iPhone پر Apple کے ذریعے آپ کو اشتہار فراہم کرنے کے طریقے کو کنٹرول کرنا
آپ Apple کے ذریعے اشتہارات فراہم کرنے کے طریقے کو کنٹرول کرتے ہیں۔
Apple کے ذریعے فراہم کردہ اشتہارات App Store، Apple News اور اسٹاک میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔ یہ اشتہارات کسی دوسرے ایپ سے ڈیٹا تک رسائی نہیں کرتے۔ App Store اور Apple News میں آپ کو متعلقہ تلاش کے اشتہارات دکھانے کے لیے آپ کی تلاش اور ڈاؤنلوڈ سرگزشت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ Apple News اور اسٹاک میں آپ جو کچھ پڑھتے یا فالو کرتے ہیں اس کی بنیاد پر جزوی طور پر اشتہارات پیش کیے جاتے ہیں۔ اس میں وہ پبلشر جن کے لیے آپ نے اطلاعات فعال کی ہیں اور آپ کے پاس موجود پبلشنگ سبسکرپشن کی قسم شامل ہیں۔ آپ کے ذریعے پڑھے جانے والے مضامین کا استعمال ان ایپ کے باہر آپ کو ہدفی اشتہارات دکھانے کے لیے نہیں کیا جاتا ہے اور آپ جو پڑھتے ہیں اس کے بارے میں جمع کی گئی معلومات آپ کے Apple اکاؤنٹ کے بجائے بلا ترتیب آئیڈنٹیفائر سے منسلک ہوتی ہیں۔
اشتہارات فراہم کرنے کے لیے Apple کے ذریعے استعمال کی جانے والی معلومات کا جائزہ لینا
سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > Apple اشتہار > اشتہار کو ہدف بنانے والی معلومات دیکھیں پر جائیں۔
اس معلومات کو Apple کے ذریعے App Store، Apple News اور اسٹاک میں زیادہ مناسب اشتہارات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ کا ذاتی ڈیٹا دیگر فریقوں کو فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔
ذاتی نوعیت کے اشتہار کو چالو یا بند کرنا
سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > Apple اشتہار پر جائیں، پھر ذاتی نوعیت کے اشتہار کو چالو یا بند کریں۔
نوٹ: ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو بند کرنے سے آپ تک متعلقہ اشتہارات پہنچانے کی Apple کی صلاحیت محدود ہو جاتی ہے۔ ہو سکتا ہے اس سے آپ کو موصول ہونے والے اشتہارات کی تعداد کم نہ ہو۔
رازداری اور Apple کے اشتہاری پلیٹ فارم کے بارے میں مزید جاننا
سیٹنگ > رازداری اور تحفظ > Apple اشتہار > اشتہار اور رازداری کا تعارف پر جائیں۔