AirPods کے لیے فرم ویئر اپ ڈیٹس کے بارے میں جانکاری

اپنے AirPods کے فرم ویئر اپ ڈیٹس میں شامل تبدیلیوں اور خصوصیات کے بارے میں جانیں۔

AirPods فرم ویئر کے تازہ ترین ورژن

  • AirPods Pro 3: 8A358

  • AirPods Pro 2 مع MagSafe چارجنگ کیس (USB-C): 8A358

  • AirPods Pro 2 مع MagSafe چارجنگ کیس (Lightning): 8A358

  • AirPods Pro 1: 6F21

  • AirPods 4: 8A358

  • AirPods 4 مع شور کو ختم کرنے کی فعال سہولت: 8A358

  • AirPods 3: 6F21

  • AirPods 2: 6F21

  • AirPods 1: 6.8.8

  • AirPods Max (USB-C): 7E108

  • AirPods Max (Lightning): 6F25

جانیں کہ آپ کس طرح اپنے AirPods کو پہچان سکتے/سکتی ہیں۔

اپنے AirPods کے لیے فرم ویئر کا ورژن تلاش کرنا

آپ اپنے AirPods کے لیے فرم ویئرکا ورژن تلاش کرنے کے لیے اپنا iPhone, iPad, یا Mac استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔

iPhone یا iPad پر اپنے AirPods کے لیے فرم ویئر کا ورژن تلاش کرنا

اپنے iPhone یا iPad کو استعمال یہ چیک کرنے کے لیے کہ آپ کا AirPods اپ ٹو ڈیٹ ہے، یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس iOS یا iPadOS کا تازہ ترین ورژن ہو۔۔ سیٹنگ > Bluetooth پر جائیں، پھر اپنے AirPods کے نام کے آگے جانکاری بٹنجانکاری بٹن پر ٹیپ کریں۔ فرم ویئر ورژن تلاش کرنے کے لیے نیچے کی طرف اسکرول کرتے ہوئے 'جانکاری سیکشن' تک جائیں۔

اپنے Mac پر اپنے AirPods کے لیے فرم ویئر کا ورژن تلاش کرنا

اپنے Mac کو استعمال کرکے یہ چیک کرنے کے لیے کہ آپ کا AirPods اپ ٹو ڈیٹ ہے، یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس macOS کا تازہ ترین ورژن ہو۔ Apple مینو پھر >سسٹم سیٹنگ، Bluetooth کلک کریں اس کے بعد اپنے AirPods کے سامنے موجود جانکاری بٹنجانکاری بٹن پر ٹیپ کریں۔

اگر آپ کے پاس قریب میں کوئی Apple ڈیوائس نہیں ہے، تو فرم ویئر کو اپڈیٹ کرنے کے لیے کسی Apple Store یا Apple کے کسی مجاز سروس فراہم کنند کے پاس اپائنٹمنٹ بک کریں۔

اپنے AirPods کے فرم ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا

جب آپ کا AirPods چارج ہو رہا ہوتا ہے اور آپ کے iPhone, iPad, یا Mac کی Bluetooth رینج میں موجود وہ فرم ویئر اپ ڈیٹس خود بخود ڈیلیور ہوتے ہیں جو وائی فائی سے منسلک ہوتے ہیں۔ آپ اپنا iPhone, iPad, یا Mac بھی استعمال کرکے یہ پتہ کرکے سکتے ہیں کہ آپ کے AirPods میں فرم وئیر کا تازہ ترین ورژن ہے۔

اگر آپ کے AirPods میں تازہ ترین فرم ویئر ورژن نہیں ہے، تو آپ اپنے فرم ویئر کو اپ ڈیٹ کر سکتے/سکتی ہیں۔

AirPods یا AirPods Pro کے فرم ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا

  1. اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے iPhone, iPad یا Mac میں iOS, iPadOS, macOS کے تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ ہوں اور Bluetooth چالو ہو۔

  2. یقینی بنائیں کہ آپ کا AirPods Bluetooth کے ذریعے آپ کے iPhone, iPad, یا Mac سے منسلک ہو۔

  3. اپنے iPhone, iPad یا Mac کو وائی فائی سے منسلک کریں۔

  4. چارجنگ کیس کو بجلی سے منسلک کریں۔

  5. اپنے AirPods کو ان کے چارجنگ کیس میں رکھیں اور ڈھکن بند کریں۔ چارجنگ کیس کا ڈھکن بند رکھیں، اور اپنے AirPods کو اپنے iPhone, iPad, یا Mac کی Bluetooth رینج میں رکھیں۔

