iPhone پر Safari ڈیٹا کو دوسرے براؤزر میں اکسپورٹ کرنا
iOS 18.2 یا بعد کے ورژن میں آپ Safari سے منتخب کردہ ڈیٹا اکسپورٹ کر سکتے ہیں اور پھر اس ڈیٹا کو دوسرے براؤزر میں امپورٹ کر سکتے ہیں۔
آپ Safari سے درج ذیل ڈیٹا اکسپورٹ کر سکتے ہیں:
بُک مارک
سرگزشت
اکسٹنشن
کریڈٹ کارڈ
پاس ورڈ
انتباہ: آپ کا اکسپورٹ کردہ ڈیٹا انکرپٹ نہیں کیا گیا ہے اور فائل تک رسائی حاصل کرنے والے کسی بھی شخص کو نظر آ سکتا ہے۔ دوسرے براؤزر میں ڈیٹا امپورٹ کرنے کے بعد اپنے اکسپورٹ کردہ فائل کو حذف کریں۔

سیٹنگ
> ایپ > Safari پر جائیں۔
سرگزشت اور ویب سائٹ ڈیٹا کے نیچے، “اکسپورٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔
اکسپورٹ کرنے کے لیے ڈیٹا منتخب کریں۔
اگر آپ نے اپنی براؤزنگ کے لیے Safari میں پروفائل بنائی ہیں تو اس پروفائل کو منتخب کریں جس سے آپ ڈیٹا اکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں یا “سبھی پروفائل” کو منتخب کریں۔
ہر پروفائل میں اس کی اپنی سرگزشت اور اکسٹنشن ڈیٹا ہے۔ تمام پروفائل میں بُک مارک، کریڈٹ کارڈ اور پاس ورڈ کا ڈیٹا یکساں ہے۔
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے “محفوظ کریں” پر ٹیپ کریں۔
“ہو گیا” پر ٹیپ کریں۔
اکسپورٹ کردہ ڈیٹا آپ کے “ڈاؤنلوڈ” فولڈر میں بطور .zip فائل محفوظ کیا جاتا ہے۔