‏iPad پر پڑھنے کے لیے متن کو آسان بنانا

آپ متن کے سائز کو بڑھانے، اسے بولڈ کرنے وغیرہ کے ذریعے iPad پر اسے پڑھنا آسان بنا سکتے ہیں۔

‏Mail ایپ کے ساتھ کھلا ہوا iPad۔ بڑے، بولڈ متن کے ساتھ ڈسپلے کیے جانے والے ای میل۔

متن کو بڑا اور بولڈ بنانا

آپ تمام اعانت یافتہ ایپ (بشمول “کیلنڈر”، “Mail”، “پیغام”، “نوٹ”، “سیٹنگ” وغیرہ) کے لیے ایک ترجیحی متن کا سائز سیٹ کر سکتے ہیں۔ آپ بولڈ متن کو بھی چالو کر سکتے ہیں۔

  1. سیٹنگ  > رسائیت > ڈسپلے اور متن کا سائز پر جائیں۔

  2. ذیل میں سے کوئی کام کریں:

    • متن کو بڑا کریں: “بڑا متن” پر ٹیپ کریں، پھر متن کا سائز ایڈجسٹ کرنے کے لیے سلائڈر کو ڈریگ کریں۔

      متن کے اضافی سائز کے لیے، “رسائیت کے لیے بڑا سائز” چالو کریں۔

    • متن کو بھاری بنائیں: بولڈ متن چالو کریں۔

تجویز: ایپ میں رہتے ہوئے متن کا سائز تبدیل کریں۔ کنٹرول سینٹر کھولیں، پھر “متن کا سائز” سلائڈر کو ایڈجسٹ کریں ۔ اگر آپ “متن کا سائز” سلائڈر کو نہیں دیکھتے تو اوپری بائیں کونے میں ”شامل کریں“ بٹن پر ٹیپ کریں، “کنٹرول شامل کریں” پر ٹیپ کریں، پھر “متن کا سائز” کنٹرول پر ٹیپ کریں۔

آپ متن کے سائز کے ساتھ آئیکن اور بٹن جیسے انٹرفیس ایلیمنٹ کو بڑھانے کے لیے ڈسپلے زوم کو چالو بھی کر سکتے ہیں۔

اسکرین پر موجود عناصر کو دیکھنا آسان بنانا

آپ کنٹرول، بٹن اور کنٹرول سینٹر جیسے آن اسکرین عناصر کے گرد بارڈر شامل کر کے انہیں دیکھنا آسان بنا سکتے ہیں۔

  1. اپنے iPad پر سیٹنگ ایپ پر جائیں۔

  2. “رسائیت” پر ٹیپ کریں، پھر “ڈسپلے اور متن کا سائز” پر ٹیپ کریں۔

  3. “بارڈر دکھائیں” کو چالو کریں۔

آپ اسکرین پر موجود چیزوں کو دیکھنا آسان بنانے کے لیے iPad پر ڈسپلے کے رنگ کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں یا اسکرین پر زوم اِن کر سکتے ہیں۔