iPhone پر والیٹ میں اپنے کارڈ، کِی اور پاس منظم کرنا
والیٹ ایپ میں آپ اپنی سہولت کے مطابق کارڈ، کِی اور پاس بآسانی ترتیب دے سکتے ہیں۔ ادائیگی کے لیے ڈیفالٹ کارڈ سیٹ کریں، کارڈ کو دوبارہ ترتیب دیں، میعاد ختم والے پاس آرکائیو کریں اور ان کارڈ کو ہٹائیں جن کی اب آپ کو ضرورت نہیں ہے۔
اپنے کارڈ، کِی اور پاس دوبارہ ترتیب دینا
اپنے iPhone پر والیٹ ایپ
میں جائیں۔
جس کارڈ کو آپ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے ٹچ کریں اور دبائے رکھیں۔
اسٹیک میں کارڈ کو نئی جگہ پر ڈریگ کریں۔
میعاد ختم والے پاس چھپانا یا آرکائیو کرنا
سیٹنگ > والیٹ اور Apple Pay میں جائیں پھر “میعاد ختم والے پاس چھپائیں” کو چالو کریں۔
میعاد ختم والے پاس کو نہ چھپانا یا بحال کرنا
والیٹ اسٹیک پر میعاد ختم والے پاس بحال کرنے کے لیے درج ذیل کام کریں:
اپنے iPhone پر والیٹ ایپ
میں جائیں۔
اسٹیک کے نچلے حصے تک نیچے اسکرول کریں پھر ”میعاد ختم والے پاس دیکھیں“ پر ٹیپ کریں۔
وہ پاس منتخب کریں جسے آپ بحال کرنا چاہتے ہیں پھر ”نہ چھپائیں“ پر ٹیپ کریں۔
اپنے تمام میعاد ختم والے پاس نہ چھپانے کے لیے سیٹنگ > والیٹ اور Apple Pay میں جائیں اور پھر ”میعاد ختم والے پاس چھپائیں“ کو بند کریں۔
والیٹ سے پاس کو مستقل طور سے ہٹانا
اپنے iPhone پر والیٹ ایپ
میں جائیں۔
اس پاس پر ٹیپ کریں جسے آپ ہٹانا چاہتے ہیں پھر
یا
پر ٹیپ کریں۔
”پاس ہٹائیں“ پر ٹیپ کریں۔