‏iPad پر اسکرین شاٹ لینا

اپنے iPad کی اسکرین پر ظاہر ہونے والی چیزوں کی تصویر لیں تاکہ آپ اسے بعد میں دیکھ سکیں، دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکیں یا دستاویزات میں منسلک کر سکیں۔

اسکرین شاٹ لینا

  1. ٹاپ بٹن اور کسی ایک والیوم بٹن کو بیک وقت تیزی سے دبائیں اور ریلیز کریں۔

    اسکرین شاٹ کا تھمب نیل عارضی طور پر آپ کی اسکرین کے نچلے بائیں کونے میں ظاہر ہوتا ہے۔

  2. اسکرین شاٹ دیکھنے کے لیے تھمب نیل پر ٹیپ کریں یا اسے بر طرف کرنے کے لیے بائیں طرف سوائپ کریں۔

    دو iPad ماڈل۔ ٹاپ بٹن والے دو iPad ماڈل؛ ایک iPad ماڈل میں والیوم بٹن سائڈ میں ہے اور دوسرے میں والیوم بٹن اوپر ہے۔ ٹاپ بٹن اور والیوم بٹن کی طرف اشارہ کرنے والا تیر۔

اسکرین شاٹ کو تصویر ایپ میں آپ کی فوٹو لائبریری میں آٹومیٹک طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ اپنے تمام اسکرین شاٹ ایک جگہ پر دیکھنے کے لیے “تصویر” کھولیں، پھر “تصویر” کے سائڈبار میں “میڈیا کی اقسام” کے نیچے “اسکرین شاٹ“ پر ٹیپ کریں۔

ہوم بٹن والے iPad سے اسکرین شاٹ لینا

  1. ٹاپ بٹن اور ہوم بٹن کو بیک وقت تیزی سے دبائیں اور ریلیز کریں۔

    اسکرین شاٹ کا تھمب نیل عارضی طور پر آپ کی اسکرین کے نچلے بائیں کونے میں ظاہر ہوتا ہے۔

  2. اسکرین شاٹ دیکھنے کے لیے تھمب نیل پر ٹیپ کریں یا اسے بر طرف کرنے کے لیے بائیں طرف سوائپ کریں۔

    ہوم بٹن والا iPad۔ ہوم بٹن اور ٹاپ بٹن کی طرف اشارہ کرنے والا تیر۔

اسکرین شاٹ کو تصویر ایپ میں آپ کی فوٹو لائبریری میں آٹومیٹک طریقے سے محفوظ کیا جاتا ہے۔ اپنے تمام اسکرین شاٹ ایک جگہ پر دیکھنے کے لیے “تصویر” کھولیں، پھر “تصویر” کے سائڈبار میں “میڈیا کی اقسام” کے نیچے “اسکرین شاٹ“ پر ٹیپ کریں۔

مکمل صفحے کا اسکرین شاٹ لینا

آپ اپنے iPad کی اسکرین کی لمبائی سے تجاوز کرنے والے مواد کا اسکرین شاٹ لے سکتے ہیں جیسے کہ Safari میں پورا ویب صفحہ۔

  1. ذیل میں سے ایک کام کریں:

    • ‏Face ID والے iPad پر: ٹاپ بٹن اور کسی ایک والیوم بٹن کو بیک وقت تیزی سے دبائیں اور ریلیز کریں۔

    • ہوم بٹن والے iPad پر: ٹاپ بٹن اور ہوم بٹن کو بیک وقت تیزی سے دبائیں اور ریلیز کریں۔

  2. اسکرین کے نچلے بائیں کونے میں موجود اسکرین شاٹ تھمب نیل پر ٹیپ کریں۔

  3. “مکمل صفحہ” پر ٹیپ کریں، “ہو گیا” پر ٹیپ کریں، پھر ذیل میں سے ایک کام کریں:

    • اپنی “تصویر” کی لائبریری میں اسکرین شاٹ محفوظ کرنے کے لیے “تصویر میں محفوظ کریں” پر ٹیپ کریں۔

    • ‏“PDF کوفائل میں محفوظ کریں” پر ٹیپ کریں، لوکیشن منتخب کریں، پھر اسکرین شاٹ کو فائل ایپ میں محفوظ کرنے کے لیے “محفوظ کریں” پر ٹیپ کریں۔