iPhone پر ایپ ٹریکنگ کی اجازت کو کنٹرول کرنا
اشتہار کے لیے یا ڈیٹا بروکر کے ساتھ آپ کی معلومات شیئر کرنے کے لیے دیگر کمپنیوں کی ملکیت والی ویب سائٹوں یا ایپ پر آپ کو یا آپ کے iPhone کو ٹریک کرنے سے پہلے تمام ایپ کو آپ کی اجازت لینا ضروری ہے۔ ایپ کو اجازت دینے یا رد کرنے کے بعد آپ بعد میں اجازت تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ تمام ایپ کو اجازت کی درخواست کرنے سے بھی روک سکتے ہیں۔
آپ کو ٹریک کرنے کے لیے ایپ کی اجازت کا جائزہ لینا یا تبدیل کرنا
سیٹنگ
> رازداری اور تحفظ > ٹریکنگ پر جائیں۔
فہرست میں آپ کو ٹریک کرنے کی اجازت کی درخواست کرنے والے ایپ دکھائے جاتے ہیں۔ آپ فہرست میں شامل کسی بھی ایپ کے لیے اجازت کو چالو یا بند کر سکتے ہیں۔
تمام ایپ کو آپ کو ٹریک کرنے کی اجازت طلب کرنے سے روکنے کے لیے (اسکرین کے اوپری حصے میں) ”ایپ کو ٹریک کرنے کی درخواست کرنے کی اجازت دیں“ کو بند کریں۔
ایپ ٹریکنگ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اسکرین کے اوپری حصے کے نزدیک ”مزید جانیں“ پر ٹیپ کریں۔