iPhone پر صرف اپنے لیے منتخب کردہ خبریں دیکھنا
News ایپ کی Today فیڈ میں Apple News کے ایڈیٹر کے منتخب کردہ ٹاپ اسٹوری، آپ کے ذریعے فالو کیے گئے چینل اور موضوعات میں سے بہترین اسٹوری اور Apple News+ کی جانب سے اسٹوری اور شمارے پیش کیے جاتے ہیں۔ Today فیڈ میں Siri کے ذریعے تجویز کردہ اسٹوری—News کے دیگر پڑھنے والوں میں مقبول ٹرینڈنگ اسٹوری، میرے اسپورٹس وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ آپ کی لوکیشن کی بنیاد پر، Today فیڈ میں Apple News کی Today آڈیو بریفنگ، معمے اور مقامی خبریں (آپ کے مقامی موسم کے حالات کے ساتھ) بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
نوٹ: Apple News کی Today آڈیو بریفنگ، مقامی خبریں اور معمے تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں ہیں۔
Today فیڈ میں اسٹوری تک رسائی حاصل کرنا
اپنے iPhone پر News ایپ
میں جائیں۔
ذیل میں سے کوئی کام کریں:
اسٹوری کھولیں: اسٹوری پر ٹیپ کریں۔
گروپ کے اندر مزید اسٹوری پڑھیں: گروپ کے نیچے تیر پر ٹیپ کریں۔
ویڈیو پلے کریں: تھمب نیل میں
پر ٹیپ کریں۔
نئی اسٹوری حاصل کریں: Today فیڈ کو حالیہ ترین اسٹوری کے ساتھ ریفریش کرنے کے لیے نیچے کی طرف کھینچیں۔
چینل اور موضوعات کو فالو کرنا، اَن فالو کرنا، بلاک کرنا اور اَن بلاک کرنا
چینل اور موضوعات کو فالو کر کے اور بلاک کر کے آپ Today فیڈ میں ظاہر ہونے والی چیزوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر News ایپ
میں جائیں۔
ذیل میں سے کوئی کام کریں:
چینل فیڈ کھولیں: اسٹوری کو ٹچ کریں اور دبائے رکھیں، چینل کے نام پر ٹیپ کریں پھر ”چینل پر جائیں“ پر ٹیپ کریں۔ یا Today فیڈ میں اسٹوری پر ٹیپ کریں پھر اسٹوری کے اوپری حصے میں چینل کے نام پر ٹیپ کریں۔
موضوع کا فیڈ کھولیں: موضوع کے عنوان پر ٹیپ کریں—مثال کے طور پر، فلم یا سفر۔
فیڈ کے اوپری حصے میں، ذیل میں سے کوئی کام کریں:
فالو کریں:
پر ٹیپ کریں۔
اَن فالو کریں:
پر ٹیپ کریں پھر ”چینل کو اَن فالو کریں“ یا ”موضوع کو اَن فالو کریں“ پر ٹیپ کریں۔
بلاک کریں:
پر ٹیپ کریں پھر چینل بلاک کریں یا موضوع بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
اَن بلاک کریں:
پر ٹیپ کریں پھر چینل اَن بلاک کریں یا موضوع اَن بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: جب آپ کوئی ایسی ٹاپ اسٹوری اور دیگر موضوعات براؤز کرتے ہیں جن میں Apple News کے ایڈیٹر کے ذریعے تیار کردہ اسٹوری پیش کی جاتی ہیں تو ان چینلوں کی اسٹوری جنہیں آپ نے بلاک کر رکھا ہے ان کی سُرخی سرمئی رنگ میں دکھائی دے گی اور یہ اشارہ کرتا ہوا ایک پیغام ہوگا کہ آپ نے اس چینل کو بلاک کر رکھا ہے۔ بلاک کردہ چینل سے اسٹوری پڑھنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں پھر اسٹوری پڑھیں پر ٹیپ کریں۔
Apple سپورٹ کا مضمون Apple News میں چینل اور موضوعات کو بلاک کرنا اور اَن بلاک کرنا دیکھیں۔
اپنے پسندیدہ کا نظم کرنا
”پسندیدہ“ میں آپ کے ذریعے فالو کی جانے والی فہرست میں سے آپ کو پسند آنے والے (آپ صرف محدود تعداد میں ہی پسند کر سکتے ہیں) بہترین چینل اور موضوعات دکھائے جاتے ہیں۔ اپنے ”پسندیدہ“ میں چینل اور موضوعات شامل کرنے سے ان تک رسائی حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔
