iPad کے اسٹیٹس آئیکن کا مطلب جاننا
اسکرین کے اوپری حصے میں اسٹیٹس بار میں موجود آئیکن iPad کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔
نوٹ: اگر آپ فوکس کو چالو کرتے ہیں تو اس کا آئیکن اسٹیٹس بار میں ظاہر ہوتا ہے۔
اسٹیٹس آئیکن | اس کا کیا مطلب ہے | ||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
Wi-Fi۔ iPad میں Wi-Fi انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ بار جتنے زیادہ ہوں گے، کنکشن اتنا ہی مضبوط ہوگا۔ دستیاب نیٹ ورک دیکھنا اور Wi-Fi سے کنکٹ کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
موبائل سگنل۔ iPad (Wi-Fi + Cellular ماڈل) موبائل نیٹ ورک کی رینج میں ہے۔ سگنل نہ ہونے کی صورت میں ”کوئی سروس نہیں“ ظاہر ہوتا ہے۔ | |||||||||||
ہوائی جہاز موڈ۔ ہوائی جہاز موڈ چالو ہے۔ غیر وائرلیس فیچر دستیاب ہیں لیکن وائرلیس فنکشن غیر فعال ہو سکتا ہے۔ سفر کے لیے سیٹنگ منتخب کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
5G۔ آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کا 5G نیٹ ورک دستیاب ہے اور اعانت یافتہ ماڈل اس نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو سکتے ہیں (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں)۔ Apple سپورٹ کا مضمون اپنے iPad کے ساتھ 5G کا استعمال کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
5G UC۔ آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کا 5G UC نیٹ ورک دستیاب ہے جس میں آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کے 5G کا اعلی فریکوئنسی ورژن شامل ہو سکتا ہے۔ اعانت یافتہ ماڈل اس نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو سکتے ہیں (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں)۔ Apple سپورٹ کا مضمون اپنے iPad کے ساتھ 5G کا استعمال کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
5G+۔ آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کا 5G+ نیٹ ورک دستیاب ہے جس میں آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کے 5G کا اعلی فریکوئنسی ورژن شامل ہو سکتا ہے۔ اعانت یافتہ ماڈل اس نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو سکتے ہیں (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں)۔ Apple سپورٹ کا مضمون اپنے iPad کے ساتھ 5G کا استعمال کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
5G UW۔ آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کا 5G UW نیٹ ورک دستیاب ہے، جس میں آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کے 5G کا اعلی فریکوئنسی ورژن شامل ہو سکتا ہے۔ اعانت یافتہ ماڈل اس نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو سکتے ہیں (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں)۔ Apple سپورٹ کا مضمون اپنے iPad کے ساتھ 5G کا استعمال کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
5G E۔ آپ کے نیٹ ورک پرووائڈر کا 5G E نیٹ ورک دستیاب ہے اور اعانت یافتہ ماڈل اس نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو سکتے ہیں (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں)۔ موبائل ڈیٹا کی سیٹنگ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
LTE۔ iPad (Wi-Fi + Cellular ماڈل) 4G LTE نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ ہے (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں ہے)۔ موبائل ڈیٹا کی سیٹنگ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
4G۔ iPad (Wi-Fi + Cellular ماڈل) 4G نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ ہے (تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں ہے)۔ موبائل ڈیٹا کی سیٹنگ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
3G۔ iPad (Wi-Fi + Cellular ماڈل) 3G نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ ہے۔ موبائل ڈیٹا کی سیٹنگ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
EDGE۔ iPad (Wi-Fi + Cellular ماڈل) EDGE نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ ہے۔ موبائل ڈیٹا کی سیٹنگ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
