اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا Apple اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے

کیا آپ کو تشویش ہے کہ شاید کسی غیر مجاز شخص کی آپ کے Apple اکاؤنٹ تک رسائی ہے، تو آپ کو اس طریقے سے اپنا اکاؤنٹ واپس پانے میں مدد ملے گی۔

ان چیزوں سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا Apple اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے

  • Apple آپ کو اکاؤنٹ میں ہوئی ایسی سرگرمی کے بارے میں (نوٹیفکیشن یا ای میل کے ذریعے) مطلع کرتا ہے جسے آپ نے انجام نہیں دیا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا Apple اکاؤنٹ کسی ایسے ڈیوائس (آلے) پر لاگ ان تھا جسے آپ نہیں پہچانتے/پہچانتی ہیں یا آپ کا پاس ورڈ تبدیل کر دیا گیا تھا، لیکن آپ نے اسے تبدیل نہیں کیا۔

  • پ کو دو مرحلوں والا تصدیقی کوڈ موصول ہوتا ہے (یا تو ایک قابل اعتماد ڈیوائس پر یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے) جس کی آپ نے درخواست نہیں کی تھی۔

  • آپ کو غیر معمولی سرگرمی نظر آتی ہے، جیسے وہ پیغامات جو آپ نے نہیں بھیجے، حذف شدہ آئٹمز جنہیں آپ نے حذف نہیں کیا، اکاؤنٹ کی تفصیلات جنہیں آپ نے تبدیل نہیں کیا یا نہیں پہچانا، وہ قابل اعتماد آلات جنہیں آپ نے شامل نہیں کیا یا نہیں پہچانا، یا سرگرمیکی خریداری جسے آپ نہیں پہچانتے ہیں۔

  • آپ کا پاس ورڈ اب کام نہیں کرتا ہے۔

  • آپ کے آلے کو آپ کے علاوہ کسی اور نے مقفل یا کھوئے ہوئے موڈ میں رکھا تھا۔

سوشل انجینئرنگ کے ذریعے کی جانے والی دھوکہ دہی بشمول فِشنگ کے فریب کو پہچاننے اور ان سے بچنے کا طریقہ جانیں

یہ جانیں کہ اگر آپ کو iTunes Store یا App Store کا کوئی اجنبی چارج نظر آئے تو کیا کرنا چاہیے

اپنے Apple اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل کریں

  1. اپنے Apple اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کریں۔ مضبوط اور منفرد پاس ورڈ استعمال کرنا نہ بھولیں۔

  2. اگر آپ اپنا Apple اکاؤنٹ پاس ورڈ تبدیل نہیں کر پا رہے/رہی ہیں کیونکہ پہلے ہی کسی اور نے اسے بدل دیا ہے، اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کریں۔

  3. یہاں account.apple.com پر جاکر اپنی ذاتی یا سلامتی سے متعلق ایسی جانکاری کو اپ ڈیٹ کریں جو درست نہیں ہیں یا جن کے بارے میں آپ کو پتہ نہیں ہے۔

  4. account.apple.com پر جائیں، Devices منتخب کریں اور اپنے Apple اکاؤنٹ سے منسلک ایسے تمام ڈیوائسز ہٹا دیں جن کے بارے میں آپ کو پتہ نہیں ہے۔

  5. اپنے ای میل فراہم کنندہ اور موبائل و انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ سے بات کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا اپنے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ ہر ای میل ایڈریس اور فون نمبر پر کنٹرول ہو۔ مثال کے طور پر، آپ کو موبائل اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے بات کرکے پتہ کریں کہ آپ کے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ کسی فون نمبر کے لیے پی‏غامات کسی اور کو بھیجنے کی سیٹنگ نہیں کی گئی ہے۔

اگر آپ اپنے Apple اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں کر پا رہے/رہی ہیں یا اس کا پاس ورڈ دوبارہ ترتیب نہیں دے پا رہے /رہی ہیں

