iPhone پر Safari میں آٹومیٹک طریقے سے اپنی معلومات بھرنا
کریڈٹ کارڈ کی معلومات، رابطے کی معلومات اور یوزرنیم اور پاس ورڈ کو آٹومیٹک طریقے سے بھرنے کے لیے آٹو فِل کا استعمال کریں۔
اہم: “محفوظ نہیں” انتباہ والی سائٹ پر کبھی بھی اپنا پاس ورڈ یا کریڈٹ کارڈ نمبر درج نہ کریں۔ Apple سپورٹ کا مضمون دیکھیں اگر آپ کو Safari میں براؤز کرتے وقت “محفوظ نہیں” انتباہ نظر آتا ہے۔
آٹو فِل سیٹ اپ کرنا
آپ تیزی کے ساتھ آن لائن فارم بھرنے اور خریداری کرنے کے لیے اپنے iPhone پر اپنی ذاتی معلومات یا کریڈٹ کارڈ نمبر محفوظ کر سکتے ہیں۔
سیٹنگ
> ایپ > Safari پر جائیں۔
آٹو فِل پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:
معلوماتِ رابطہ سیٹ اپ کریں: “معلوماتِ رابطہ استعمال کریں” کو چالو کریں، “میری معلومات” پر ٹیپ کریں، پھر اپنا رابطہ کارڈ منتخب کریں۔ اس کارڈ سے رابطے کی معلومات اس وقت درج کی جاتی ہے جب آپ Safari میں ویب صفحات پر آٹو فِل پر ٹیپ کرتے ہیں۔
کریڈٹ کارڈ کی معلومات سیٹ اپ کریں: کریڈٹ کارڈ چالو کریں، “محفوظ کردہ کریڈٹ کارڈ” پر ٹیپ کریں، پھر “کریڈٹ کارڈ شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔ فراہم کردہ خانے میں اپنے کریڈٹ کارڈ کی معلومات درج کریں یا ٹائپ کیے بغیر معلومات درج کرنے کے لیے “کیمرا استعمال کریں” پر ٹیپ کریں۔
آٹومیٹک طریقے سے اپنے رابطے کی معلومات بھرنا
آپ “آٹو فِل” کا استعمال کر کے اپنی ذاتی معلومات کو آن لائن فارم میں تیزی سے شامل کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر Safari ایپ
پر جائیں۔
“آٹو فِل” سپورٹ کرنے والی ویب سائٹ کے فارم میں، خالی خانے پر ٹیپ کریں۔
کی بورڈ کے اوپر “رابطہ آٹو فِل کریں” پر ٹیپ کریں، پھر رابطہ منتخب کریں۔
تبدیلیاں کرنے کے لیے کسی بھی خانے پر ٹیپ کریں۔
فارم جمع کرنے کے لیے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
نوٹ: آپ اپنی رابطہ فہرست سے دوسرے شخص کی معلومات درج کرنے کے لیے “آٹو فِل” کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کوئی تحفہ خرید رہے ہیں اور اسے کسی دوست کو بھیج رہے ہیں، تو آپ “آٹو فِل” کا استعمال کر کے اس کا پتہ درج کر سکتے ہیں۔ “رابطہ آٹو فِل کریں” پر ٹیپ کریں، “دیگر رابطہ” پر ٹیپ کریں، پھر ان کا رابطہ کارڈ منتخب کریں۔
آٹومیٹک طریقے سے اپنی ادائیگی کی معلومات بھرنا
کریڈٹ کارڈ شامل کرنے کے بعد یا اگر آپ کے پاس والیٹ میں Apple Card یا Apple Cash ہے، تو آپ اپنا مکمل کارڈ نمبر درج کیے بغیر آن لائن خریداری کرنے کے لیے آٹو فِل کا استعمال کر سکتے ہیں۔
نوٹ: آپ ایسے ایپ یا ویب پر Apple Cash کا استعمال کر سکتے ہیں جہاں Apple Pay ابھی قبول نہیں کیا جاتا۔ دیکھیں “والیٹ” میں Apple Cash استعمال کرنا۔
اپنے iPhone پر Safari ایپ
پر جائیں۔
ویب سائٹ پر فارم میں ،کریڈٹ کارڈ کی معلومات کے خانے پر ٹیپ کریں۔
آپ جس محفوظ کردہ کارڈ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے ٹیپ کریں یا کریڈٹ کارڈ کے سامنے کے حصے کی تصویر لینے کے لیے “کارڈ اسکین کریں” پر ٹیپ کریں۔
تجویز: نیا کارڈ درج کرنے کے بعد، آپ اسے Safari آٹو فِل میں محفوظ کر سکتے ہیں، پھر اسے “والیٹ” میں شامل کر سکتے ہیں۔ دیکھیں “والیٹ” میں Apple Pay سیٹ اپ کرنا۔
آپ چیک آؤٹ پر ورچوئل کارڈ نمبر استعمال کر سکتے اور اپنے اصلی کریڈٹ کارڈ نمبر کو نجی رکھ سکتے ہیں۔ دیکھیں “والیٹ” میں Apple Pay سیٹ اپ کرنا۔ ورچوئل کارڈ نمبر سیٹ اپ کرنے کے بعد، چیک آؤٹ پر استعمال کرنے کے لیے کی بورڈ کے اوپر والے کارڈ پر ٹیپ کریں۔
آٹومیٹک طریقے سے اپنے پاس ورڈ بھرنا
جب آپ ویب سائٹ پر اور ایپ میں خدمات کے لیے سائن اَپ کرتے ہیں، تو آپ iPhone کو اپنے بہت سے اکاؤنٹ کے لیے مضبوط پاس ورڈ بنانے اور محفوظ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ دیکھیں آٹومیٹک طریقے سے مضبوط پاس ورڈ بھرنا۔
آٹو فِل کے اختیارات تبدیل کرنا
آپ آن لائن فارم بھرنے اور خریداری کرنے کے لیے اپنے iPhone پر ذاتی معلومات یا کریڈٹ کارڈ نمبر تبدیل کر سکتے ہیں۔
سیٹنگ
> ایپ > Safari پر جائیں۔
آٹو فِل پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:
معلوماتِ رابطہ تبدیل کریں: “میری معلومات” پر ٹیپ کریں، پھر اس رابطہ کارڈ کو منتخب کریں جس میں وہ معلومات ہے جسے آپ Safari میں ویب صفحات پر آٹو فِل پر ٹیپ کرتے وقت درج کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ کارڈ کی معلومات تبدیل کریں: “محفوظ کردہ کریڈٹ کارڈ” پر ٹیپ کریں، پھر اس کریڈٹ کارڈ کو منتخب کریں جسے آپ خریداری کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں (یا “کریڈٹ کارڈ شامل کریں” پر ٹیپ کریں)۔
آٹو فِل بند کرنا
آپ اپنے رابطے یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات اور پاس ورڈ کے لیے آٹو فِل بند کر سکتے ہیں۔ یہ ان حالات میں معاون ہوتا ہے جہاں آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے رابطے یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات آسانی سے دستیاب ہوں-مثال کے طور پر اگر آپ ڈیوائس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔
اپنے رابطے یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات کے لیے آٹو فِل بند کریں: سیٹنگ
> ایپ > Safari > آٹو فِل پر جائیں، پھر دونوں میں سے ایک اختیار بند کریں۔
پاس ورڈ کے لیے آٹو فِل بند کریں: سیٹنگ > عام > آٹو فِل اور پاس ورڈ پر جائیں، پھر “آٹو فِل پاس ورڈ” اور “پاس کِی” بند کریں۔