AutoMix

‏DJ کی طرح AutoMix میں ہموار طریقے سے گانوں کے درمیان ٹرانزیشن ہوتا ہے۔ ‏AutoMix ‏iOS 26، ‏iPadOS 26، ‏macOS Tahoe، ‏visionOS 26 یا بعد کے ورژن والے iPhone، ‏iPad، ‏Apple silicon والے Mac اور Apple Vision Pro پر Apple Music کیٹلاگ کی موسیقی کے ساتھ کام کرتا ہے۔

‏AutoMix آٹومیٹک طریقے سے موسیقی کے مطابق بہترین ٹرانزیشن منتخب کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، AutoMix ٹریک کے آغاز اور اختتام پر خاموشی کو ہٹا سکتا ہے، یا مناسب ہونے پر زیادہ پیچیدہ ٹرانزیشن کے بجائے سادہ کراس فیڈ انجام دے سکتا ہے۔

نوٹ: البم اور کچھ اصناف بغیر ٹرانزیشن کے پلے ہوتے ہیں۔

‏AutoMix ڈیفالٹ طور پر چالو رہتا ہے۔ آپ قطار میں یا سیٹنگ میں اسے بند کر سکتے ہیں۔