iOS 18
ایک ہاتھ سے iPhone کی اسکرین کے اوپری حصے تک پہنچنا
جب آپ پورٹریٹ اوریئنٹیشن میں ایک ہاتھ سے iPhone کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اسکرین کے اوپری نصف حصے کو نیچے لانے کے لیے “قابل رسائیت” کا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ یہ آپ کے انگوٹھے کی آسان پہنچ میں ہو۔

سیٹنگ
> رسائیت > ٹچ پر جائیں، پھر “قابل رسائیت” کو چالو کریں۔
اسکرین کے اوپری نصف حصے کو نیچے کرنے کے لیے ذیل میں سے ایک کام کریں:
Face ID والے iPhone پر: اسکرین کے نچلے کنارے پر نیچے کی طرف سوائپ کریں۔
ہوم بٹن والے iPhone پر: ہوم بٹن پر ہلکے سے دو بار ٹیپ کریں۔
VoiceOver چالو ہونے کے دوران: اسکرین کے نچلے حصے سے ایک انگلی سے اوپر کی طرف سوائپ کریں، پھر اپنی انگلی اٹھائے بغیر نیچے کی طرف سوائپ کریں۔
فُل اسکرین پر واپس جانے کے لیے اسکرین کے اوپری نصف حصے پر ٹیپ کریں۔