‏iPad پر اپنے نوٹ کی سیٹنگ تبدیل کرنا

سیٹنگ میں، آپ نوٹ ایپ کے لیے اپنی ترجیحات کو حسب خواہش بنا سکتے ہیں۔ نئے نوٹ کے لیے ڈیفالٹ اکاؤنٹ منتخب کر سکتے ہیں، پاس ورڈ سیٹ کر سکتے ہیں وغیرہ۔

اپنے نوٹ کی سیٹنگ کو حسب خواہش بنانا

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ میں جائیں۔

  2. “ایپ” پر ٹیپ کریں، پھر “نوٹ” پر ٹیپ کریں۔

  3. درج ذیل میں سے کسی کو ایڈجسٹ کریں:

    • اکاؤنٹ: نوٹ میں اکاؤنٹ شامل کریں یا ہٹائیں۔

    • ‏Siri: نوٹ استعمال کرنے کے اپنے طریقے کی بنیاد پر Siri کو تمام ایپ میں تجاویز دینے کی اجازت دیں۔

    • تلاش: تلاش اور ویجٹ میں نوٹ ایپ سے تجاویز اور مواد ظاہر کرنے کی اجازت دیں۔

    • اطلاعات: اطلاع کی سیٹنگ تبدیل کریں۔

    • زبان: اپنی ترجیحی زبانیں منتخب کریں (یہ اختیار اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب متعدد زبانیں شامل کی جائیں)۔

    • ڈیفالٹ اکاؤنٹ: ‏Siri اور نوٹ ویجٹ کا استعمال کر کے نوٹ بناتے وقت ڈیفالٹ اکاؤنٹ منتخب کریں۔

    • پاس ورڈ: اہم نوٹ لاک کریں۔

    • ”میرے iPad پر“ اکاؤنٹ: ‏میرے iPad پر اکاؤنٹ کو چالو کریں۔

    • ذکر کیے جانے پر اطلاعات: شیئر کردہ نوٹ میں آپ کے نام کا ذکر ہونے پر اطلاعات موصول کریں۔

    • دیکھنا: دیکھنے کے اختیارات جیسے ترتیب کی نوعیت، لائن اور گرِڈ اور نوٹ کو تاریخ کے مطابق گروپ کرنا منتخب کریں۔

    • فوری نوٹ: تیزی سے نیا نوٹ بنانے یا پچھلا فوری نوٹ دوبارہ شروع کرنے کے لیے کونے کے جیسچر منتخب کریں۔

    • ایپ کے لنک: تجویز کردہ ایپ کے لنک حاصل کریں۔

    • آٹومیٹک طریقے سے ٹیگ میں تبدیل کریں: اسپیس ٹائپ کرتے وقت آٹومیٹک طریقے سے #متن کو ٹیگ میں تبدیل کریں۔

    • تصویر میں محفوظ کریں: نوٹ میں لی گئی تصاویر اور ویڈیو تصویر ایپ میں محفوظ کریں۔

    • لاک اسکرین سے نوٹ تک رسائی حاصل کریں: “ہمیشہ نیا نوٹ بنائیں” یا “آخری نوٹ دوبارہ شروع کریں” کا انتخاب کریں۔ یا لاک اسکرین سے رسائی روکنے کے لیے اسے بند کریں۔