اپنے iPhone کو پہلی بار چالو کرنے پر ظاہر ہونے والی “آداب” اسکرین۔

شروع ہو جائیں

اپنے نئے iPhone کا استعمال شروع کرنے سے پہلے چند بنیادی فیچر سیٹ اَپ کریں۔

بنیادی چیزیں سیٹ اَپ کریں

‏iPhone کی ہوم اسکرین۔ ایپ اسکرین کے نچلے حصے میں ایک ہی رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں اور وال پیپر کی تصویر میں رنگ کی تکمیل کرتے ہیں۔

ذاتی ٹچ شامل کریں

آپ کا iPhone آپ کے ذاتی اسٹائل اور ترجیحات کی عکاسی کر سکتا ہے۔ “لاک اسکرین” پر اپنی پسندیدہ تصاویر دکھائیں، “ہوم اسکرین” پر ویجٹ شامل کریں، متن کا سائز، رِنگ ٹون اور بہت کچھ ایڈجسٹ کریں۔

اپنے iPhone کو اپنا بنائیں

تصویر موڈ میں کیمرا کی اسکرین جس میں کیمرے کے فریم میں چار افراد دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنا بہترین شاٹ لیں

آپ جہاں بھی ہوں اس لمحے کو کیپچر کرنے کے لیے اپنے iPhone کا استعمال کریں۔ جلدی سے تصاویر اور ویڈیو لینے اور اپنے iPhone پر دیگر کیمرا فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

بہترین تصاویر اور ویڈیو لیں

‏⁨FaceTime⁩کال۔

رابطے میں رہیں

‏iPhone سے آپ کے لیے اہم لوگوں تک پہنچنا آسان ہو جاتا ہے۔ انھیں اپنے روابط میں شامل کریں تاکہ آپ کو ان کی معلومات ہر جگہ مل سکے جہاں آپ کو اس کی ضرورت ہو—پھر SMS، فون کال یا FaceTime کے ذریعے رابطہ کریں۔

دوستوں اور فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں

سیٹنگ میں فیملی شیئرنگ اسکرین۔ فیملی کے پانچ اراکین درج ہیں۔ ان کے ناموں کے نیچے فیملی چیک لسٹ ہے اور اس کے نیچے سبسکرپشن اور خریداری کی شیئرنگ کے اختیارات ہیں۔

فیملی کے تمام اراکین

ایپ کے اندر موزوں خریداریوں، آپ کی لوکیشن اور یہاں تک کہ صحت کا ڈیٹا شیئر کرنے کے لیے آپ اور آپ کی فیملی کے اراکین “فیملی شیئرنگ” کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پاس کوڈ بھول جاتے ہیں تو آپ اپنے iPhone تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں مدد کے لیے فیملی کے رکن یا کسی ایسے شخص کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں جس پر آپ اعتبار کرتے ہیں۔

اپنی فیملی کے ساتھ فیچر شیئر کریں

گھر ایپ میں “میرا گھر” اسکرین۔

اپنے معمولات کو آسان بنانا

اپنی اکثر جانے والی جگہوں تک آپ کو پہنچانے، اپنی صبح کی کافی کی ادائیگی کرنے، آپ کو اہم ٹاسک یاد دلانے اور یہاں تک کہ آپ کے گھر سے باہر نکلنے پر مرکزی دروازے کو آٹومیٹک طریقے سے لاک کرنے کے لیے اپنے iPhone پر موجود ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔

اپنے روزمرہ کے معمولات کے لیے iPhone کا استعمال کریں

‏iPhone اسکرین جس میں بیٹری ⁨100%⁩ چارج دکھائی جا رہی ہے۔

پرو تجویز

اپنے iPhone اور ان میں رکھی گئی معلومات کو محفوظ اور صحیح و سالم رکھنے کے لیے Apple سپورٹ ایڈوائزر کی ان تجاویز کو چیک کریں۔

‏Apple سپورٹ سے ماہرانہ مشورہ

‏iPhone یوزر گائیڈ کا جائزہ لینے کے لیے صفحے کے اوپری حصے میں فہرستِ مضامین پر کلک کریں یا تلاش کے خانے میں کوئی لفظ یا فقرہ درج کریں۔

مددگار؟
حروف کی حد: 250
حروف کی زیادہ سے زیادہ حد 250 ہے۔
آپ کے تاثرات کا شکریہ۔