اگر آپ اپنا Apple اکاؤنٹ پاس ورڈ ری سیٹ نہیں کر سکتے/سکتیں یا account.apple.com پر سائن ان نہیں کر پا رہے/رہی ہیں، تو iforgot.apple.com پر جائیں تاکہ اکاؤنٹ ریکوری کا عمل شروع کریں اور اکاؤنٹ ریکوری کے انتظار کے مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ رسائی حاصل کریں۔

اکاؤنٹ ریکوری کے بارے میں مزید جانیں

اپنا Apple اکاؤنٹ محفوظ کریں

اپنے Apple اکاؤنٹ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد، ان ہدایات پر عمل کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کا اپنے ڈیوائسز میں لاگ ان کردہ تمام Apple اکاؤنٹس پر کنٹرول ہو اور یہ کہ آپ کا Apple اکاؤنٹ محفوظ رہے۔

جانیں کہ آپ کے ڈیوائس میں کون سا Apple اکاؤنٹ لاگ ان ہے

اپنے ہر ڈیوائس پر سیٹنگز چیک کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ان Apple اکاؤنٹس میں لاگ ان ہیں جنہیں صرف آپ کنٹرول کرتے/کرتی ہیں یا ان پر بھروسہ کرتے/تی ہیں۔

  • آپ کے iPhone، iPad، iPod touch، یا Apple Watch پر Settings ایپ کھولیں، یا اپنے Mac پر System Settings (یا System Preferences) کھولیں۔

  • اپنا نام دیکھیں۔ اپنے نام پر ٹیپ کریں اور اپنے Apple اکاؤنٹ سے وابستہ ای میل ایڈریس کی تصدیق کریں۔

  • اپنی ہر ڈیوائس پر، ان سروسز کی سیٹنگز چیک کریں جن میں آپ اپنے Apple اکاؤنٹ سے لاگ ان ہیں (بشمول FaceTime, Messages, Media & Purchases, Internet Accounts, Mail اور Calendars)۔

  • Windows کے لیے iCloud، اپنا HomePod (اپنے iPhone یا iPad پر Home ایپ کا استعمال کرتے ہوئے)، اور اپنے Apple TV (iCloud Photos یا Home Sharing کے لیے) چیک کریں۔

یقینی بنائیں کہ آپ کا Apple اکاؤنٹ محفوظ ہو

  • اگر آپ نے ابھی تک سیٹ اپ نہیں کیا ہے، تو اپنے Apple اکاؤنٹ کے لیے دو سطحی توثیق فعال کریں۔ یہ اضافی سیکیورٹی فیچر کسی اور کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، چاہے اسے آپ کا پاس ورڈ پتہ ہو۔

  • ٹارگٹڈ حملوں جیسے کہ فشنگ کے خلاف اضافی تحفظ کے لیے، اپنے Apple اکاؤنٹ کے لیے سیکیورٹی کیز استعمال کریں۔

  • آپ کے علاوہ کسی اور کو آپ کا پاس ورڈ پتہ نہیں ہونا چاہیے اور آپ کے Apple کھاتے میں سائن ان کرنے کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے۔

  • اگر کسی ایسے شخص کو آپ کے Apple اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کا اختیار ہے جسے آپ نہیں جانتے/جانتی ہیں ، تو آپ کا اکاؤنٹ محفوظ نہیں ہے۔

  • پاس کوڈ استعمال کرکے اپنے ڈیوائس کو محفوظ کریں اور، ایسی غیر معمولی صورتحال کے خلاف اضافی تحفظ کے لیے جب کسی اور کے پاس آپ کا iPhone ہو اور وہ آپ کا پاس کوڈ جانتا/جانتی ہو، تو iPhone کے لیے چوری شدہ ڈیوائس کا تحفظ کے فیچر کو چالو کریں۔

اپنے ڈیوائس کے گم ہونے کی صورت میں اسے محفوظ کرنے کا طریقہ جانیں

اپنے ڈیوائس کے چوری ہونے کی صورت میں اسے محفوظ کرنے کا طریقہ سیکھیں

اپنے Apple اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں

شائع کیے جانے کی تاریخ: