iPhone پر “تصویر” میں شیئر کردہ البم میں لوگوں کو شامل کرنا اور ہٹانا
اگر آپ شیئر کردہ البم کے تخلیق کار ہیں، تو آپ البم میں شامل ہونے کے لیے مزید سبسکرائبر کو مدعو کر سکتے ہیں۔ آپ البم سے سبسکرائبر کو ہٹا سکتے، البم کی اطلاعات کا نظم کر سکتے اور سبسکرائبر کے ذریعے پوسٹ کیے جانے کو بند اور چالو بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے دوست یا فیملی کے اراکین iCloud کا استعمال نہیں کرتے تو آپ iCloud URL بھیج کر ان کے ساتھ البم شیئر کر سکتے ہیں۔
لوگوں کو مدعو کرنا یا ہٹانا
شیئر کردہ البم کے تخلیق کار نئے سبسکرائبر کو شیئر کردہ البم میں شامل ہونے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر تصویر ایپ
پر جائیں۔
“شیئر کردہ البم” پر ٹیپ کریں، پھر البم پر ٹیپ کریں۔
پر ٹیپ کریں، پھر “شیئر کردہ البم کی تفصیلات” پر ٹیپ کریں۔
ذیل میں سے کوئی کام کریں:
کسی کو مدعو کریں: “مدعو کریں” پر ٹیپ کریں، پھر اس رابطے کا نام درج کریں جسے آپ شامل کرنا چاہتے ہیں، یا ای میل ایڈریس یا فون نمبر ٹائپ کریں۔
کسی کو ہٹائیں: نام پر ٹیپ کریں، پھر “سبسکرائبر ہٹائیں” پر ٹیپ کریں۔
iCloud کا استعمال نہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ البم شیئر کرنا
شیئر کردہ البم کے تخلیق کار iCloud کا استعمال نہ کرنے والے لوگوں کے ساتھ البم شیئر کرنے کے لیے منفرد iCloud URL بنا سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر تصویر ایپ
پر جائیں۔
“شیئر کردہ البم” پر ٹیپ کریں، پھر البم پر ٹیپ کریں۔
پر ٹیپ کریں، پھر “شیئر کردہ البم کی تفصیلات” پر ٹیپ کریں۔
عوامی ویب سائٹ چالو کریں۔
“لِنک شیئر کریں” پر ٹیپ کریں، پھر شیئر کرنے کا طریقہ—مثال کے طور پر “Mail” یا “پیغام” منتخب کریں۔
ان لوگوں کے نام، فون نمبر یا ای میل ایڈریس درج کریں جن کے ساتھ آپ لِنک شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر لِنک بھیجیں۔
“عوامی ویب سائٹ” چالو ہونے پر URL کے ساتھ کوئی بھی شخص البم تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
پوسٹ اور اطلاعات منظم کرنا
شیئر کردہ البم کے تخلیق کار سبسکرائبر کے ذریعے پوسٹ کرنے اور البم کی سرگرمی کی اطلاعات کو چالو یا بند کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر تصویر ایپ
پر جائیں۔
“شیئر کردہ البم” پر ٹیپ کریں، پھر البم پر ٹیپ کریں۔
پر ٹیپ کریں، “شیئر کردہ البم کی تفصیلات” پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے کوئی کام کریں:
صرف اپنے آپ کو تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت دیں: “شرکت کنندہ تصاویر شامل کر سکتے ہیں” کو بند کریں ؛ شرکت کنندہ کے ذریعے پوسٹ کیے جانے کو واپس چالو کرنے کے لیے دوبارہ ٹیپ کریں۔
اطلاعات بند کریں: سبسکرائبر کے ذریعے البم کو پسند کرنے، تبصرہ کرنے یا اس میں تصاویر اور ویڈیو شامل کرنے پر موصول ہونے والی اطلاعات کو روکنے کے لیے “اطلاعات” بند کریں؛ البم کی اطلاعات کو واپس چالو کرنے کے لیے دوبارہ ٹیپ کریں۔
”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔
جب شرکت کنندگان کسی شیئر کردہ البم میں پوسٹ یا تبصرہ کرتے ہیں جس کا آپ حصہ ہیں تو سرگرمی کے بارے میں اطلاعات فوٹو گرِڈ کے ٹھیک نیچے ظاہر ہوتی ہیں۔ سرگرمی کا اپڈیٹ حاصل کرنا روکنے کے لیے اوپری دائیں کونے میں اپنے اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں، پھر “شیئر کردہ البم کی سرگرمی” بند کریں۔