اپنی طبی شناخت سیٹ اپ کرنا اور دیکھنا
طبی شناخت آپ کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے جو ایمرجنسی صورت حال جیسے الرجی، طبی حالتوں اور آپ کے ایمرجنسی رابطے میں اہم ہو سکتی ہے۔ آپ کا iPhone اور Apple Watch ایمرجنسی کال (صرف امریکہ اور کینیڈا) کے دوران آپ کی طبی شناخت کو آٹومیٹک طریقے سے اور ذاتی طور پر امدادی کارکنان کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
اپنی طبی شناخت بنانا
صحت ایپ میں طبی شناخت سیٹ اپ کریں۔
اپنے iPhone پر صحت ایپ
پر جائیں۔
اوپر دائیں طرف اپنی تصویر پر ٹیپ کریں، پھر “طبی شناخت” پر ٹیپ کریں۔
“شروع کریں” یا “ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، پھر اپنی معلومات درج کریں۔
“ایمرجنسی رابطہ” کے نیچے “ایمرجنسی رابطہ شامل کریں” پر ٹیپ کریں، پھر اپنے رابطے شامل کریں۔
ایمرجنسی کال ختم ہونے کے بعد آپ کا iPhone آپ کے ایمرجنسی روابط کو SMS کے ذریعے الرٹ کرتا ہے، تاوقتیکہ آپ منسوخ کرنے کا انتخاب نہ کریں۔ آپ کا iPhone آپ کی موجودہ لوکیشن بھیجتا ہے (اگر دستیاب ہو) اور—آپ کے SOS موڈ میں داخل ہونے کے بعد کچھ وقت کے لیے—آپ کی لوکیشن تبدیل ہونے پر آپ کے ایمرجنسی روابط کو اپ ڈیٹ موصول ہوں گے۔
“ہو گیا” پر ٹیپ کریں۔
تجویز: ہوم اسکرین سے اپنی طبی شناخت دیکھنے کے لیے صحت ایپ کے آئیکن کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر “طبی شناخت” منتخب کریں۔
ایمرجنسی خدمات اور امدادی کارکنان کو اپنی طبی شناخت تک رسائی کی اجازت دینا
آپ کی طبی شناخت میں موجود معلومات کو ایمرجنسی کال کے دوران آٹومیٹک طریقے سے شیئر کیا جا سکتا ہے (صرف امریکہ اور کینیڈا میں) اور یہ آپ کے iPhone کی لاک اسکرین اور Apple Watch پر بھی ظاہر ہوتی ہے۔
اپنے iPhone پر صحت ایپ
پر جائیں۔
اوپر دائیں طرف اپنی تصویر پر ٹیپ کریں، پھر “طبی شناخت” پر ٹیپ کریں۔
“ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، نیچے اسکرول کریں، پھر “لاک ہونے پر دکھائیں” اور “ایمرجنسی کال” کو چالو کریں۔
نوٹ: امدادی کارکن لاک اسکرین سے اوپر کی طرف سوائپ کر کے یا ہوم بٹن کو دبا کر (اپنے iPhone ماڈل کے مطابق)، پاس کوڈ اسکرین پر “ایمرجنسی” کو ٹیپ کر کے، پھر “طبی شناخت” پر ٹیپ کر کے آپ کی طبی شناخت کو دیکھتا ہے۔