بیک اپ سے تمام مواد کو iPhone پر بحال کرنا
آپ بیک اپ سے مواد، سیٹنگ اور ایپ کو نئے یا نئے مٹائے گئے iPhone پر بحال کر سکتے ہیں۔
اہم: اپنے iPhone کو بحال کرنے کے لیے آپ کے پاس بحال کرنے کے لیے بیک اپ ہونا ضروری ہے۔ دیکھیں iPhone کا بیک اپ لینا۔
iCloud بیک اپ سے iPhone کو بحال کرنا
اپنا iPhone چالو کریں۔
”آداب“ اسکرین ظاہر ہونی چاہیے۔ اگر آپ نے اپنا ڈیوائس پہلے ہی سیٹ اَپ کر لیا ہے تو آپ کو اپنے بیک اپ سے بحال کرنے کے لیے ان اقدامات کا استعمال کرنے سے پہلے اس کے تمام مواد کو مٹانا ہوگا۔
ذیل میں سے ایک کام کریں:
”مینوئل طریقے سے سیٹ اَپ کریں“ پر ٹیپ کریں، ”iCloud بیک اپ سے بحال کریں“ پر ٹیپ کریں، پھر اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
اگر آپ کے پاس iOS 11، iPadOS 13 یا بعد کے ورژن والا دوسرا iPhone، iPad یا iPod touch ہے تو آپ اپنے نئے ڈیوائس کو آٹومیٹک طریقے سے سیٹ اَپ کرنے کے لیے کوئِک اسٹارٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ دونوں ڈیوائسوں کو ایک دوسرے کے نزدیک لائیں پھر اپنی متعدد سیٹنگ، ترجیحات اور iCloud کِی چین کو محفوظ طریقے سے کاپی کرنے کے لیے اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ اس کے بعد آپ اپنے باقی بچے ہوئے ڈیٹا اور مواد کو اپنے iCloud بیک اَپ سے اپنے نئے ڈیوائس پر بحال کر سکتے ہیں۔
یا اگر دونوں ڈیوائسوں میں iOS 12.4، iPadOS 13 یا بعد کے ورژن ہیں تو آپ اپنے تمام ڈیٹا کو اپنے پچھلے ڈیوائس سے وائرلیس طریقے سے اپنے نئے ڈیوائس میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ مائگریشن کا پروسیس مکمل ہونے تک اپنے ڈیوائسوں کو ایک دوسرے کے نزدیک اور پاور سے منسلک رکھیں۔
آپ سے اپنے Apple اکاؤنٹ کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنا Apple اکاؤنٹ بھول گئے ہیں تو iforgot.apple.com پر جائیں۔
کمپیوٹر بیک اپ سے iPhone کو بحال کرنا
USB کا استعمال کر کے نئے یا حال ہی میں مٹائے گئے iPhone کو اپنے بیک اپ والے کمپیوٹر سے کنکٹ کریں۔
ذیل میں سے ایک کام کریں:
Mac (macOS 10.15 یا بعد کے ورژن) پر: Finder کے سائڈ بار میں اپنا iPhone منتخب کریں، ”اعتبار کریں“ پر کلک کریں، پھر ”اس بیک اپ سے بحال کریں“ پر کلک کریں۔
Mac (macOS 10.14 یا پہلے کے ورژن) یا Windows ڈیوائس پر: iTunes ایپ کھولیں، iTunes ونڈو کے اوپر بائیں طرف iPhone سے مشابہت رکھنے والے بٹن پر کلک کریں، ”خلاصہ“ پر کلک کریں، پھر ”بیک اپ بحال کریں“ پر کلک کریں۔
نوٹ: iTunes کے حالیہ ترین ورژن کا استعمال کریں۔ Apple سپورٹ کا مضمون iTunes کے حالیہ ترین ورژن میں اپڈیٹ کریں دیکھیں۔
فہرست سے اپنا بیک اپ منتخب کریں، پھر ”جاری رکھیں“ پر کلک کریں۔
اگر آپ کا بیک اپ انکرپٹ کیا گیا ہے تو آپ کو اپنی فائلوں اور سیٹنگ کو بحال کرنے سے پہلے پاس ورڈ درج کرنا ہوگا۔
Apple سپورٹ کے مضامین اپنے iPhone، iPad یا iPod touch کو بیک اپ سے بحال کرنا اور اگر آپ اپنے iPhone، iPad یا iPod touch کو اپڈیٹ یا بحال نہیں کر سکتے دیکھیں۔