iPad پر تصاویر اور ویڈیو کو امپورٹ اور اکسپورٹ کرنا
آپ ڈیجیٹل کیمرا، SD میموری کارڈ یا دوسرے iPad یا کیمرا والے iPhone سے براہ راست تصویر ایپ میں تصاویر اور ویڈیو امپورٹ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی تصاویر اور ویڈیو کے غیر تبدیل شدہ ورژن کو بھی براہ راست کسی خارجی ڈرائیو، میموری کارڈ یا اپنے iPad سے کنکٹڈ دیگر اسٹوریج ڈیوائس پر اکسپورٹ کر سکتے ہیں۔
اپنے iPad میں تصاویر اور ویڈیو امپورٹ کرنا
دوسرے ڈیوائس جیسے کہ ڈیجیٹل کیمرا یا خارجی ڈرائیو پر محفوظ کی گئی تصاویر اور ویڈیو کو اپنے iPad پر موجود تصویر ایپ میں امپورٹ کریں۔
کیمرا اڈیپٹر یا کارڈ ریڈر کو Lightning یا USB-C کنکٹر میں داخل کریں یا ڈیوائس کو براہ راست اپنے iPad سے کنکٹ کریں۔
ذیل میں سے ایک کام کریں:
کیمرا کنکٹ کریں: اڈیپٹر کو کیمرے سے کنکٹ کریں، پھر کیمرے کو چالو کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ ٹرانسفر موڈ میں ہے۔ مزید معلومات کے لیے کیمرے کے ساتھ آنے والی دستاویزات دیکھیں۔
خارجی اسٹوریج ڈیوائس کنکٹ کریں یا کارڈ ریڈر میں SD میموری کارڈ داخل کریں: ریڈر پر سلاٹ میں کارڈ کو جبراً داخل نہ کریں؛ یہ صرف ایک طرف سے فِٹ ہوتا ہے۔
iPhone یا iPad کو کنکٹ کریں: ڈیوائس کو کیمرا کے اڈیپٹر سے کنکٹ کرنے کے لیے اس کے ساتھ آنے والے Lightning اڈیپٹر یا USB-C کیبل کا استعمال کریں۔ ڈیوائس کو چالو اور اَنلاک کریں۔
اپنے iPad پر تصویر ایپ
پر جائیں۔“امپورٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔
ان تصاویر اور ویڈیو کو منتخب کریں جنھیں آپ امپورٹ کرنا چاہتے ہیں، پھر اپنے امپورٹ کی منزل منتخب کریں۔
تمام آئٹم امپورٹ کریں: “تمام امپورٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔
منتخب کردہ آئٹم کو امپورٹ کریں: ان آئٹم پر ٹیپ کریں جنھیں آپ امپورٹ کرنا چاہتے ہیں (ہر آئٹم کے لیے چیک مارک ظاہر ہوگا)، “امپورٹ کریں” پر ٹیپ کریں، پھر “منتخب کردہ کو امپورٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔
تصاویر اور ویڈیو کو امپورٹ کیے جانے کے بعد انھیں کیمرا، کارڈ، iPhone یا iPad پر رکھیں یا حذف کریں۔
کیمرا اڈیپٹر یا کارڈ ریڈر کو ڈسکنکٹ کریں۔
تصاویر اور ویڈیو کو خارجی اسٹوریج ڈیوائس پر اکسپورٹ کرنا
آپ اپنے iPad پر لی گئی تصاویر اور ویڈیو کو براہ راست کسی خارجی ڈرائیو، میموری کارڈ یا دیگر اسٹوریج ڈیوائس پر اکسپورٹ کر سکتے ہیں۔
نوٹ: ترمیم کی گئی تصاویر اور ویڈیو کے لیے غیر ترمیم شدہ اصل ورژن اکسپورٹ کیا جائے گا۔
اپنے iPad کو Lightning یا USB-C کنکٹر کا استعمال کر کے اسٹوریج ڈیوائس سے کنکٹ کریں یا ڈیوائس کو براہ راست اپنے iPad سے کنکٹ کریں۔
اپنے iPad پر تصویر ایپ
پر جائیں۔وہ تصاویر اور ویڈیو منتخب کریں جنھیں آپ اکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔
پر ٹیپ کریں پھر “غیر تبدیل شدہ اصل کو اکسپورٹ کریں” پر ٹیپ کریں۔اپنے اسٹوریج ڈیوائس (لوکیشن کے نیچے) پر ٹیپ کریں، پھر “محفوظ کریں” پر ٹیپ کریں۔
البم لاک ہونے کی صورت میں پوشیدہ البم میں تصاویر اور ویڈیو کو ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا۔ اسے اَنلاک کرنے کے لیے، سیٹنگ
> ایپ > تصویر میں جائیں، پھر "Face ID استعمال کریں"، "Touch ID استعمال کریں" یا "پاس کوڈ استعمال کریں" کو بند کریں۔