اپنے iPhone یا iPad میں کوئی ای میل اکاؤنٹ منسلک کرنا

اپنے iOS آلہ پر Mail ایپ میں خود بخود یا دستی طور پر ایک ای میل اکاؤنٹ سیٹ اپ کریں۔

مقبول تریں ای میل فراہم کنندگان کا ای میل استعمال کیے جانے کی صورت میں خود بخود سیٹ اپ ہونے کی خصوصیت

اگر آپ iCloud، Google، Microsoft Exchange، یا Yahoo جیسے ای میل فراہم کنندہ کا ای میل استعمال کرتے ہیں، تو Mail خود بخود آپ کا ای میل اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنا ہوگا آپ کو صرف اپنا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ ڈالنا ہوگا۔ یہ ہے طریقہ:

  1. سیٹنگ > ایپس > Mail پر جائیں، پھر Mail اکاؤنٹس پر ٹیپ کریں۔

    iOS 26 میں Mail سیٹنگ کی اسکرین۔
  2. اکاؤنٹ منسلک کریں پر ٹیپ کریں، پھر اپنا ای میل ایڈریس درج کریں۔ اگر ضروری ہو تو فہرست سے اپنا ای میل فراہم کنندہ منتخب کریں۔

  3. ہدایات پر عمل کریں اور اپنا ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ درج کریں۔

  4. اگر آپ کو اگلا (Next) نظر آتا ہے، تو اس پر ٹیپ کریں اور اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے Mail کا انتظار کریں۔

  5. اگر آپ کو محفوظ کریں نظر آتا ہے،تو محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔

جانیں کہ کون سا درج ای میل فراہم کنندہ آپ کے ای میل اکاؤنٹ سے ملتا ہے

کم مقبول ترین ای میل فراہم کنندگان کا ای میل استعمال کرنے کی صورت میں اکاؤنت دستی طور پر سیٹ اپ کرنا

اگر آپ کو اپنا ای میل اکاؤنٹ دستی طور پر سیٹ اپ کرنے کی ضرورت ہے، تو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کے لیے ای میل کی سیٹنگ سے واقف ہوں۔ اگر آپ کو پتہ نہیں ہو، تو ان کے بارے میں اس لنک پر کلک کرکے جانیں یا اپنے ای میل فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔ پھر ان اقدامات پر عمل کریں:

  1. سیٹنگ > ایپس > Mail پر جائیں، پھر Mail اکاؤنٹس پر ٹیپ کریں۔

  2. اکاؤنٹ منسلک کریں پر ٹیپ کریں۔

  3. اپنا ای میل ایڈریس درج کریں، پھر اگلا پر ٹیپ کریں۔

  4. دوسرا اکاؤنٹ منسلک کریں پر ٹیپ کریں، پھر Mail اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں۔

  5. اپنا نام، ای میل پتہ، پاس ورڈ، اور اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل درج کریں۔

    آپ iOS 26 میں دستی طور پر ایک ای میل اکاؤنٹ شامل کر سکتے ہیں اگر آپ اکاؤنٹ شامل کرنے کی کوشش کرتے وقت آپ کا ای میل فراہم کنندہ درج نہیں ہوتا ہے۔
  6. اگلا پر ٹیپ کریں۔ Mail ای میل کی سیٹنگ تلاش کرنے اور آپ کے اکاؤنٹ کا سیٹ اپ مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر Mail کو آپ کی ای میل کی سیٹنگ مل جاتی ہے، تو اپنے اکاؤنٹ کا سیٹ اپ مکمل کرنے کے لیے ہو گیا پر ٹیپ کریں۔

جب Mail آپ کے اکاؤنٹ کی سیٹنگ خود بخود نہیں تلاش کر پائے

اگر Mail آپ کے ای میل کی سیٹنگ تلاش نہیں پاتا ہے، تو آپ کو انہیں دستی طور پر درج کرنے کی ضرورت ہے۔ اگلا پر ٹیپ کریں، پھر ان اقدامات پر عمل کریں:

  1. اپنے نئے اکاؤنٹ کے لیے IMAP یا POP کا انتخاب کریں۔ اگر آپ کو پکے طور پر پتہ نہیں ہے کہ کون سا انتخاب کرنا ہے تو اپنے ای میل فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

  2. آنے والے Mail Server اور جانے والے Mail Server. کے لیے معلومات درج کریں۔ پھر اگلا پر ٹیپ کریں۔ اگر آپ کے پاس یہ معلومات نہیں ہیں تو اپنے ای میل فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

  3. اگر آپ کے ای میل کی سیٹنگ درست ہے تو اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔ اگر ای میل کی سیٹنگ غلط ہے، تو آپ سے ان میں ترمیم کرنے کو کہا جائے گا۔

اگر آپ اب بھی اپنا ای میل اکاؤنٹ ترتیب نہیں دے سکتے/سکتیں یا اپنے ای میل کی سیٹنگ کو محفوظ نہیں کر پا رہے/رہی ہیں، تو اپنے ای میل فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔

Mail کیمدد سے مزید کام کرنا

شائع کیے جانے کی تاریخ: