iPhone پر “وائس میمو” میں ریکارڈنگ کرنا
آپ ذاتی نوٹ، کلاس روم لیکچر، موسیقی کی دھنیں اور بہت کچھ ریکارڈ کرنے کے لیے iPhone کو پورٹیبل ریکارڈنگ ڈیوائس کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ ایڈیٹنگ ٹول جیسے ٹرِم، بدلیں اور دوبارہ شروع کریں کے ذریعے اپنی ریکارڈنگ کو مزید بہتر بھی کر سکتے ہیں۔
بِلٹ اِن مائکروفون، اعانت یافتہ ہیڈ سیٹ یا خارجی مائکروفون کا استعمال کر کے وائس میمو ریکارڈ کریں۔
جب iCloud کی سیٹنگ یا iCloud ترجیحات میں “وائس میمو” چالو ہوتا ہے تو آپ کی ریکارڈنگ آپ کے iPhone، iPad اور Mac پر آٹومیٹک طریقے سے ظاہر اور اپڈیٹ ہوگی جہاں آپ نے ایک ہی Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کیا ہے۔

بنیادی ریکارڈنگ بنانا
اپنے iPhone پر وائس میمو ایپ
(یوٹیلٹی فولڈر میں) پر جائیں۔
نوٹ: “وائس میمو” ایپ کو تلاش کرنا اور کھولنا آسان بنانے کے لیے آپ اسے “یوٹیلٹی” فولڈر سے ہوم اسکرین پر منتقل کر سکتے ہیں۔
ریکارڈنگ شروع کرنے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔
ریکارڈنگ کی سطح ایڈجسٹ کرنے کے لیے مائکروفون کو اس چیز کے نزدیک یا دور لے جائیں جسے آپ ریکارڈ کر رہے ہیں۔
ریکارڈنگ روکنے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔
آپ کی ریکارڈنگ کو “نئی ریکارڈنگ” کے نام سے یا آپ کی لوکیشن کے نام سے محفوظ کیا جاتا ہے اگر لوکیشن کی خدمات سیٹنگ > رازداری اور تحفظ میں چالو ہیں۔ نام تبدیل کرنے کے لیے ریکارڈنگ پر ٹیپ کریں، پھر نام پر ٹیپ کریں اور نیا نام ٹائپ کریں۔
اپنی ریکارڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے ریکارڈنگ میں ترمیم کرنا یا حذف کرنا دیکھیں۔
نوٹ: آپ کی رازداری کے لیے جب آپ ریکارڈنگ کے لیے “وائس میمو” کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کی اسکرین کے اوپری حصے میں نارنجی نقطہ ظاہر ہوتا ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کا مائکروفون استعمال میں ہے۔
اسٹیریو میں ریکارڈ کرنا
آپ “وائس میمو” میں اسٹیریو میں ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
سیٹنگ
> ایپ > وائس میمو پر جائیں۔
اسٹیریو ریکارڈنگ چالو کریں۔
جب “اسٹیریو ریکارڈنگ” چالو ہوتی ہے تو “وائس میمو” آپ کے iPhone پر متعدد مائکروفون کا استعمال کر کے اور دائیں اور بائیں آڈیو چینلوں کے ساتھ ریکارڈ کرتا ہے۔ اگر آپ ہیڈفون کے ذریعے ریکارڈنگ سنتے ہیں تو آپ کو مختلف مائکروفون سے مختلف آوازیں سنائی دیتی ہیں؛ تاہم، ویو فارم ڈسپلے ایک جیسا ہی نظر آتا ہے۔
نوٹ: اسٹیریو ریکارڈنگ تمام ڈیوائسوں پر دستیاب نہیں ہے۔
ترقی یافتہ ریکارڈنگ کے فیچر استعمال کرنا
آپ ریکارڈنگ کے دوران پاز کرنے اور دوبارہ شروع کرنے کے ذریعے ٹکڑوں میں ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر وائس میمو ایپ
(یوٹیلٹی فولڈر میں) پر جائیں۔
ریکارڈنگ شروع کرنے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔
