‏iPad پر فولڈر میں اپنے ایپ منظم کرنا

آپ اپنے ایپ کو فولڈر میں منظم کر سکتے ہیں تاکہ انھیں آپ کے ہوم اسکرین کے صفحات پر تلاش کرنا آسان ہو۔

فولڈر بنانا

  1. ہوم اسکرین پر جائیں۔

  2. جب تک ایپ ہلنا نہ شروع کردے ہوم اسکرین کے پس منظر کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  3. فولڈر بنانے کے لیے، ایپ کو دوسرے ایپ پر ڈریگ کریں، پھر دیگر ایپ کو ڈریگ کریں جنہیں آپ فولڈر میں رکھنا چاہتے ہیں۔

    فولڈر میں ایپ کے متعدد صفحات ہو سکتے ہیں۔

  4. فولڈر کا نام تبدیل کرنے کے لیے اسے ٹچ اور ہولڈ کریں، “نام تبدیل کریں” پر ٹیپ کریں، پھر نیا نام درج کریں۔

    اگر ایپ ہلنا شروع کر دیں تو ہوم اسکرین کے پس منظر پر ٹیپ کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔

  5. مکمل ہونے پر، ”ہو گیا“ پر ٹیپ کریں۔

نوٹ: ہوم اسکرین پر اپنے ایپ کو منظم کرنے سے ایپ لائبریری میں ایپ کی ترتیب متاثر نہیں ہوتی ہے۔

اپنی ہوم اسکرین سے فولڈر کو حذف کرنا

  1. ہوم اسکرین پر جائیں۔

  2. جب تک ایپ ہلنا نہ شروع کردے ہوم اسکرین کے پس منظر کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  3. فولڈر کو کھولنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں، پھر اس میں موجود تمام ایپ کو ہوم اسکرین پر ڈریگ کریں۔

    فولڈر خالی ہونے پر یہ آٹومیٹک طریقے سے حذف ہو جائے گا۔

ایپ کو فولڈر سے ہوم اسکرین پر منتقل کرنا

تلاش کرنے اور کھولنے کو آسان بنانے کے لیے آپ کسی ایپ کو فولڈر سے ہوم اسکرین کے صفحے پر منتقل کر سکتے ہیں۔

  1. ہوم اسکرین پر جائیں۔

  2. اس فولڈر کا پتہ لگائیں جس میں ایپ شامل ہے، پھر فولڈر کو کھولنے کے لیے اس پر ٹیپ کریں۔

  3. جب تک ایپ ہلنا نہ شروع کردےتب تک ایپ کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔

  4. ایپ کو فولڈر سے ہوم اسکرین تک ڈریگ کریں۔