iPhone پر اپنے پسندیدہ پوڈکاسٹ کو فالو کرنا
پوڈکاسٹ ایپ میں اپنی پسند کا شو ملنے پر اسے اپنی لائبریری میں شامل کرنے کے لیے اسے فالو کریں تاکہ آپ نئے ایپی سوڈ کے بارے میں اطلاع حاصل کر سکیں، پلے بیک آرڈر تبدیل کر سکیں اور بہت کچھ کر سکیں۔
پوڈکاسٹ کو فالو کرنا
جب آپ پوڈکاسٹ کو فالو کرتے ہیں تو اسے آپ کی لائبریری میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ آپ اپنے دیگر Apple ڈیوائسوں یا Apple Poadcast ایپ پر اپنے فالو کیے جانے والے پوڈکاسٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنے iPhone پر پوڈکاسٹ ایپ
پر جائیں۔
ذیل میں سے کوئی کام کریں:
شو کی معلومات دیکھتے وقت: ”فالو کریں“ پر ٹیپ کریں۔
آپ
پر بھی ٹیپ کر سکتے، پھر ”شو کو فالو کریں“ پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
ایپی سوڈ کی معلومات دیکھتے وقت یا ”ابھی پلے ہو رہا ہے“ سے:
پر ٹیپ کریں، پھر ”شو کو فالو کریں“ پر ٹیپ کریں۔
پوڈکاسٹ کو اَن فالو کرنا
اپنے iPhone پر پوڈکاسٹ ایپ
پر جائیں۔
لائبریری پر ٹیپ کریں، پھر ”شو“ پر ٹیپ کریں۔
آپ کے ذریعے فالو کیے جانے والے شو پر ٹیپ کریں،
پر ٹیپ کریں، پھر ”شو کو اَن فالو کریں“ پر ٹیپ کریں۔
نئے ایپی سوڈ کے لیے اطلاعات حاصل کرنا
آپ کے ذریعے فالو کیے جانے والے پوڈکاسٹ کے لیے نئے ایپی سوڈ دستیاب ہونے پر اطلاع حاصل کریں۔
اپنے iPhone پر پوڈکاسٹ ایپ
پر جائیں۔
ہوم پر ٹیپ کریں۔
پر یا اپنی تصویر پر ٹیپ کریں۔
”اطلاعات“ پر ٹیپ کریں، پھر اطلاعات کو چالو یا بند کریں۔