GPRS۔ iPad (Wi-Fi + Cellular ماڈل) GPS نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ ہے۔ موبائل ڈیٹا کی سیٹنگ دیکھنا یا تبدیل کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
ذاتی ہاٹ اسپاٹ کنکشن۔ iPad کسی دوسرے ڈیوائس کے ذاتی ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ ہے۔ ذاتی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہونا دیکھیں۔ | |||||||||||
VPN۔ iPad کو VPN کا استعمال کرتے ہوئے نیٹ ورک سے کنکٹ کیا گیا ہے۔ | |||||||||||
نیویگیشن۔ iPad ٹرن بائی ٹرن ہدایات فراہم کر رہا ہے۔ ڈرائیونگ کی ہدایات حاصل کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
ذاتی ہاٹ اسپاٹ۔ iPad ذاتی ہاٹ اسپاٹ فراہم کر رہا ہے۔ ذاتی ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے اپنا انٹرنیٹ کنکشن شیئر کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
فون کال۔ iPad فون کال پر ہے۔ اپنے iPad پر کال اور SMS کی اجازت دینے کے لیے iPhone استعمال کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
FaceTime۔iPad کسی FaceTime کال پر ہے۔ FaceTime کال کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
اسکرین ریکارڈنگ۔ iPad آپ کی اسکرین ریکارڈ کر رہا ہے۔ اسکرین ریکارڈنگ لینا دیکھیں۔ | |||||||||||
کیمرا استعمال میں ہے۔ ایپ آپ کے کیمرے کا استعمال کر رہا ہے۔ کون سے ایپ کو آپ کے iPad پر کیمرا اور مائکروفون تک رسائی حاصل ہے وہ کنٹرول کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
زیر استعمال مائکروفون۔ ایپ آپ کے مائکروفون کا استعمال کر رہا ہے۔ کون سے ایپ کو آپ کے iPad پر کیمرا اور مائکروفون تک رسائی حاصل ہے وہ کنٹرول کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
سنک ہو رہا ہے۔ iPad آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ سنک ہو رہا ہے۔ دیگر ڈیوائسوں کے ساتھ اپنا iPad سِنک کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
نیٹ ورک کی سرگرمی۔ نیٹ ورک یا دیگر سرگرمی موجود ہے۔ کچھ فریق ثالث ایپ، ایپ کی سرگرمی دکھانے کے لیے اس آئیکن کا استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ سے کنکٹ کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
لاک iPad لاک ہے۔ iPad کو فعال کرنا، اَنلاک اور لاک کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
خلل نہ ڈالیں۔ ”خلل نہ ڈالیں“ کو چالو کیا گیا ہے۔ فوکس کو چالو کرنا یا شیڈول کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
اوریئنٹیشن لاک۔ اسکرین اوریئنٹیشن لاک ہے۔ اسکرین اوریئنٹیشن کو تبدیل کرنا یا لاک کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
لوکیشن کی خدمات۔ ایپ لوکیشن کی خدمات کا استعمال کر رہا ہے۔ کون سے ایپ آپ کے iPad کی لوکیشن کا استعمال کر سکتے ہیں وہ کنٹرول کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
الارم۔ الارم سیٹ کیا گیا ہے۔ الارم سیٹ کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
ہیڈ فون کنکٹڈ ہیں۔ iPad کو ایسےBluetooth® ہیڈ فون کے ساتھ پیئر کیا گیا ہے جو چالو ہیں اور Bluetooth رینج کے اندر ہیں۔ Bluetooth ہیڈ فون سیٹ اپ کرنا اور سننا دیکھیں۔ | |||||||||||
بیٹری۔ iPad کی بیٹری کی سطح دکھاتا ہے۔ آئیکن کا رنگ پیلا ہونے پر ”کم پاور موڈ“ چالو ہوتا ہے۔ iPad کی بیٹری کا فیصد دکھانا دیکھیں۔ | |||||||||||
بیٹری چارج ہو رہی ہے۔ iPad کی بیٹری چارج ہو رہی ہے۔ آئیکن کے سرمئی ہونے پر چارجنگ پاز ہو جاتی ہے۔ بیٹری چارج کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
Bluetooth کی بیٹری۔ اعانت یافتہ پیئر کردہ Bluetooth ڈیوائس کی بیٹری کی سطح دکھاتا ہے۔ Bluetooth ایکسسری سے کنکٹ کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
AirPlay۔ AirPlay چالو ہے۔ ویڈیو اور تصاویر کو اسٹریم کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||
وائس کنٹرول۔ سیٹنگ > رسائیت میں صوتی کنٹرول چالو ہے اور آپ iPad کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ | |||||||||||
RTT۔ RTT چالو ہے۔ RTT کو سیٹ اپ کرنا اور استعمال کرنا دیکھیں۔ | |||||||||||



































