اپنے AirPods Pro کو صاف کرنے کا طریقہ
مستقل صفائی سے آپ کے AirPods Pro کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اپنے AirPods کو شناخت کریں، یا اپنے AirPods یا اپنے AirPods Max کو صاف کرنے کا طریقہ جانیں۔
اپنے AirPods Pro 2 اور AirPods Pro 3 کی جالیوں کو صاف کرنے کا طریقہ جانیں
آپ کو درکار چیزیں
Belkin AirPods کی صفائی کٹ یا:
Micellar پانی جس میں PEG-6 Caprylic/Capric Glycerides شامل ہوں، جیسے Bioderma یا Neutrogena کا
کشید شدہ پانی
بچوں کا نرم برسٹ والا ٹوتھ برش
دو چھوٹے کپ
ایک کاغذ کا تولیہ
آپ کے AirPods Pro 2 کے صاف کرنے لائق حصے
قبل اس سے کہ آپ اپنے AirPods Pro 2 کو صاف کریں، ایئر ٹپس کو ہٹائیں۔
کسی ایئر ٹپ کو ہٹانے کے لیے ایئر ٹپ کی جڑ میں، جہاں ایئر ٹپ AirPod سے منسلک ہوتا ہے، اپنی انگلیوں سے مضبوطی سے کھینچیں۔ اگر آپ کو مزید گرفت درکار ہو تو، ایئر ٹپ کے ربر والے کنارے کو اندر سے باہر رول کریں، یا ایئر ٹپ کو ہٹانے میں مدد کے لیے ایک صاف کپڑا استعمال کریں۔
آپ اپنے AirPods Pro 2 پر حلقہ بند جالیوں کو صاف کر سکتے ہیں۔ کسی دوسرے حصے کو صاف کرنے سے گریز کریں۔
آپ کے AirPods Pro 3 کے صاف کرنے لائق حصے
قبل اس سے کہ آپ اپنے AirPods Pro 3 کو صاف کریں، ایئر ٹپس کو ہٹائیں۔
کسی ایئر ٹپ کو ہٹانے کے لیے ایئر ٹپ کی جڑ میں، جہاں ایئر ٹپ AirPod سے منسلک ہوتا ہے، اپنی انگلیوں سے مضبوطی سے کھینچیں۔ اگر آپ کو مزید گرفت درکار ہو تو، ایئر ٹپ کے ربر والے کنارے کو اندر سے باہر رول کریں، یا ایئر ٹپ کو ہٹانے میں مدد کے لیے ایک صاف کپڑا استعمال کریں۔
آپ اپنے AirPods Pro 3 پر حلقہ بند جالیوں، بشمول مائیک کو صاف کر سکتے ہیں۔ کسی دوسرے حصے کو صاف کرنے سے گریز کریں۔
اپنے AirPods Pro کی جالیوں کو صاف کرنے کا طریقہ
ایک کپ میں تھوڑی مقدار میں مائیسلر واٹرلیں۔
ٹوتھ برش کو مائسلر واٹر کے کپ میں اس وقت تک ڈبوکر رکھیں جب تک کہ اس کے بال پوری طرح سیر نہ ہوجائیں۔
جالی اوپر کی اور رکھ کر AirPod کو پکڑیں۔
تقریباً 15 سیکنڈ تک دائروں میں موجود جالیوں پر برش گھمائیں۔
اپنے AirPod کو الٹا کرکے کاغذ کے تولیے پر رکھ دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کاغذ کا تولیہ جالیوں سے سٹا رہے۔
جس بھی جالی کو آپ کو صاف کرنا ہے اس پر دو بار اور (کل تین بار) مرحلے 2-5 دہرائیں۔
مائسلر واٹر کو ہٹانے کے لیے، برش کو کشید شدہ پانی سے دھوئیں۔ اس کے بعد آپ کو جن جالیوں کو صاف کرنا ہے ان کے لیے مراحل 1 تا 5 دہرائیں۔
اپنے AirPods کو مکمل طور پر خشک ہونے دیں — کم از کم دو گھنٹے — اس سے پہلے کہ آپ انہیں چارجنگ کیس میں رکھیں یا استعمال کریں۔
اپنے AirPods Pro کی باڈی کو صاف کریں
اگر آپ کا AirPods Pro کسی ایسی چیز کی زد میں آ جاتا ہے جس سے دھبہ پڑ سکتا ہے یا دیگر نقصان پہنچ سکتا ہے—مثلاً، صابن، شیمپو، کنڈیشنرز، لوشن، پرفیومز، محلل، ڈٹرجنٹ، تیزا یا تیزابی غذائیں، کیڑے بھگانے والی دوا، سن اسکرین، تیل، یا ہیئر ڈائی تو:
انہیں تازہ پانی سے ہلکے گیلے کپڑے سے صاف کریں، اور نرم، خشک، روئیں سے پاک کپڑے سے پوچھیں۔
ان کو مکمل طور پر خشک ہونے دیں — کم از کم دو گھنٹے تک — اس سے پہلے کہ آپ انہیں چارجنگ کیس میں رکھیں یا انہیں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
اپنا AirPods Pro پانی میں نہ چلائیں، اور اپنے AirPods Pro کو صاف کرنے کے لیے دھار دار اشیاء یا خراش ڈالنے والے مٹیریلز استعمال نہ کریں۔
