iPad پر VoiceOver چالو کرنا اور اس کی مشق کرنا
VoiceOver—جیسچر پر مبنی اسکرین ریڈر—کے ساتھ آپ iPad کا استعمال اس وقت بھی کر سکتے ہیں جب آپ اسکرین نہیں دیکھ پا رہے ہوں۔ VoiceOver آپ کی اسکرین پر موجود چیزوں کی قابل سماعت تفصیل فراہم کرتا ہے—مثال کے طور پر، بیٹری کا لیول سنیں، کون کال کر رہا ہے یا آپ کی انگلی کس آئٹم پر ہے۔ آپ اپنی ضروریات کے مطابق VoiceOver بولنے والی آواز کو بھی حسب خواہش بنا سکتے ہیں۔
جب آپ اسکرین کو ٹچ کرتے ہیں یا اس پر اپنی انگلی ڈریگ کرتے ہیں، تو VoiceOver آئیکن اور متن سمیت اس آئٹم کا نام بول کر بتاتا ہے جس پر آپ کی انگلی ہوتی ہے۔ بٹن یا لِنک جیسے آئٹم کے ساتھ تعامل کرنے یا کسی دوسرے آئٹم پر نیویگیٹ کرنے کے لیے VoiceOver جیسچر کا استعمال کریں۔
جب آپ نئی اسکرین پر جاتے ہیں تو VoiceOver آواز پلے کرتا ہے، پھر اسکرین پر پہلے آئٹم کا نام منتخب کرتا اور بولتا ہے (عام طور پر اوپری بائیں کونے میں)۔ VoiceOver آپ کو بتاتا ہے کہ کب اسکرین لینڈ اسکیپ یا پورٹریٹ اوریئنٹیشن میں تبدیل ہوتی ہے، کب اسکرین مدھم یا لاک ہو جاتی ہے اور جب آپ iPad کو فعال کرتے ہیں تو لاک اسکرین پر کیا فعال ہوتا ہے۔
VoiceOver کو چالو یا بند کرنا
اہم: ViceOver ان جیسچر کو تبدیل کرتا ہے جن کا استعمال آپ iPad کو کنٹرول کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ VoiceOver چالو ہونے پر آپ کو iPad کو آپریٹ کرنے کے لیے VoiceOver جیسچر کا استعمال کرنا ہوگا۔
VoiceOver کو چالو یا بند کرنے کے لیے، ذیل میں سے کوئی کام کریں:
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver پر جائیں، پھر VoiceOver کو چالو یا بند کریں۔اگر آپ نے VoiceOver کو کنٹرول سینٹر میں شامل کیا ہے تو اس کا استعمال کریں۔
اگر آپ نے رسائیت شارٹ کٹ کو VoiceOver چالو کرنے کے لیے سیٹ اَپ کیا ہے تو اس کا استعمال کریں۔
Siri: Siri سے کچھ اس طرح کہیں “Turn on VoiceOver”Siri کے استعمال کا طریقہ سیکھیں۔
Siri کو معلوم ہوتا ہے کہ VoiceOver کب چالو ہے اور اکثر اسکرین پر ظاہر ہونے والی معلومات سے زیادہ آپ کو پڑھ کر سناتا ہے۔ آپ VoiceOver کا استعمال یہ پڑھنے کے لیے بھی کر سکتے ہیں کہ Siri اسکرین پر کیا دکھاتا ہے۔
VoiceOver سیکھنے کے لیے انٹرایکٹو ٹیوٹوریل کا استعمال کرنا
آپ VoiceOver کی بنیادی باتیں سیکھ سکتے ہیں اور “انٹرایکٹو VoiceOver ٹیوٹوریل” کے ساتھ ضروری جیسچر کی مشق کر سکتے ہیں۔
VoiceOver چالو ہونے کے ساتھ، سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver پر جائیں، پھر شروع کرنے کے لیے “VoiceOver ٹیوٹوریل” پر جائیں۔
VoiceOver جیسچر کی مشق کرنا
آپ “VoiceOver کی مشق” کے حصے کو محفوظ طریقے سے VoiceOver جیسچر کو آزمانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور سن سکتے ہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں—کوئی ایکشن کیے بغیر یا بصورت دیگر iPad کو متاثر کیے بغیر۔
یہ جاننے کے لیے مختلف تکنیک آزمائیں کہ کون سی آپ کے لیے بہترین کام کرتی ہے۔ اگر کوئی جیسچر کام نہیں کرتا ہے تو تیز حرکت کرنے کی کوشش کریں، خاص طور پر دو بار ٹیپ یا سوائپ جیسچر کے لیے۔ سوائپ کرنے کے لیے اپنی انگلی یا انگلیوں سے اسکرین کو تیزی سے برش کرنے کی کوشش کریں۔ ملٹی فنگر جیسچر کا استعمال کر کے بہترین نتائج کے لیے اپنی انگلیوں کے درمیان تھوڑی جگہ رکھ کر اسکرین کو ٹچ کریں۔
سیٹنگ
> رسائیت > VoiceOver پر جائیں۔VoiceOver چالو کریں، “VoiceOver کی مشق” پر ٹیپ کریں، پھر شروع کرنے کے لیے دو بار ٹیپ کریں۔
ایک، دو، تین اور چار انگلیوں سے مندرجہ ذیل جیسچر کی مشق کریں:
ٹیپ کریں
دو بار ٹیپ کریں
تین بار ٹیپ کریں
بائیں، دائیں، اوپر، یا نیچے سوائپ کریں
مشق مکمل ہونے پر “ہو گیا” پر ٹیپ کریں، پھر باہر نکلنے کے لیے دو بار ٹیپ کریں۔