iOS 18
iPhone پر آٹومیٹک طریقے سے SMS پاس کوڈ بھرنا
کچھ ویب سائٹ اور ایپ میں سائن اِن کرتے وقت آپ کے iPhone پر ایک بار کا SMS پاس کوڈ بھیجا جاتا ہے۔ حفاظتی اقدام کے طور پر آپ کو ویب سائٹ یا ایپ میں کوڈ درج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ iPhone پیغامات میں پاس کوڈ کی نشاندہی کر سکتا ہے اور اسے کِی بورڈ کے اوپر ڈسپلے کر سکتا ہے۔
پاس کوڈ استعمال کرنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: کنٹینیوٹی کے ساتھ، وہ تمام SMS اور MMS پیغامات جو آپ iPhone پر بھیجتے اور موصول کرتے ہیں، آپ کے دوسرے iPhone، iPad اور iPod touch ڈیوائس اور آپ کے mac پر بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔ Apple سپورٹ کا مضمون اپنے Mac، iPhone، iPad اور Apple Watch کو کنکٹ کرنے کے لیے کنٹینیوٹی کا استعمال کریں دیکھیں۔