Face ID والے iPhone ماڈلوں کے لیے جیسچر جاننا
یہاں ان جیسچر کا ایک آسان حوالہ دیا گیا ہے جنہیں آپFace ID والے iPhone کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
جیسچر | وضاحت | ||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() | ہوم پر جائیں۔ کسی بھی وقت “ہوم اسکرین” پر واپس جانے کے لیے اسکرین کے نچلے کنارے سے اوپر کی طرف سوائپ کریں۔ iPhone پر ایپ کھولنا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | کنٹرول تک تیزی سے رسائی کریں۔ کنٹرول سینٹر کھولنے کے لیے اوپری بائیں کونے سے نیچے کی طرف سوائپ کریں؛ مزید اختیارات کو ظاہر کرنے کے لیے کنٹرول کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔ کنٹرول شامل کرنے یا ہٹانے کے لیے سیٹنگ | ||||||||||
![]() | ایپ سوئچر کھولیں۔ نچلے کنارے سے اوپر کی طرف سوائپ کریں، اسکرین کے مرکز میں پاز کریں پھر اپنی انگلی اٹھائیں۔ کھلے ہوئے ایپ کو براؤز کرنے کے لیے دائیں سوائپ کریں، پھر اس ایپ کو ٹیپ کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ iPhone پر کھلے ہوئے ایپ کے درمیان سوئچ کرنا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | کھلے ہوئے ایپ کے درمیان سوئچ کریں۔ کھلے ہوئے ایپ کے درمیان تیزی سے سوئچ کرنے کے لیے اسکرین کے نچلے کنارے کے ساتھ ساتھ دائیں یا بائیں طرف سوائپ کریں۔ iPhone پر کھلے ہوئے ایپ کے درمیان سوئچ کرنا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | Siri کا استعمال کریں۔ صرف کہیں “Siri” یا “Hey Siri۔” یا جب آپ کوئی سوال پوچھیں یا درخواست کریں تو سائڈ بٹن کو دبا کر رکھیں، پھر بٹن کو ریلیز کریں۔ iPhone پر Siri کا استعمال کرنا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | Apple Pay کا استعمال کریں۔ Apple Pay کے لیے اپنا ڈیفالٹ کارڈ ڈسپلے کرنے کے لیے سائڈ بٹن پر دو بار کلک کریں، پھر Face ID کے ساتھ تصدیق کرنے کے لیے iPhone کی طرف دیکھیں۔ iPhone پر کانٹیکٹ لیس ادائیگی کے لیے Apple Pay استعمال کرنا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | رسائیت شارٹ کٹ کا استعمال کریں۔ سائڈ بٹن پر تین بار کلک کریں۔ iPhone پر رسائیت کے فیچر کو تیزی سے چالو یا بند کرنا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | اسکرین شاٹ لیں۔ سائڈ بٹن اور والیوم اَپ بٹن کو بیک وقت دبائیں اور تیزی سے ریلیز کریں۔ Face ID والے iPhone پر اسکرین شاٹ لینا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | ایمرجنسی SOS کا استعمال کریں (بھارت کے علاوہ تمام ممالک یا خطے)۔ بیک وقت سائڈ بٹن اور کسی ایک والیوم بٹن کو سلائڈر ظاہر ہونے اور ایمرجنسی SOS پر الٹی گنتی ختم ہونے تک دبائے رکھیں، پھر بٹن کو ریلیز کریں۔ دیکھیں ایمرجنسی خدمات کو تیزی سے کال کرنا (بھارت کے علاوہ تمام ممالک یا خطے). | ||||||||||
![]() | ایمرجنسی SOS کا استعمال کریں (بھارت میں)۔ سلائڈر ظاہر ہونے اور ایمرجنسی SOS پر الٹی گنتی ختم ہونے تک سائڈ بٹن کو 3 بار جلدی سے دبائیں۔ اگر آپ نے رسائیت شارٹ کٹ کو چالو کیا ہے تو بیک وقت سائڈ بٹن اور کسی ایک والیوم بٹن کو سلائڈر ظاہر ہونے اور ایمرجنسی SOS پر الٹی گنتی ختم ہونے تک دبائے رکھیں، پھر بٹن کو ریلیز کریں۔ | ||||||||||
![]() | بند کریں۔ سلائڈر ظاہر ہونے تک سائڈ بٹن اور کسی ایک والیوم بٹن کو بیک وقت دبائے رکھیں پھر پاور بند کرنے کے لیے اوپر والے سلائڈر کو ڈریگ کریں۔ یا سیٹنگ > عام > بند کریں پر جائیں۔ iPhone بند کرنا دیکھیں۔ | ||||||||||
![]() | جبراََ ری اسٹارٹ کریں والیوم اَپ بٹن دبائیں اور ریلیز کریں، والیوم ڈاؤن بٹن دبائیں اور ریلیز کریں، پھر Apple کا لوگو ظاہر ہونے تک سائڈ بٹن کو دبائے رکھیں۔ iPhone کو جبراََ ری اسٹارٹ کرنا دیکھیں۔ |