  6. فرم ویئر کے اپ ڈیٹ ہونے کے لیے کم از کم 30 منٹ انتظار کریں۔

  7. اپنے AirPods کو اپنے iPhone, iPad, یا Mac سے دوبارہ جوڑنے کے لیے چارجنگ کیس کا ڈھکن کھولیں۔

  8. فرم ویئر ورژن دوبارہ چیک کریں۔

اگر آپ اب بھی اپنے فرم ویئر کو اپ ڈیٹ نہیں کر سکتے/سکتی ہیں، اپنا AirPods ری سیٹ کریں، پھر اپنے فرم ویئر کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کریں۔

اپنے AirPods Max کے فرم ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا

  1. اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے iPhone, iPad یا Mac میں iOS, iPadOS, macOS کے تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ ہوں اور Bluetooth چالو ہو۔

  2. یقینی بنائیں کہ آپ کا AirPods Max Bluetooth کے ذریعے آپ کے iPhone, iPad, یا Mac سے منسلک ہو۔

  3. اپنے iPhone, iPad یا Mac کو وائی فائی سے منسلک کریں۔

  4. چارجنگ کیبل کو نیچے دائیں ایئر فون میں لگائیں، پھر کیبل کے دوسرے سرے کو USB چارجر یا پورٹ میں لگائیں۔

  5. اپنے AirPods Max کو اپنے iPhone, iPad, یا Mac کی Bluetooth رینج میں رکھیں، اور فرم ویئر کے اپ ڈیٹ ہونے کے لیے کم از کم 30 منٹ انتظار کریں۔

  6. اپنے AirPods Max کو اپنے iPhone, iPad, یا Mac سے دوبارہ جوڑیں۔

  7. فرم ویئر ورژن دوبارہ چیک کریں۔

اگر آپ اب بھی اپنے فرم ویئر کو اپ ڈیٹ نہیں کر سکتے/سکتی ہیں، اپنا AirPods Max کو دوبارہ سیٹ اپ کریں، پھر اپنے فرم ویئر کو دوبارہ اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کریں۔

ریلیز نوٹس

موجودہ اور سابقہ AirPods فرم ویئر اپ ڈیٹس کے بارے میں جانیں۔

ورژن 8A358 کے ریلیز نوٹ

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 8A357 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 8A356 ریلیز نوٹس

  • فرم ویئر اپ ڈیٹ 8A356 میں خصوصیات اور صلاحیتوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ نئے AirPods Pro 3 کے ساتھ کام کر سکے اس میں iOS 26 کے ساتھ iPhone پر فٹنس ایپ میں ورزش کے دوران دل کی دھڑکن کو محسوس کرنا بھی شامل ہے جہاں صارفین اپنی دل کی دھڑکن، جل جانے والی کیلوریز، قدموں اور 50 مختلف قسم کے ورزش کے لیے فاصلے کی نگرانی کر سکتے ہیں۔

  • AirPods کے ساتھ ملنے والی لائیو ترجمے کی خصوصیت، شور کو منسوخ کرنے کی فعال خصوصیت والے AirPods 4 اور AirPods Pro 2 اور فرم ویئر والے بعد کے ورژن کے ساتھ کام کرتا ہے جب ان کو iOS 26 یا بعد کے ورژن پر چلنے والے ان iPhone سے پیئر کیا گیا ہو جن میں Apple Intelligence کی خصوصیت کو چالو کیا گیا ہو۔ ان زبانوں کے لیے یہ خصوصیت بیٹا ورژن میں دستیاب ہے: انگریزی (UK, US), French (France), German (Germany), Portuguese (Brazil), اور Spanish (Spain)۔ اس سال کے آخر میں AirPods کے ساتھ ملنے والی لائیو ترجمے کی خصوصیت چینی (مینڈارن، آسان)، چینی (مینڈارن، روایتی)، جاپانی، کورین، اور اطالوی زبانوں کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔ ہو سکتا ہے یپ خصوصیت تمام خطوں یا زبانوں کے لیے دستیاب نہ ہوں۔ AirPods کے ساتھ منے والی لائیو ترجمے کی خصوصیت، EU کے ان رہائشیوں کے لیے دستیاب نہیں ہے جن کا ڈیوائس EU میں ہے اور جن کا Apple اکاؤنٹ کا ملک یا خطہ بھی EU میں ہے۔ دیگر ممالک یا خطوں میں رہائش پذیر Apple Intelligence کے صارفین جہاں کہیں بھی سفر کریں AirPods کے ساتھ ملنے والی لائیو ترجمے کی خصوصیت استعمال کر سکتے ہیں۔

