اگر آپ کے iPhone یا iPad پر ای میل موصول نہیں ہو سکتا

اگر آپ کے iPhone یا iPad پر Mail ایپ میں ای میل موصول نہیں ہو سکتے، تو آپ کچھ چیزیں آزما کر دیکھیں۔

کچھ کرنے سے پہلے

یہ باتیں ذہن میں رکھیں اور دیکھ لیں کہ:

  • جب iCloud یا iTunes میں iOS یا iPadOS کا بیک اپ لیا جاتا ہے، تو اس میں آپ کی میل کی سیٹنگ کا بیک اپ لیا جاتا ہے، نہ کہ آپ کے ای میل کا۔ ای میل اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں کوئی تبدیلی کرنے یا اسے حذف کرنے پر، آپ کے ڈیوائس سے پہلے ڈاؤن لوڈ شدہ ای میل کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

  • یقینی بنائیں کہ آپ کا ڈیوائس انٹرنیٹ سے منسلک ہو۔

  • اپنے ای میل سروس فراہم کنندہ سے یہ پتہ کریں کہ آیا ای میل کی خدمات کسی وجہ سے بند تو نہیں ہے۔

  • اگر آپ اپنے ای میل تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے/سکتیں یا آپ اپنے @icloud.com ای میل ایڈریس سے پیغامات بھیج اور وصول نہیں کرسکتے/سکتیں، تو جانیں کہ آپ کو کیا کرنا ہے۔

اپنا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ چیک کریں

اگر Mail ایپ آپ سے اپنے ای میل اکاؤنٹ کے لیے پاس ورڈ درج کرنے کو کہتا ہے، تو یقینی بنائیں کہ آپ کا پاس ورڈ درست ہو۔ اپنا ای میل پتہ اور پاس ورڈ چیک کرنے کے لیے، اپنے ای میل فراہم کنندہ کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں۔

اگر آپ کو پھر بھی یہ بتایا جاتا ہے کہ صارف نام یا پاس ورڈ میں دقت ہے، تو ای میل فراہم کنندہ یا سسٹم ایڈمن سے رابطہ کریں۔

Mail Fetch اور Notification سیٹنگ چیک کرنا

ڈیفالٹ طور پر، Fetch New Data آپ کی ای میل سروس کے ذریعہ فراہم کردہ اطلاعات پر مبنی ہوتی ہے۔ اگر Push ایک سیٹنگ کے طور پر دستیاب نہیں ہے، تو Fetch آپ کے اکا‎ؤنٹ کی ڈیفالٹ سیٹنگ کے طور پر سیٹ ہوگا۔ یہ سیٹنگ آپ کو ای میل موصول ہونے کے طریقے کو متاثر کرتی ہے۔ ان سیٹنگ میں ترمیم کرنے کے لیے:

  1. سیٹنگ > Apps > Mail پر جائیں، پھر Mail اکاؤنٹس پر ٹیپ کریں۔

  2. نیا ڈیٹا حاصل کریں پر ٹیپ کریں۔

  3. ایک سیٹٹنگ کا انتخاب کریں — جیسے خودکار طور پر یا دستی طور پر — یا ایک شیڈول منتخب کریں کہ Mail ایپ کتنی بار ڈیٹا حاصل کرتی ہے۔

iOS 11 اور بعد کے ورژن میں اور iPadOS میں، خودکار طور پر بطور ڈیفالٹ سیٹنگ ہوتا ہے۔ جب آپ کا ڈیوائس چارج ہو رہا ہو اور وائی فائی سے منسلک ہو، تو آپ کا ڈیوائش پس منظر میں نیا ڈیٹا اکٹھا کریگا۔

یقینی بنائیں کہ آپ کی اطلاعات کی سیٹنگ Mail ایپ کے لیے درست ہو:

  1. سیٹنگ پر جائیں، پھر اطلاعات پر ٹیپ کریں۔

  2. Mail پر ٹیپ کریں۔

  3. الرٹس، ساؤنڈز اور بیجزکی سیٹنگ کو موافق بنائیں۔

اپنے ای میل فراہم کنندہ یا سسٹم ایڈمن سے رابطہ کریں

  1. اپنے ای میل فراہم کنندہ سے رابطہ کریں یا ان کے ویب پیج پر اسٹیٹس چیک کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا کسی وجہ سے سروس بند تو نہیں ہے۔

  2. اپنے ای میل فراہم کنندہ یا سسٹم ایڈمن سے پتہ کریں کہ کیا انہوں نے اپنے ای میل اکاؤنٹ کے لیے کوئی حفاظتی سہولت یا پابندی، جیسے توثیق کے لیے دو مرحلوں پر مشتمل عمل کو چالو کیا ہے۔ آپ کو اپنے آلے پر ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے ایک خاص پاس ورڈ کی ضرورت ہو سکتی ہے یا آپ کے ای میل فراہم کنندہ سے اجازت کی درخواست کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

  3. اپنے ای میل فراہم کنندہ یا سسٹم ایڈمن سے اپنے ای میل اکاؤنٹ کی سیٹنگ کے بارے میں جانکاری لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ درست ہوں۔

اپنا ای میل اکاؤنٹ ہٹائیں اور اسے دوبارہ سیٹ اپ کریں

  1. اپنے کمپیوٹر پر، اپنے ای میل فراہم کنندہ کی ویب سائٹ پر لاگ ان کریں۔ یقینی بنائیں کہ آپ کی تمام ای میل وہاں موجود ہوں یا اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا ای میل آپ کے ڈیوائس کے علاوہ کہیں اور محفوظ ہو۔

  2. اپنے ڈیوائس پر، سیٹنگ > Apps > Mail پر جائیں، پھر Mail اکاؤنٹس پر ٹیپ کریں۔

  3. اس ای میل اکاؤنٹ کو ٹیپ کریں جسے آپ کو ہٹانا ہے۔

  4. اکاؤنٹحذف پر ٹیپ کریں۔

  5. اپنا اکاؤنٹ دوبارہ شامل کریں۔

اگر یہ اقدامات کام نہیں کرتے ہیں، تو مزید معلومات کے لیے اپنے ای میل سروس فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

مزید مدد کی ضرورت ہے؟

جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمیں مزید بتائیں، اور ہم تجویز کریں گے کہ آپ آگے کیا کر سکتے/سکتی ہیں۔

تجاویز حاصل کریں

شائع کیے جانے کی تاریخ: