iPhone پر رسیدیں، QR کوڈ، حالیہ ترمیم کردہ تصاویر اور بہت کچھ تلاش کرنا
تصویر ایپ میں آپ یوٹیلیٹی کے مختلف زمروں میں منظم تصاویر اور ویڈیو کے مجموعے تلاش کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ان تصاویر کو دوبارہ دیکھ سکتے ہیں جنہیں آپ نے حال ہی میں ترمیم کیا، محفوظ کیا، دیکھا یا شیئر کیا ہے، یا دستاویزات، رسیدوں، ہینڈ رائٹنگ، خاکوں اور QR کوڈ جیسے ان کے مواد کے مطابق تصاویر تلاش کر سکتے ہیں۔
“یوٹیلٹی” میں رسیدیں، QR کوڈ اور بہت کچھ تلاش کرنا
اپنے iPhone پر تصویر ایپ
پر جائیں۔
نیچے اسکرول کریں، پھر “یوٹیلٹی” پر ٹیپ کریں۔
اس کلکشن پر ٹیپ کریں جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔
نوٹ: کچھ “یوٹیلٹی” کلکشن جیسے “پوشیدہ” اور “حالیہ حذف کردہ” آپ کی رازداری کے لیے ڈیفالٹ طور پر لاک ہوتے ہیں۔ دیکھیں “حالیہ حذف کردہ” اور “پوشیدہ” کلکشن کو لاک اور اَنلاک کرنا۔
یوٹیلیٹی کی فہرست دوبارہ ترتیب دینا
آپ ان مجموعوں کو آسانی سے تلاش کرنے کے لیے یوٹیلیٹی کی فہرست دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں جن تک آپ اکثر رسائی حاصل کرتے ہیں۔
اپنے iPhone پر تصویر ایپ
پر جائیں۔
نیچے اسکرول کریں، پھر “یوٹیلٹی” پر ٹیپ کریں۔
“ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، جس مجموعے کو آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے ٹچ اور ہولڈ کریں پھر اسے نئی پوزیشن پر ڈریگ کریں۔
اپنی تبدیلیوں کو پہلے جیسا کرنے کے لیے “ری سیٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔
”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔
بازیاب کیے گئے آئٹم تلاش کرنا اور انھیں محفوظ یا حذف کرنا
اگر کسی تصویر یا ویڈیو کو درست طریقے سے محفوظ نہیں کیا گیا تھا اور اسے آپ کی لائبریری میں شامل نہیں کیا جا سکا تھا تو آپ کو “بازیاب کیا گیا” میں اس کی ایک کاپی مل سکتی ہے۔
اپنے iPhone پر تصویر ایپ
پر جائیں۔
نیچے اسکرول کریں، پھر “یوٹیلٹی” پر ٹیپ کریں۔
“بازیاب کیا گیا” پر ٹیپ کریں، پھر اس تصویر یا ویڈیو پر ٹیپ کریں جسے آپ بازیاب کرنا چاہتے ہیں۔
“مستقل طور پر حذف کریں” یا “لائبریری میں بحال کریں” پر ٹیپ کریں۔
اہم: جب آپ بازیاب کی گئی تصویر یا ویڈیو کو حذف کرتے ہیں تو اسے مستقل طور پر حذف کر دیا جاتا ہے۔ آپ “یوٹیلٹی” میں “بازیاب کیا گیا” کلکشن سے حذف کی گئی تصاویر کو بازیاب نہیں کر سکتے۔