  • جب iOS 26 یا iPadOS 26 کے ساتھ کام کرنے والے iPhone یا iPad کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، تو فرم ویئر اپ ڈیٹ 8A356 آلۂ سماعت استعمال کنندگان کو بھی بہتر خدمات مہیا کراتا ہے۔ صارف کی اپنی آواز اور وہ لوگ جن سے وہ اب بات کر رہے ہیں اور بھی زیادہ فطری لگے گی علاوہ ا‏زیں، گفتگو کو از خود بہتر بنانے والی خصوصیت، صارف کے سامنے موجود لوگوں کی آوازوں کو متحرک طور پر بڑھا دیگی جبکہ پس منظر کے شور کو کم کر دیا جائے گا تاکہ ریستوراں یا دفتر جیسے بلند ماحول میں بولی جانے والی آوازوں کو بہتر طریقے سے سمجھا جا سکے۔ ہو سکتا ہے یپ خصوصیت تمام خطوں یا زبانوں کے لیے دستیاب نہ ہوں۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں خصوصیت کی دستیابی۔

  • جب iOS 26، iPadOS 26، macOS 26 کے ساتھ کام کرنے والے iPhone, iPad, اور Mac کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، تو فرم ویئر اپ ڈیٹ 8A356 فوٹو یا وڈیو کیپچر کرنے کے نئے طریقے بھی دستیاب کراتا ہے اور AirPods 4، شور کو منسوخ کرنے کی خصوصیت والے AirPods 4 کے ساتھ ساتھ AirPods Pro 2 اور AirPods Pro 3 میں بات چیت کی خصوصیت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ کیمرہ ایپ، وائس میمو، اور پیغامات میں ڈکٹیشن کے ساتھ AirPods استعمال کرتے وقت اسٹوڈیو کوالٹی آڈیو ریکارڈنگ آواز کی ساخت اور وضاحت کو بہتر بناتی ہے۔ کالز پر آواز کا معیار، FaceTime، اور CallKit سے چلنے والی ایپس بھی زیادہ قدرتی لگیں گے۔ iPhone یا iPad پر کیمرہ ایپ یا ہم آہنگ تھرڈ پارٹی کیمرہ ایپس کا استعمال کرتے ہوئے، AirPods کیمرہ ریموٹ کے ساتھ اسٹیم سے ایک سادہ دبائیں اور ہولڈ کے ساتھ فاصلے پر تصاویر یا ویڈیوز کیپچر کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہے۔ اس اَپ ڈیٹ میں چارجنگ کی یاد دہانیوں میں بھی بہتری لائی گئی ہے، اس میں آٹو میٹک سوئچنگ میں کار پلے (CarPlay) کی شمولیت کی گئی ہے، اور جو صارفین سوتے وقت AirPods استعمال کرتے ہیں ان کی سرگرمی نہ ہونے پر یہ میڈیا کو خود بخود روک دیتا ہے۔

ورژن 7E108 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 7E101 ریلیز نوٹس

  • جب iOS 18.4، iPadOS 18.4، macOS Sequoia 15.4 یا بعد کے ورژن کے ساتھ کا م کرنے والے iPhone, iPad, یا Mac کے ساتھ استعمال کیا جائے تو، USB-C اور فرم ویئر اپ ڈیٹ 7E101 کے ساتھ AirPods Max ایسی سہولت دستیاب کراتا ہے کہ آڈیو رک-رک کر چلنے یا آڈیو کا پوری طرح نہیں سنائی دینے کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس سے کسی آڈیو کو بنا کسی رکاوٹ کے بہت اچھے طریقے سے سنا جا سکتا ہے اور میوزک تیار کرنے، آڈیو یا وڈیو تیار کرنے اور گیمنگ میں بھی بہت مدد ملتی ہے۔

ورژن 7E93 ریلیز نوٹ

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6F25 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 7B21 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 7B20 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 7B19 ریلیز نوٹس

  • جب iOS 18.1 یا iPadOS 18.1 یا بعد کے ورژن پر کام کرنے والے iPhone یا iPad کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، تو فرم ویئر اپ ڈیٹ 7B19 والا AirPods Pro 2 تین نئی خصوصیات کو فعال کرتا ہے—ایک ہیئرنگ ٹیسٹ (جانچ سماعت)، ہیئرنگ ایڈ (آلات سماعت)، اور ہیئرنگ پروٹیکشن۔

