iPhone پر ریمائنڈر میں آئٹم ٹیگ کریں
ریمائنڈر ایپ میں، آپ اپنے ریمائنڈر کی زمرہ بندی اور نظم کرنے کے لیے ٹیگ کو تیز اور لچکدار طریقے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ ریمائنڈر میں ایک یا زیادہ ٹیگ شامل کر سکتے ہیں، جیسے کہ #خریداری اور #دفتر، اور “ٹیگ براؤزر” یا “اسمارٹ فہرست” کا استعمال کر کے تمام فہرست میں آسانی سے اپنے ریمائنڈر تلاش کر سکتے اور فلٹر کر سکتے ہیں۔
نوٹ: جب آپ اپڈیٹ کیے گیے ریمائنڈر کا استعمال کرتے ہیں تو اس گائیڈ میں بیان کردہ ریمائنڈر کے تمام فیچر دستیاب ہوتے ہیں۔ دیگر اکاؤنٹ کا استعمال کرتے وقت کچھ فیچر دستیاب نہیں ہوتے۔
ٹیگ شامل کرنا
اپنے iPhone پر ریمائنڈر ایپ
پر جائیں۔
جب آپ فہرست میں کوئی آئٹم بناتے یا اس میں ترمیم کرتے ہیں، تو ٹائپ کریں #اور اس کے بعد ٹیگ کا نام یا کی بورڈ کے اوپر والے مینو سے ٹیگ منتخب کریں۔
ٹیگ صرف ایک لفظ کا ہو سکتا ہے لیکن الفاظ کو یکجا کرنے کے لیے آپ ڈیش اور انڈر اسکور کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ آئٹم میں متعدد ٹیگ شامل کر سکتے ہیں۔
ٹیگ والے آئٹم دیکھنا
اپنے iPhone پر ریمائنڈر ایپ
پر جائیں۔
فہرست پر ٹیپ کریں (اوپری بائیں کونے میں)۔
اسکرین کے نچلے حصے میں ٹیگ کے نیچے، ذیل میں سے کوئی کام کریں:
مخصوص ٹیگ والے آئٹم دیکھیں: ایک یا زیادہ ٹیگ پر ٹیپ کریں، پھر کسی بھی یا سبھی منتخب کردہ ٹیگ سے مماثل آئٹم کو دیکھنے کے لیے منتخب کریں۔
تجویز: اس فہرست کو اسمارٹ فہرست کے طور پر محفوظ کرنے کے لیے
پر ٹیپ کریں، پھر “اسمارٹ فہرست بنائیں” پر ٹیپ کریں۔
ٹیگ والے سبھی آئٹم دیکھیں: “سبھی ٹیگ” پر ٹیپ کریں۔
ٹیگ کا نام تبدیل کرنا یا حذف کرنا
اپنے iPhone پر ریمائنڈر ایپ
پر جائیں۔
فہرست پر ٹیپ کریں (اوپری بائیں کونے میں)۔
اسکرین کے نچلے حصے میں موجود ٹیگ کے نیچے، ٹیگ کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر “ٹیگ کا نام تبدیل کریں” یا “ٹیگ حذف کریں” پر ٹیپ کریں۔
جب آپ ٹیگ کو حذف کرتے ہیں، تو اسے ان تمام اسمارٹ لسٹ سے بھی ہٹا دیا جاتا ہے جو اس کا استعمال کرتے ہیں۔