نوٹ: آپ کے ذریعے صرف حالیہ فالو کیے جانے والے چینل اور موضوعات ہی آپ کے ”پسندیدہ“ میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔
جب آپ اپنے iPhone پر پہلی بار News ایپ کا استعمال کریں گے تو آپ کو کوئی پسندیدہ نظر نہیں آئے گا۔ چینل اور موضوعات کو بطور پسندیدہ نشان زد کر کے آپ اپنا پسندیدہ گروپ بناتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنی فہرست کو حسب خواہش بنا سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر News ایپ
میں جائیں۔
”فالو کیا جا رہا ہے“ پر ٹیپ کریں، ترمیم کریں پر ٹیپ کریں پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:
اپنے ”پسندیدہ“ میں چینل یا موضوع شامل کریں: چینل اور موضوع کو بطور پسندیدہ نشان زد کرنے کے لیے اس کے سامنے
پر ٹیپ کریں پھر ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
پسندیدہ کو ہٹائیں: آپ جس چینل اور موضوع کو اب بطور پسندیدہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں اس کے سامنے
پر ٹیپ کریں پھر ہو گیا پر ٹیپ کریں۔
پسندیدہ کو دوبارہ ترتیب دیں:
کو ٹچ کریں اور دبائے رکھیں، اپنی ترجیحی ترتیب کے مطابق پسندید کو ڈریگ کریں پھر ہو گیا پر ٹیپ کریں،
آپ Today فیڈ میں پسندیدہ کے لیے اوپر سوائپ کر سکتے ہیں، پر ٹیپ کریں پھر پسندیدہ کا نظم کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ اپنے Today فیڈ سے پسندیدہ گروپ ہٹانے کے لیے، پسندیدہ کے لیے اوپر سوائپ کریں، پر ٹیپ کریں پھر پسندیدہ کا نظم کریں پر ٹیپ کریں۔ پسندیدہ کو اَن بلاک کرنے کے لیے ”فالو کیا جا رہا ہے“ پر ٹیپ کریں، اوپر سوائپ کریں، ”بلاک کردہ چینل اور موضوعات“ پر ٹیپ کریں، ”پسندیدہ“ کے سامنے
پر ٹیپ کریں پھر ”بلاک کریں“ پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اگر آپ Today فیڈ میں ”Today سے بلاک کریں“ پر ٹیپ کرتے ہیں تو پھر بھی آپ کے پسندیدہ کا گروپ ”فالو کیا جا رہا ہے“ کی آپ کی فہرست میں ظاہر ہوگا۔
Today فیڈ میں مخصوص چینل اور موضوع کے گروپ کی تجویز دینا بند کرنا
تجویز کردہ چینل اور موضوع کے گروپ Today فیڈ میں ظاہر ہو سکتے ہیں لیکن آپ ان تجاویز کو بند کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر News ایپ
میں جائیں۔
Today پر ٹیپ کریں۔
چینل یا موضوع کے گروپ میں
پر ٹیپ کریں پھر تجویز کرنا بند کریں پر ٹیپ کریں۔
چینل یا موضوع کو بلاک نہیں کیا گیا ہے لیکن Today میں News اسٹوری گروپ دکھانا بند کر دے گی۔
News کو اپنی ترجیحی خبروں کی قسم بتانا
اپنے iPhone پر News ایپ
میں جائیں۔
Today پر ٹیپ کریں۔
سُرخی کے نیچے
پر ٹیپ کریں پھر مزید تجویز کریں یا کم تجویز کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ جن چینل کو فالو کرتے ہیں صرف ان سے اسٹوری دیکھنا
سیٹنگ
> ایپ > News میں جائیں۔
Today میں ”اسٹوری محدود کریں“ چالو کریں پھر اپنے انتخاب کی تصدیق کریں۔
نوٹ: اسٹوری محدود کرنے سے Today فیڈ اور دیگر سبھی فیڈ میں ظاہر ہونے والی متعدد اسٹوری نمایاں طور پر محدود ہو جاتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اسٹوری کو محدود کرتے ہیں اور صرف ایک تفریحی چینل کو فالو کرتے ہیں تو آپ کے تفریحی موضوع کی فیڈ میں اسٹوری صرف اسی چینل پر مشتمل ہوں گی۔ جب آپ اسٹوری کو محدود کرتے ہیں تو آپ کو ٹاپ اسٹوری اور ٹرینڈنگ اسٹوری دکھائی نہیں دیتی ہیں۔