ریکارڈنگ کی سطح ایڈجسٹ کرنے کے لیے مائکروفون کو اس چیز کے نزدیک یا اس سے دور لے جائیں جسے آپ ریکارڈ کر رہے ہیں۔
ریکارڈنگ کے دوران مزید تفصیلات دیکھنے کے لیے ویو فارم کے اوپری حصے سے اوپر کی طرف سوائپ کریں۔
ریکارڈنگ روکنے کے لیے
پر ٹیپ کریں؛ جاری رکھنے کے لیے “دوبارہ شروع کریں” پر ٹیپ کریں۔
اپنی ریکارڈنگ کا جائزہ لینے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔
پلے بیک شروع ہونے کی جگہ کو تبدیل کرنے کے لیے
پر ٹیپ کرنے سے پہلے پلے ہیڈ پر ویو فارم کو بائیں یا دائیں ڈریگ کریں۔
ریکارڈنگ محفوظ کرنے کے لیے “ہو گیا” پر ٹیپ کریں۔
آپ کی ریکارڈنگ کو “نئی ریکارڈنگ” کے نام سے یا آپ کی لوکیشن کے نام سے محفوظ کیا جاتا ہے اگر لوکیشن کی خدمات سیٹنگ > رازداری اور تحفظ میں چالو ہیں۔ نام تبدیل کرنے کے لیے ریکارڈنگ پر ٹیپ کریں، نام پر ٹیپ کریں، پھر نیا نام ٹائپ کریں۔
اپنی ریکارڈنگ کو بہتر بنانے کے لیے ریکارڈنگ میں ترمیم کرنا یا حذف کرنا دیکھیں۔
شروع اور بند کرنے کے ٹون کو میوٹ کرنا
اپنے iPhone پر وائس میمو ایپ
(یوٹیلٹی فولڈر میں) پر جائیں۔
ریکارڈنگ شروع کرنے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔
ریکارڈنگ کے دوران، والیوم کو مکمل طور پر کم کرنے کے لیے iPhone کے والیوم ڈاؤن بٹن کا استعمال کریں۔
ریکارڈنگ کے دوران دوسرے ایپ کا استعمال کرنا
جب آپ ریکارڈنگ کر رہے ہوں تو آپ دوسرے ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ آپ کے iPhone پر آڈیو نہ پلے کرے۔
اپنے iPhone پر وائس میمو ایپ
(یوٹیلٹی فولڈر میں) پر جائیں۔
ریکارڈنگ شروع کرنے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔
ریکارڈنگ کے دوران ہوم اسکرین پر جائیں، پھر دوسرا ایپ کھولیں۔
اگر دوسرا ایپ آڈیو پلے کرنا شروع کرتا ہے تو “وائس میمو” ریکارڈنگ روک دیتا ہے۔
اعانت یافتہ ماڈل پر آپ Dynamic Island میں ہوم اسکرین کے اوپری حصے میں یا دیگر ایپ میں اپنی جاری ریکارڈنگ کو دیکھ سکتے ہیں۔ Dynamic Island کو پھیلانے کے لیے اس پر ٹیپ کریں یا واپس “وائس میمو” پر نیویگیٹ کریں۔ Dynamic Island کا استعمال کرنا دیکھیں۔
اگر iCloud کی سیٹنگ یا iCloud ترجیحات میں “وائس میمو” چالو ہے تو آپ کی ریکارڈنگ iCloud میں محفوظ ہوگی اور آٹومیٹک طریقے سے آپ کے iPhone، iPad اور Mac پر ظاہر ہوگی جہاں آپ نے ایک ہی Apple اکاؤنٹ سے سائن اِن کیا ہے۔ ریکارڈنگ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنا دیکھیں۔
بِلٹ اِن مائکروفون کا استعمال کر کے کی گئی ریکارڈنگ مونو ہوتی ہے جب تک کہ آپ سیٹنگ میں اسٹیریو ریکارڈنگ چالو نہ کریں۔ آپ اسٹیریو ریکارڈ کرنے کے لیے iPhone کے ساتھ کام کرنے والے خارجی اسٹیریو مائکروفون کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ Apple کے “Made for iPhone” یا “Works with iPhone” لوگو کے ساتھ نشان زد ایکسسری تلاش کریں۔