iPhone پر اپنے جرنل کے اندراجات دیکھیں اور تلاش کریں
جرنل ایپ آپ کے پچھلے اندراج کو اسکرول کرنے کے قابل منظر فراہم کرتا ہے۔ آپ اپنے اندراج میں متن تلاش کر سکتے ہیں اور تصاویر، لوکیشن اور بات چیت جیسی تفصیلات کے لیے فلٹر کر سکتے ہیں۔ آپ بعد میں دوبارہ دیکھنے کے لیے اندراج کو بُک مارک بھی کر سکتے ہیں اور اپنے جرنل سے اندراج کو ترمیم یا حذف کر سکتے ہیں۔

اپنے جرنل کے اندراج دیکھیں اور تلاش کریں
اپنے iPhone پر جرنل ایپ
پر جائیں۔
اپنے اندراج دیکھنے کے لیے نیچے سکرول کریں۔
اندراج کو پھیلانے کے لیے اس میں موجود متن پر ٹیپ کریں۔ اندراج کو سمیٹنے کے لیے اس پر دوبارہ ٹیپ کریں۔ مکمل اسکرین میں دیکھنے کے لیے اٹیچمنٹ پر ٹیپ کریں۔
ذیل میں سے کوئی کام کریں:
مخصوص اندراج تلاش کریں:
پر ٹیپ کریں، تصویر یا بات چیت جیسا زمرہ منتخب کریں، پھر اپنے اندراجات میں تلاش کرنے کے لیے متن درج کریں۔
مخصوص دن کے لیے اندراجات تلاش کریں:
پر ٹیپ کریں، پھر کیلنڈر میں تاریخ پر ٹیپ کریں۔
اندراجات ترتیب دیں:
پر ٹیپ کریں، ”اس کے مطابق ترتیب دیں“ پر ٹیپ کریں، پھر اندراج کی تاریخ یا لمحے کی تاریخ منتخب کریں۔
جرنل کے اہم اندراجات کو بُک مارک کریں
اپنے iPhone پر جرنل ایپ
پر جائیں۔
کسی اندراج پر دائیں سوائپ کریں، پھر
پر ٹیپ کریں۔
صرف بُک مارک کیے گئے اندراج دیکھنے کے لیے
پر ٹیپ کریں اور پھر “بُک مارک کیا گیا” پر ٹیپ کریں۔
جرنل کے اندراج میں ترمیم کریں اور تاریخ تبدیل کریں
اپنے iPhone پر جرنل ایپ
پر جائیں۔
کسی اندراج پر بائیں طرف سوائپ کریں، پھر
پر ٹیپ کریں۔
تاریخ تبدیل کرنے کے لیے
پر ٹیپ کریں اور پھر “تاریخ میں ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں۔
جرنل کا اندراج حذف کریں
اپنے iPhone پر جرنل ایپ
پر جائیں۔
کسی اندراج پر بائیں طرف سوائپ کریں، پھر
پر ٹیپ کریں۔