iPhone پر Safari میں آپ کے ساتھ شیئر کردہ لنک کا پتہ لگانا
آپ “پیغام” کی بات چیت میں دوستوں کے ذریعے آپ کے ساتھ شیئر کردہ ویب لِنک کا آسانی سے پتہ لگا سکتے اور نظم کر سکتے ہیں۔ آپ کے ساتھ شیئر کردہ لِنک کو “تجاویز” کے نیچے Safari کے صفحہ آغاز (وہ صفحہ جو آپ کے ذریعے نئی Safari ونڈو کھولنے پر سب سے پہلے ظاہر ہوتا ہے) میں شامل کیا جاتا ہے۔ آپ ان لِنک کو اپنے صفحہ آغاز پر رکھ سکتے، انہیں ہٹا سکتے یا متعلقہ لِنک کو “ٹیب گروپ” میں منظم کر سکتے ہیں۔ (Safari کو سیٹنگ > ایپ > پیغام > “آپ کے ساتھ شیئر کردہ” میں چالو کیا جانا چاہیے، اور آپ کے دوست کو آپ کے رابطے میں ہونا چاہیے۔)
Safari میں دوستوں کے لِنک دیکھنا
آپ کے ساتھ شیئر کردہ لِنک کا پتہ لگانے کے لیے، آپ انہیں اپنے Safari کے صفحہ آغاز پر ڈسپلے کر سکتے ہیں۔ پھر، جب بھی آپ کوئی نیا صفحہ کھولیں گے، تو آپ انہیں وہاں موجود پائیں گے۔
اپنے iPhone پر Safari ایپ
پر جائیں۔
پر ٹیپ کریں، پھر نیا ٹیب کھولنے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔
آپ کے ساتھ شیئر کردہ لِنک “تجویز” کے نیچے ظاہر ہوتے ہیں۔ اگر آپ “تجویز” کا سیکشن نہیں دیکھتے، تو نیچے اسکرول کریں، “ترمیم کریں” پر ٹیپ کریں، پھر “تجویز” کو چالو کریں۔ اگر آپ اپنے ساتھ شیئر کردہ لِنک نہیں دیکھتے، تو “تجویز میں دکھائیں” کے نیچے “آپ کے ساتھ شیئر کردہ” کو چالو کریں۔
اپنے صفحہ آغاز پر تجاویز کے ظاہر ہونے کے مقام کو تبدیل کرنے کے لیے
کو ڈریگ کریں۔
تجویز: آپ Safari سے باہر نکلے بغیر بات چیت جاری رکھ سکتے ہیں۔ پیغام پر بات چیت کھولنے کے لیے لِنک پری ویو کے نیچے موجود بٹن پر ٹیپ کریں جہاں لِنک شیئر کیا گیا تھا۔
“آپ کے ساتھ شیئر کردہ” سیکشن سے لِنک ہٹانا
اپنے iPhone پر Safari ایپ
پر جائیں۔
اپنے شیئر کردہ لنک کو دیکھتے وقت، لِنک کے پری ویو امیج کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔
“لنک ہٹائیں” پر ٹیپ کریں۔
شیئر کردہ لنک کو ٹیب گروپ میں منظم کرنا
آپ متعلقہ شیئر کردہ ویب لِنک کو تلاش کرنے میں آسانی کے لیے “ٹیب گروپ” میں گروپ کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر Safari ایپ
پر جائیں۔
جس لنک کو آپ مُوو کرنا چاہتے ہیں اس کے پری ویو امیج کو ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر “ٹیب گروپ میں کھولیں” پر ٹیپ کریں۔
“نیا ٹیب گروپ” بنانے کے لیے اس پر ٹیپ کریں یا آپ کے پاس پہلے سے موجود “ٹیب گروپ” میں لِنک شامل کریں۔
“آپ کے ساتھ شیئر کردہ” کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، دیکھیں پیغام میں مواد شیئر کرنا۔