  • Apple ہیئرنگ ٹیسٹ کی خصوصیت گھر بیٹھے بیٹھے سائنسی طور پر تصدیق شدہ سماعت کی جانچ کے نتائج فراہم کرتی ہے (یہ سہولت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے صارفین کے لیے ہے)۔

  • ہیئرنگ ایڈ کی خصوصیت ذاتی نوعیت کی، طبی درجے کی مدد فراہم کرتی ہے جو خود بخود آپ کے ماحول کی آوازوں کے ساتھ ساتھ موسیقی، ویڈیوز اور کالوں پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ خصوصیت 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان صارفین کے لیے ہے جو بہت ہی کم یا تھوڑا زیادہ سماعت کی دقت محسوس کرتے ہیں

  • ہیئرنگ پروٹیکشن فیچر مختلف آلات سماعت میں صارفین کو ماحول کے بلند شور سے اپنی سماعت کو کم سے کم متاثر رکھنے میں مدد کرتا ہے (یہ سہولت صرف ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا میں دستیاب ہے)

ان خصوصیات کے کام کرنے کے لیے فرم ویئر ورژن 7B19 یا بعد کے ورژن والا AirPods Pro 2 درکار ہے۔ ممکن ہے تمام خصوصیات ہر علاقے میں دستیاب نہ ہوں۔

ورژن 6F21 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 7A304 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 7A302 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 7A294 ریلیز نوٹس

جب iOS 18، iPadOS 18، macOS Sequoia، اور watchOS 11 پر کام کرنے والے iPhone, iPad, Mac اور Apple Watch کو AirPods Pro 2 فرم ویئر اپ ڈیٹ 7A294 کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے،تو یہ ہینڈز فری تجربے کو مزید ہموار بناتا ہے۔ اب آپ کالز، پیغامات، اور نوٹیفیکیشنز جیسے Siri اعلانات کا جواب دینے کے لیے سر کو 'ہاں' میں ہلا کر یا 'نہیں' میں جھٹکا دے کر دے سکتے/سکتی ہیں۔ اس اپ ڈیٹ میں AirPods Pro 2 کے ذریعے کالز کے لیے 'وائس آئسولیشن' (Voice Isolation) بھی شامل کی گئی ہے تاکہ آپ جس سے بھی بات کر رہے ہوں، آپ کے ارد گرد کے پس منظر کے شور کو ختم کر کے آپ کی آواز واضح طور پر پہنچے۔ اب گیمرز کو بھی Apple کی جانب سے موبائل گیمنگ کے لیے فراہم کردہ اب تک کی بہترین وائرلیس آڈیو لیٹنسی دستیاب ہے اور وہ اپنے ساتھیوں اور دیگر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے وقت بہتر آواز کے معیار، بشمول 16-بٹ، 48kHz آڈیو، سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس اپ ڈیٹ میں AirPods Pro 2 کے ساتھ مرضی کے مطابق والیوم کی خصوصیت کی کارکردگی میں بہتری بھی شامل ہے۔

ورژن 6F8 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A326 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6F7 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A325 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A324 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A321 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A317 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6B34 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6B32 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A305 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A303 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 6A300/6A301 ریلیز نوٹس

جب iOS 17 اور macOS Sonoma, AirPods فرم ویئر اپ ڈیٹ 6A300/6A301 کے ساتھ استعمال کیا جائے تو AirPods Pro (دوسری نسل) کے تجربے کو ایڈپٹیو آڈیو، بات چیت سے آگاہی، اور پرسنلائزڈ والیوم کے ساتھ اگلی سطح پر لے جاتا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ AirPods (3rd جنریشن)، AirPods Pro (پہلی اور دوسری نسل)، اور AirPods Max کے لیے پریس ٹو میوٹ اور انموٹ کے ساتھ کالوں پر سہولت اور کنٹرول کو بھی شامل کرتا ہے، نیز تمام دستیاب کے لیے آٹومیٹک سوئچنگ کے تجربے میں نمایاں بہتری۔ تازہ ترین سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ساتھ Apple ڈیوائسز۔

ورژن 5E135 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 5E133 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 5B59 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 5B58 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 5A377 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

ورژن 5A374 ریلیز نوٹس

  • نئے AirPods Pro (دوسری نسل) کو سپورٹ کرنے کے لیے خصوصیات اور صلاحیتیں شامل کی گئیں

ورژن 4E71 ریلیز نوٹس

  • بگ ٹھیک کرنا و دیگر اصلاحات

شائع کیے جانے کی تاریخ: