“ایپ سوئچر” کو کھولنا

ذیل میں سے کوئی کام کریں:

  • نچلے کنارے سے اوپر کی طرف سوائپ کریں اور اسکرین کے بیچ میں پاز کریں۔

  • ہوم بٹن پر دو بار کلک کریں (ہوم بٹن والے iPad پر)۔

مزید ایپ دیکھنے کے لیے دائیں سوائپ کریں۔ دوسرے ایپ پر سوئچ کرنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔ “ایپ سوئچر” کو بند کرنے کے لیے اسکرین پر ٹیپ کریں یا “ہوم” بٹن دبائیں (ہوم بٹن والے iPad پر)۔