AirPods اور AirPods Pro کو ریسیٹ کرنے کا طریقہ

آپ کو اپنے AirPods کو اس وقت ریسیٹ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جب وہ چارج نہ ہو یا دیگر مسئلے کو حل کرنا ہو۔

AirPods 1، AirPods 2، AirPods 3، AirPods Pro 1، یا AirPods Pro 2 کو ریسیٹ کرنا

  1. اپنے AirPods کو ان کے چارجنگ کیس میں رکھیں، ڈھکن بند کریں، اور 30 سیکنڈ انتظار کریں۔

  2. اپنے iPhone یا iPad پر جو آپ کے AirPods کے ساتھ پیئر ہے، Settings > Bluetooth پر جائیں:

    • اگر آپ کے AirPods "My Devices" کی فہرست میں نظر آتے ہیں، تو اپنے AirPods کے ساتھ والے مزید معلومات بٹن پر ٹیپ کریں، "Forget This Device" پر ٹیپ کریں، پھر تصدیق کے لیے دوبارہ ٹیپ کریں۔

    • اگر آپ کا AirPods فہرست میں ظاہر نہیں ہوتا ہے، تو اگلے مرحلے پر جاری رکھیں۔

  3. اپنے چارجنگ کیس کا ڈھکن کھولیں۔

  4. کیس کے پچھلے حصے میں موجود سیٹ اپ بٹن کو تقریباً 15 سیکنڈ تک دبائے رکھیں۔

  5. جب کیس کے سامنے کی اسٹیٹس لائٹ امبر ہو جائے، پھر سفید ہو جائے، تو اپنے AirPods کو دوبارہ کنیکٹ کرنے کے لیے اپنے ڈیوائس کی اسکرین پر بتائے گئے مرحلے کو پورے کریں۔

ویڈیو چلائیں

AirPods 4 (تمام ماڈلز) یا AirPods Pro 3 کو ریسیٹ کرنا

  1. اپنے AirPods کو ان کے چارجنگ کیس میں رکھیں، ڈھکن بند کریں، اور 30 سیکنڈ انتظار کریں۔

  2. اپنے iPhone یا iPad پر جو آپ کے AirPods کے ساتھ پیئر ہے، Settings > Bluetooth پر جائیں:

    • اگر آپ کے AirPods "My Devices" کی فہرست میں نظر آتے ہیں، تو اپنے AirPods کے ساتھ والے مزید معلومات بٹن پر ٹیپ کریں، "Forget This Device" پر ٹیپ کریں، پھر تصدیق کے لیے دوبارہ ٹیپ کریں۔

    • اگر آپ کا AirPods فہرست میں ظاہر نہیں ہوتا ہے، تو اگلے مرحلے پر جاری رکھیں۔

  3. اپنے چارجنگ کیس کا ڈھکن کھولیں۔

  4. اسٹیٹس لائٹ آن ہونے پر کیس کے سامنے والے حصے پر ڈبل ٹیپ کریں۔

  5. اسٹیٹس لائٹ سفید ہونے پر دوبارہ ڈبل ٹیپ کریں۔

  6. جب اسٹیٹس لائٹ تیزی سے چمکتی ہے تو تیسری بار ڈبل ٹیپ کریں۔

  7. جب اسٹیٹس لائٹ امبر رنگ میں چمکے اور پھر سفید رنگ میں چمکے، تو آپ اپنے ڈیوائس کی اسکرین پر دیے گئے مراحل پر عمل کر کے اپنے AirPods دوبارہ کنیکٹ کر سکتے ہیں۔

ویڈیو چلائیں

اگر آپ کے AirPods کو دوبارہ ریسیٹ کرنے پر اسٹیٹس لائٹ سفید نہیں چمکتی ہے

  1. اپنے AirPods کو چارجنگ کیس میں رکھیں اور ڈھکن کو 20 سیکنڈ کے لیے بند کریں۔

  2. اپنے چارجنگ کیس کا ڈھکن کھولیں۔

  3. آپ کے AirPods کے ماڈل پر منحصر ہے:

    • AirPods 1، AirPods 2، AirPods 3، AirPods Pro 1 یا AirPods Pro 2 کے لیے، کیس پر موجود سیٹ اَپ بٹن کو تقریباً 15 سیکنڈ تک دبا کر رکھیں، جب تک کہ کیس کے سامنے والی اسٹیٹس لائٹ امبر نہ ہو جائے اور پھر سفید نہ ہو جائے۔

    • AirPods 4 ماڈلز اور AirPods Pro 3 کے لیے، جب اسٹیٹس لائٹ آن ہو تو کیس کے سامنے والے حصے پر ڈبل ٹیپ کریں، اور جب اسٹیٹس لائٹ سفید میں چمکے تو دوبارہ ڈبل ٹیپ کریں۔ جب اسٹیٹس لائٹ تیزی سے چمکتی ہے تو، تیسری بار ڈبل ٹیپ کریں، جب تک کہ اسٹیٹس لائٹ امبر نہ ہو جائے، پھر سفید نہ ہو جائے۔

  4. اپنے AirPods کو دوبارہ کنیکٹ کرنے کے لیے: اپنے AirPods کے چارجنگ کیس میں ڈال کر ڈھکن کھلا رکھیں، اپنے AirPods کو اپنے ڈیوائس کے قریب رکھیں، پھر اپنے ڈیوائس کی اسکرین پر بتائے گئے مراحل پورے کریں۔

مزید جانیں

متبادی AirPods یا چارچنگ کیس کو سیٹ اَپ کرنا

شائع کیے جانے کی تاریخ: