iPhone پر گھڑی میں الارم سیٹ کرنا
آپ اپنے iPhone کو الارم گھڑی میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنا الارم سیٹ کرنے کے لیے Siri سے بھی کہہ سکتے ہیں۔ دن کے کسی بھی وقت کے لیے الارم سیٹ کریں اور انہیں ہفتے کے ایک یا ایک سے زیادہ دنوں تک دہرانے کے لیے کہیں۔
Siri: کچھ اس طرح کہیں: “Set an alarm for 7 a.m.” Siri استعمال کرنے کا طریقہ۔
نوٹ: آپ صحت ایپ میں نیند کے مکمل شیڈول (بشمول سونے کا وقت، جاگنے کا وقت وغیرہ) کے حصے کے طور پر جاگنے کے وقت کا الارم بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نیند کا شیڈول سیٹ اپ کرنا نہیں چاہتے ہیں تو آپ گھڑی میں جاگنے کے وقت کا مستقل الارم سیٹ کر سکتے ہیں۔

الارم سیٹ کرنا
اپنے جاگنے کے وقت کے ساتھ ہی آپ کسی بھی وقت کے لیے الارم سیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کے ذریعے گھڑی میں سیٹ اپ کسی بھی الارم کا نیند کے شیڈول سے تعلق نہیں ہے۔
اپنے iPhone پر گھڑی ایپ
میں جائیں۔
الارم پر ٹیپ کریں پھر
پر ٹیپ کریں۔
وقت سیٹ کریں پھر مندرجہ ذیل میں سے کوئی اختیار منتخب کریں:
دہرائیں: ہفتے کے وہ دن منتخب کریں جن دنوں میں آپ الارم دہرانا چاہتے ہیں۔
لیبل: الارم کو کوئی نام دیں جیسے “پودوں کو پانی دینا”۔
آواز: وائبریشن، گانا یا رِنگ ٹون منتخب کریں۔
اسنوز کریں: اپنے الارم کا اسنوز بٹن دیکھنے کے لیے چالو کریں۔ (یہ الارم کو 9 منٹ کے لیے پاز کر دے گا۔)
“محفوظ کریں” پر ٹیپ کریں۔
الارم تبدیل کرنے کے لیے ”الارم کا وقت“ پر ٹیپ کریں۔ یا اوپری بائیں جانب ”ترمیم کریں“ پر ٹیپ کریں پھر ”الارم کا وقت“ پر ٹیپ کریں۔
الارم کا والیوم تبدیل کرنا
سیٹنگ
> آواز اور ہیپٹک میں جائیں۔
رِنگ ٹون اور الرٹ والیوم کے نیچے سلائیڈر ڈریگ کریں۔
تجویز: الارم کا والیوم تبدیل کرنے کے لیے اپنے ڈیوائس پر والیوم بٹن کا استعمال کرنے کے لیے، “بٹن سے تبدیل کریں” کو چالو کریں۔
آپ کا الارم تب بھی بجتا ہے جب آپ:
الارم بند کرنا
اپنے iPhone پر گھڑی ایپ
میں جائیں۔
الارم پر ٹیپ کریں۔
”الارم کے وقت“ کے سامنے بٹن پر ٹیپ کریں۔
الارم ہٹانا
اپنے iPhone پر گھڑی ایپ
میں جائیں۔
الارم پر ٹیپ کریں۔
الارم پر بائیں سوائپ کریں پھر ”حذف کریں“ پر ٹیپ کریں۔