اپنے Mac اور دیگر Bluetooth ڈیوائسز کے ساتھ AirPods کو سیٹ اپ کرنا
جانیں کہ موسیقی سننے، فون کالز کرنے اور دیگر کاموں کے لیے اپنے Mac، Android ڈیوائس، یا کسی دوسری Bluetooth ڈیوائس کے ساتھ AirPods کو کیسے سیٹ اپ کریں۔
Mac کے ساتھ AirPods کا استعمال کرنا
اگر آپ نے اپنے iPhone کے ساتھ AirPods* سیٹ اپ کیے ہیں، اور آپ کا Mac اسی Apple اکاؤنٹ سے iCloud میں سائن ان ہے، تو آپ کے AirPods کو آپ کے Mac کے ساتھ خود بخود منسلک ہو جانا چاہیے:
اپنے AirPods اپنے کانوں میں لگائیں اور مینو بار میں پر کلک کریں۔
Bluetooth پر کلک کریں، پھر لسٹ سے اپنے AirPods منتخب کریں۔
Mac کے ساتھ AirPods کو دستی طور پر پیئر کرنا
اگر آپ کے AirPods میں دکھائی نہ دیں اور خود بخود منسلک نہ ہوں، تو آپ اپنے AirPods کو اپنے Mac کے ساتھ دستی طور پر پیئر کر سکتے/سکتی ہیں:
اپنے Mac پر، Apple مینو سے System Settings منتخب کریں، پھر Bluetooth پر کلک کریں۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ Bluetooth چالو ہو۔
اپنے دونوں AirPods چارجنگ کیس میں رکھیں اور اس کا ڈھکن کھولیں۔
آپ کی ڈیوائس کے لحاظ سے:
AirPods Pro 3 اور AirPods 4 (دونوں ماڈلز) کے لیے، کیس کے سامنے والے حصے پر دو بار ٹیپ کریں تاکہ اسٹیٹس لائٹ سفید چمکنے لگے۔
دیگر تمام ماڈلز کے لیے، کیس کے پچھلے حصے پر موجود سیٹ اپ بٹن کو تب تک دبا کر رکھیں جب تک اسٹیٹس لائٹ سفید چمکنے نہ لگے۔
Nearby Devices کی لسٹ میں، اپنے AirPods کے آگے موجود Connect پر کلک کریں۔

اگر اب بھی آپ کے Mac اسپیکرز سے ہی آواز آ رہی ہو، تو مینو بار میں پر کلک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آؤٹ پٹ ڈیوائس کے طور پر آپ کے AirPods ہی منتخب ہوں۔
اگر آپ کے AirPods میں Find My دکھائی نہ دیں، تویہ یقینی بنا لیں کہ آپ اپنے Mac اور iPhone دونوں پر ایک ہی Apple اکاؤنٹ سے سائن ان ہوں، نیز دونوں ڈیوائسز پر سافٹ ویئر کا سب سے سیا ورژن انسٹال کیا ہو۔
ڈیوائسز کے خودکار طور پر سوئچ کرنے کی سیٹنگ
آپ کے AirPods 2, 3، اور 4، نیز آپ کے AirPods Pro بھی خود بخود آپ کے macOS Big Sur یا اس کے بعد والے Mac، iOS 14 یا اس کے بعد والے iPhone، اور iPadOS 14 یا اس کے بعد والے iPad کے درمیان سوئچ کر سکتے ہیں۔
مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے Mac پر گانے سن رہے ہوں، تو آپ اپنے iPhone پر آنے والی کال کا جواب دے سکتے ہیں۔ آپ کے AirPods، Mac پر چلنے والے گانے کو چھوڑ کر خود بخود آپ کے iPhone پر آنے والی فون کال پر منتقل ہو جاتے ہیں۔
آپ کی ڈیوائسز پر دو عنصر کی توثیق کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی Apple اکاؤنٹ سے سائن ان ہونا لازمی ہے۔
کسی غیر Apple ڈیوائس کے ساتھ AirPods کا استعمال کرنا
آپ کسی بھی غیر Apple ڈیوائس کے ساتھ بھی AirPods کو ایک Bluetooth ہیڈسیٹ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ Siri کا استعمال نہیں کر پائیں گے، لیکن سن اور بول ضرور سکتے ہیں۔ اپنے AirPods کو کسی Android فون یا دیگر غیر Apple ڈیوائس کے ساتھ سیٹ اپ کرنے کے لیے:
اپنی غیر Apple ڈیوائس پر Bluetooth کی سیٹنگز کھولیں اور یقینی کر لیں کہ Bluetooth آن ہو۔ اگر آپ Android ڈیوائس استعمال کر رہے ہیں، تو Settings میں جائیں، Connections پر ٹیپ کریں، اور پھر Bluetooth منتخب کریں۔
جب آپ کے AirPods چارجنگ کیس کے اندر ہوں، تو اس کا ڈھکن کھولیں۔
اپنی ڈیوائس کے ماڈل کے مطابق نیچے دیے گئے مراحل پر عمل کریں:
AirPods 4 (دونوں ماڈلز) اور AirPods Pro 3 کے لیے، کیس کے فرنٹ حصے پر دو بار ٹیپ کریں یہاں تک کہ اسٹیٹس لائٹ سفید بلنک کرنے لگے۔
دیگر تمام ماڈلز کے لیے، کیس کے پچھلے حصے پر موجود سیٹ اپ بٹن کو تب تک دبا کر رکھیں جب تک اسٹیٹس لائٹ سفید چمکنے نہ لگے۔
جیسے ہی Bluetooth ڈیوائسز کی لسٹ میں آپ کے AirPods نظر آئیں، انہیں سلیکٹ کر لیں۔
مزید جانیں
اگر آپ کے AirPods یا AirPods Pro کنیکٹ نہ ہو پا رہے ہوں
اپنے Mac اور دوسری Bluetooth ڈیوائسز کے ساتھ AirPods Max کو سیٹ اپ کرنے کا طریقہ
*اگر آپ AirPods 2 استعمال کر رہے ہوں، تو یہ چک کر لیں کہ آپ کے Mac پر macOS Mojave 10.14.4 یا اس کے بعد کا ورژن موجود ہو۔ AirPods Pro 1 استعمال کرنے کے لیے macOS Catalina 10.15.1 یا اس سے نیا ورژن ہونا ضروری ہے۔ AirPods 3 کے لیے macOS Monterey یا اس کے بعد کا آپریٹنگ سسٹم درکار ہے۔ AirPods Pro 2، AirPods Pro 3، اور AirPods 4 (دونوں ماڈلز) چلانے کے لیے ضروری ہے کہ macOS پر بالکل نیا ورژن اپڈیٹ کیا گیا ہو۔