اگر کسی میسج میں یہ کہا جاتا ہے کہ 'پچھلی خریداری میں بلنگ کا مسئلہ' یا 'تصدیق درکار ہے'
اگر یہ میسج دکھتے ہیں، تواس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پر کچھ رقم بقایا ہے۔ ادائیگی کا طریقہ تبدیل کریں یا گفٹ کارڈ کو رڈیم کریں اور کسی بھی غیر ادا شدہ آرڈرز کی ادائیگی کے لیے بیلنس استعمال کریں۔
اگر آپ پر بقایہ رقم ہے
اگر آپ کو کوئی ایسا میسج نظر آتا ہے جس میں کہا گیا ہو کہ 'پچھلی خریداری میں بلنگ کا مسئلہ یا 'تصدیق درکار ہے'، تو آپ پر رقم بقایہ ہے کیونکہ Apple پچھلی خریداری کے لیے آپ کے ادائیگی کے طریقے سے پیسہ کاٹنے سے قاصر تھا۔ جب تک بقایہ رقم کی ادائگی نہیں ہو جاتی، تب تک آپ کو ان کاموں کا اختیار نہیں ملے گا:
نئی خریداری کرنا
مفت ایپس ڈاؤن لوڈ کرنا
سبسکرپشنز استعمال کرنا
بقایہ رقم ادا کر دینے پر، آپ کو نئی خریداری کرنے یا دوبارہ سبسکرپشنز استعمال کرنے کا اختیار ملے گا۔
بقایہ رقم ادا کیسے کی جائے
آپ ایک نیا، درست ادائیگی کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے یا Apple Gift Card یا App Store اور iTunes گفٹ کارڈ خرید کر اور رڈیم کرکے بقایہ بیلنس ادا کر سکتے/سکتی ہیں۔
اپنی ادائیگی کا طریقہ تبدیل کریں
ادائیگی کا پرانا طریقہ ہٹا دیں۔
ادائیگی کا نیا طریقہ خودکار طور پر چارج کیا جاتا ہے۔
Apple Gift Card یا App Store اور iTunes گفٹ کارڈ استعمال کریں
Apple Gift Card یا App Store اور iTunes گفٹ کارڈ استعمال کریں۔*
گفٹ کارڈ ری ڈیم کریں تاکہ آپ کے Apple اکاؤنٹ میں رقم جوڑی جا سکے۔
اپنے iPhone یا iPad پر، سیٹنگز ایپ کھولیں اور اپنے نام پر ٹیپ کریں۔
میڈیا اور خریداریوں پر ٹیپ کریں، پھر اکاؤنٹ دیکھیں پر ٹیپ کریں۔
خریداری کی گزشتہ جانکاری کو ٹیپ کریں۔
سرخ متن واسے اس آرڈر کو ٹیپ کریں جس میں کہا گیا ہے کہ آپ پر واجب الادا رقم ہے۔
ایپل اکاؤنٹ کریڈٹ سے ادائیگی پر ٹیپ کریں۔
غیر ادا شدہ آرڈر کی ادائیگی کے بعد، آپ اپنے بقیہ Apple اکاؤنٹ بیلنس سے خریداری کر سکتے ہیں۔
* گفٹ کارڈز تمام ممالک یا خطوں میں دستیاب نہیں ہیں۔
اگر آپ فیملی شیئرنگ استعمال کرتے ہیں
اگر آپ فیملی شیئرنگ کا استعمال کرتے/کرتی ہیں اور خریداری کا اشتراک چالو ہے، تو فیملی آرگنائزر کے ادائیگی کے طریقے سے فیملی کے تمام ممبران کی خریداریوں کے لیے چارج کیا جاتا ہے۔
اگر آپ فیملی آرگنائزر ہیں
اگر آپ یا آپ کے اہلِ خانہ میں سے کوئی خریداری نہیں کر پا رہا، تو اپنا ادائیگی کا طریقہ تبدیل کریں۔
اگر آپ فیملی آرگنائزر نہیں ہیں
اگر آپ خریداری نہیں کر سکتے ہیں:
فیملی آرگنائزر سے اپنی ادائیگی کا طریقہ تبدیل کرنے کو کہیں۔
ساگر آپ کو اب بھی مدد کی ضرورت ہے
اگر آپ بقایا رقم کی ادائيگی میں پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں، تو ایپل سپورٹ سے رابطہ کریں۔