iPad پر اسکربل کے ذریعے متن درج کرنا
اعانت یافتہ ماڈل پر، آپ متن درج کرنے کے لیے Apple Pencil (الگ سے فروخت کی جاتی ہے) اور اسکربل کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آن اسکرین کی بورڈ کو کھولے یا استعمال کیے بغیر آپ تیزی سے پیغام کا جواب دے سکتے ہیں، اپنے لیے ریمائنڈر لکھ سکتے ہیں اور بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ اسکربل آپ کی ہینڈ رائٹنگ کو براہ راست آپ کے iPad پر متن میں تبدیل کر دیتا ہے تاکہ آپ کی تحریر نجی رہے۔
نوٹ: اسکربل کئی زبانوں میں دستیاب ہے۔ iOS اور iPadOS فیچر کی دستیابی کی ویب سائٹ دیکھیں۔
کسی بھی متن کےخانے میں متن درج کرنے کے لیے Apple Pencil کا استعمال کرنا
کسی بھی متن کے خانے میں Apple Pencil سے لکھیں اور اسکربل آٹومیٹک طریقے سے آپ کی ہینڈ رائٹنگ کو ٹائپ شدہ متن میں بدل دے گا۔
اسکربل اس وقت بھی کام کرتا ہے جب آپ کی تحریر متن کے خانے کے کناروں سے آگے بڑھ جاتی ہے۔
ایکشن شارٹ کٹ استعمال کرنے کے لیے اسکربل ٹول بار پر ٹیپ کریں۔
دستیاب ایکشن آپ کے ذریعے استعمال کیے جا رہے ایپ پر منحصر ہوتا ہے اور اس میں “پہلے جیسا کریں” بٹن
، “کی بورڈ دکھائیں” بٹن
اور بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔جب آپ متن درج کر رہے ہوں تو آٹومیٹک طریقے سے ٹول بار کو منیمائز کرنے کے لیے
پر ٹیپ کریں، پھر “آٹو منیمائز کریں” کو چالو کریں۔ مکمل ٹول بار دکھانے کے لیے منیمائز کیے گئے ورژن پر ٹیپ کریں۔
“نوٹ” اور Freeform میں متن درج کرنے کے لیے Apple Pencil کا استعمال کرنا
نوٹ یا Freeform میں ٹول پیلیٹ دکھانے کے لیے
پر ٹیپ کریں۔ٹول پیلیٹ میں، ہینڈ رائٹنگ ٹول
(قلم کے بائیں طرف) پر ٹیپ کریں۔Apple Pencil سے لکھیں اور اسکربل آٹومیٹک طریقے سے آپ کی ہینڈ رائٹنگ کو ٹائپ شدہ متن میں بدل دے گا۔
Apple Pencil کے ذریعے متن منتخب کرنا اور اس پر نظر ثانی کرنا
جب آپ Apple Pencil اور اسکربل کا استعمال کر کے متن درج کرتے ہیں تو آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں:
لفظ کو حذف کریں: اسے اسکریچ کریں۔
متن داخل کریں: متن کے ایریا میں ٹچ اور ہولڈ کریں، پھر کھلنے والی جگہ پر لکھیں۔
حروف کو ملائیں یا الگ کریں: ان کے درمیان عمودی لائن کھینچیں۔
متن منتخب کریں: متن کو منتخب کرنے کے لیے اس کے ارد گرد دائرہ بنائیں یا اسے خط کشید کریں اور ترمیم کرنے کے اختیارات دیکھیں۔ انتخاب تبدیل کرنے کے لیے منتخب شدہ متن کے شروع یا آخر سے ڈریگ کریں۔
لفظ منتخب کریں: لفظ پر دو بار ٹیپ کریں۔
پیراگراف منتخب کریں: پیراگراف کے اندر کسی لفظ پر تین بار ٹیپ کریں، یا Apple Pencil کو پیراگراف کے اوپر ڈریگ کریں۔
اپنی ہینڈ رائٹنگ کو متن میں تبدیل کرنا روکنا
سیٹنگ
> Apple Pencil پر جائیں، پھر “اسکربل” کو بند کریں۔