AirPods Pro 3 کے لیے اختیاری اضافی صفائی
اپنے انگوٹھے یا شہادت کی انگلی کو ہر AirPod کے ایئر ٹپ کے سوراخ کے اوپر رکھ کر اس کو سیل کریں۔
ہر AirPod کو 10 سیکنڈ تک پانی کے ایک کٹورے میں ڈبو کر اس کو کھنگالیں جبکہ میل کو دھو کر صاف کرنے کے لیے AirPod کو ہلکے سے ہلائیں۔
زائد پانی نکالنے کے لیے AirPod کی جڑ کو پکڑیں اور ایئر ٹپ کو ایک خشک، روئیں سے پاک کپڑے پر 10 سیکنڈ تک دبائیں۔
اپنے AirPods Pro 3 کو روئیں سے پاک کپڑے سے خشک کریں۔
اپنے AirPods Pro 3 کو چارجنگ والے خول میں ڈالنے اور انہیں استعمال کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے اسے — کم از کم دو گھنٹے تک — مکمل طور پر خشک ہونے دیں۔
اپنے AirPods Pro کے ایئر ٹپس کو صاف کریں
اگر ایئر ٹپ میں کوئی پانی جمع ہو گیا ہے تو، AirPod کو ایک نرم، روئیں سے پاک کپڑے پر تھپکی دیں نیز ہٹانے کے لیے ایئر ٹپ کے مدخل کا رخ نیچے کی طرف ہو۔
ہر AirPod سے ایئر ٹپس کو کھینچ کر الگ کریں اور ایئر ٹپس کو پانی سے دھوئیں۔ صابن یا دیگر گھریلو کلینرز کا استعمال نہ کریں۔
ایئر ٹپس کو ایک نرم، خشک، روئیں سے پاک کپڑے سے پونچھیں۔ ہر AirPod سے منسلک کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ ایئر ٹپس پوری طرح سے خشک ہیں۔
ہر AirPod پر پھر سے ایئر ٹپس پر کلک کریں۔ ایئرٹپس بیضوی شکل کے ہیں، لہذا ان واپس کلک کرنے سے پہلے انہیں سیدھ میں لائیں۔
اپنے AirPods Pro کے چارجنگ والے خول کو صاف کریں
چارجنگ کیس کو نرم، خشک، روئيں سے پاک کپڑے سے صاف کریں۔ اگر ضروری ہو تو، آئسوپروپل الکحل سے کپڑے کو تھوڑا سا گیلا کریں۔ چارجنگ کیس کو خشک ہونے دیں۔ یقینی بنائیں کہ چارجنگ پورٹس مں کوئی سیال چیز نہ جائے۔ یہ چند مزید رہنما خطوط ہیں:
چارجنگ پورٹ پر موجود کسی بھی طرح کی گندگی کو صاف، خشک، نرم برش والے برش سے ہٹا دیں۔
چارجنگ والے خول کو صاف کرنے کے لیے خراش ڈالنے والے مٹیریلز استعمال نہ کریں۔
دھات سے بنے حصے کو نقصان سے بچانے کے لیے، چارجنگ پورٹس میں کچھ بھی نہ رکھیں۔
جلد کی سوزش سے بچنے کی تجاویز
جلد کی سوزش، خاص طور پر اگر آپ کو الرجیاں ہیں یا جلد کی حساسیتیں ہیں تو ان سے بچنے کا طریقہ یہ ہے:
AirPods Pro کے ساتھ ورک آؤٹ کے بعد، یا آپ کی ڈیوائس پسینہ، صابن، شیمپو، میک اپ، سن اسکرین، اور لوشنز جیسی مائعات کی زد میں آنے کے بعد جو امکانی طور پر جلد کی سوزش کا سبب بن سکتے ہیں، اپنی ڈیوائس کو صاف اور خشک کریں۔ اگر آپ کی ڈیوائس پسینہ، صابن، شیمپو، میک اپ، سن اسکرین، اور لوشنز جیسی مائعات کی زد میں آتی ہے جو امکانی طور پر جلد کی سوزش کا سبب بن سکتے ہیں، تو اپنی ڈیوائس کو صاف اور خشک کریں۔ اپنے AirPods Pro—نیز اپنی جلد—کو صاف اور خشک رکھنا سکون کو بڑھائے گا اور آپ کی ڈیوائس کو طویل مدتی نقصان سے بچائے گا۔
اگر آپ کو کسی مخصوص مادے سے الرجی یا حساسیت ہے، تو AirPods میں استعمال ہونے والے مواد کو چیک کریں۔
اس بارے میں جانیں کہ AirPods کی پسینے اور پانی سے مزاحمت کی کیسی صلاحیت ہے۔
اگر آپ کو مزد مدد درکار ہے
اگر صاف کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے، اپنے AirPods Pro کے لیے سروسز حاصل کریں۔
اگر آپ کے AirPods کو نقصان پہنچتا ہے تو، آپ متبادل کا آرڈر کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا مسئلہ Apple کی محدود وارنٹی، AppleCare+، یا صارفین کے قانون کے تحت شامل نہیں ہے، تو آپ ممکنہ طور پر اپنی AirPods کو وارنٹی سے باہر کی فیس پر تبدیل کروا سکتے ہیں۔