iPhone پر نوٹ میں لنک شامل کرنا
نوٹ ایپ میں، آپ ویب صفحے کے لِنک شامل کر سکتے ہیں۔ آپ متعلقہ نوٹ سے بھی لِنک کر سکتے ہیں، جیسے سفر کی تفصیل اور تجویز کردہ ریستوراں کی فہرست۔ جب آپ گلی اور ای میل کے پتے، فون نمبر اور تاریخوں کو شامل کرتے ہیں، تو وہ آٹومیٹک طریقے سے خط کشید متن بن جاتے ہیں جس پر ایکشن لینے کے لیے آپ ٹیپ کر سکتے ہیں۔
ویب صفحے سے لنک کرنا
اپنے iPhone پر نوٹ ایپ
پر جائیں۔
نوٹ میں جہاں آپ لِنک داخل کرنا چاہتے ہیں، ذیل میں سے کوئی ایک کام کریں:
متن منتخب کریں، پھر “لِنک شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔ منتخب کردہ متن ٹیکسٹ لِنک بن جاتا ہے۔ لِنک کے ڈسٹینیشن کی صراحت کرنے کے لیے URL درج کریں۔
انسرشن پوائنٹ رکھنے کے لیے ٹیپ کریں، “لِنک شامل کریں” پر ٹیپ کریں، پھر URL اور نام درج کریں (اختیاری)۔
عنوان کا استعمال کر کے دوسرے نوٹ سے لِنک کرنا
آپ ہدفی نوٹ کے عنوان کا استعمال کر کے دوسرے نوٹ کا لِنک بنا سکتے ہیں۔ اگر ہدفی نوٹ کا عنوان تبدیل ہوتا ہے، تو لِنک کا متن نئے عنوان میں اپڈیٹ ہو جاتا ہے۔
اپنے iPhone پر نوٹ ایپ
پر جائیں۔
نوٹ میں جہاں آپ لنک شامل کرنا چاہتے ہیں، ”>>“ ٹائپ کریں پھر اس نوٹ کا عنوان درج کریں۔
موجودہ نوٹ منتخب کریں یا نیا نوٹ بنائیں۔
لِنک میں ترمیم کرنے یا ہٹانے کے لیے، لِنک کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر ایکشن منتخب کریں۔
حسب خواہش لِنک کے متن کا استعمال کر کے دوسرے نوٹ سے لِنک کریں
ہدفی نوٹ کے عنوان کا استعمال کرنے کے بجائے، آپ حسب خواہش لِنک کے متن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہدفی نوٹ کا عنوان تبدیل ہونے پر، لِنک کا متن تبدیل نہیں ہوتا۔
اپنے iPhone پر نوٹ ایپ
پر جائیں۔
نوٹ میں جہاں آپ لِنک شامل کرنا چاہتے ہیں، لِنک متن منتخب کریں، پھر “لِنک شامل کریں” پر ٹیپ کریں۔
ہدفی نوٹ کا عنوان درج کریں، پھر نوٹ منتخب کریں۔
پتے، فون نمبر، تاریخ اور مزید پر ایکشن لینا
آپ کے نوٹ میں، متن کے نیچے ایک خط کشید ظاہر ہوتی ہے جسے گلی یا ای میل کے پتے، فون نمبر، تاریخ یا دیگر ڈیٹا کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔ خط کشید متن پر ایکشن لینے کے لیے اسے ٹیپ کریں۔ مثال کے طور پر، آپ نقشہ میں کسی گلی کا پتہ دیکھ سکتے ہیں، ای میل کمپوز کر سکتے ہیں، فون نمبر پر کال کر سکتے ہیں، کیلنڈر ایونٹ شامل کر سکتے ہیں یا یونٹ اور کرنسی تبدیل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ڈیٹا کی شناخت اس وقت دستیاب ہوتی ہے جب آپ کے iPhone کی سسٹم زبان کو سیٹنگ > عام > زبان اور خطہ > iPhone کی زبان میں اعانت یافتہ زبان پر سیٹ کیا گیا ہو۔ iOS اور iPadOS فیچر کی دستیابی کی ویب سائٹ دیکھیں۔