'فیملی شیئرنگ' کی مدد سے ایپس اور خریداریوں کو شیئر کرنے کا طریقہ
'فیملی شیئرنگ' کی مدد سے، فیملی آرگنائزت 'خریداری کی شیئرنگ' کو آن کر سکتا ہے تاکہ 'فیملی شیئرنگ' گروپ کے سبھی افراد ایپس، موسیقی، کتابیں وغیرہ ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر سکیں۔
خریداری کی شیئرنگ کے کام کرنے کا طریقہ
'فیملی شیئرنگ' آرگنائزر واحد ایسا رکن ہے جو پورے فیملی گروپ کے لیے خریداری کی شیئرنگ کو آن کر سکتا ہے۔ گروپ کے دیگر اراکین اپنی ڈیوائس پر 'خریداری کی شیئرنگ' کی سہولت کو فعال کر سکتے ہیں یا اس میں حصہ لینے سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔ جب فیملی آرگنائزر 'خریداری کی شیئرنگ' کو آن کرتا ہے اور گروپ میں شامل دیگر فیملی کے اراکین بھی 'خریداری کی شیئرنگ' کو آن کرتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کے شیئر کیے گئے مواد جیسے ایپس، موسیقی، مووی وغیرہ تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔ فیملی آرگنائزر سب کی خریداریوں کی ادائیگی کرتا ہے، جب تک کہ وہ خریداری کی شیئرنگ کی سہولت کو آف نہ کر دیں۔
فیملی کے اراکین شیئر کردہ مواد App Store، iTunes Store، Apple Books یا Apple TVایپ کے 'خریدے گئے' صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ اِن ایپ خریداریاں 'خریدے گئے' صفحے پر نظر نہیں آتیں، چاہے انہیں شیئر کیا جا سکتا ہو نیز کچھ آئٹمز شیئر نہیں کیے جا سکتے۔
جانیں کہ آپ کس قسم کا مواد شیئر کر سکتے ہیں اور کس قسم کا مواد شیئر نہیں کر سکتے
اپنے iPhone یا iPad پر خریداری کی شیئرنگ کو آن کریں
آپ کو 'خریداری کی شیئرنگ' کا استعمال کرنے کے لیے 'فیملی شیئرنگ' کو سیٹ اپ کرنا ہوگا۔
سیٹنگ ایپ کھولیں، پھر 'فیملی' پر ٹیپ کریں۔
'خریداری کی شیئرنگ' پر ٹیپ کریں۔
اپنے نام پر ٹیپ کریں، پھر 'میری خریداریاں شیئر کریں' کو آن کریں اور پھر اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
ادائیگی کے طریقے کی تصدیق کرنے کے لیے، 'خریداری کی شیئرنگ' پر دوبارہ ٹیپ کریں اور شیئر کیے گئے ادائیگی کے طریقے کی معلومات چیک کریں۔ یہ فیملی آرگنائزر کا ڈیفالٹ ادائیگی کا طریقہ بن جاتا ہے۔
اپنے Mac پر 'خریداری کی شیئرنگ' کو آن کریں
آپ کو 'خریداری کی شیئرنگ' کا استعمال کرنے کے لیے 'فیملی شیئرنگ' کو سیٹ اپ کرنا ہوگا۔
Apple مینو > 'سسٹم سیٹنگز' منتخب کریں، پھر 'فیملی' پر کلک کریں۔
'خریداری کی شیئرنگ' پر کلک کریں۔
اپنے نام پر کلک کریں، پھر 'میری خریداریاں شیئر کریں' کو آن کریں۔
ادائیگی کے طریقے کی تصدیق کرنے کے لیے، 'شیئر کردہ ادائیگی کے طریقے' کے تحت چیک کریں۔ یہ فیملی آرگنائزر کا ڈیفالٹ ادائیگی کا طریقہ بن جاتا ہے۔
جب آپ 'خریداری کی شیئرنگ' کو آن کرتے ہیں تو سب کی خریداری کا بل فیملی آرگنائزر کے ادائیگی کے طریقے پر آتا ہے۔* فیملی آرگنائزر درج ذیل کام کر سکتا ہے:
ان کے ادائیگی کے طریقہ کو اپ ڈیٹ کر سکتا ہے یا کوئی نیا طریقہ شامل کر سکتا ہے اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو۔
فیملی کے اراکین کی جانب سے کی گئی خریداریوں کو دیکھنے کے لیے ان کی خریداری کی سرگزشت چیک کر سکتا ہے۔
جانیں کہآپ کے ملک یا علاقے میں ادائیگی کے کون سے طریقے دستیاب ہیں۔
جب فیملی کا کوئی رکن پہلی بار اپنے ڈیوائس پر خریداری کرتا ہے تو فیملی آرگنائزر کو ادائیگی کے طریقے کی تصدیق کے لیے CVV درج کرنا پڑ سکتا ہے۔
* اگر آپ کسی 'فیملی شیئرنگ' گروپ میں ہیں، تو آپ کی کی گئی خریداریوں کی قیمت آپ کے ذاتی Apple اکاؤنٹ کے بیلنس سے وصول کی جائے گی۔ اگر آپ کے Apple اکاؤنٹ میں خریداری کی ادائیگی کے لیے خاطر خواہ بیلنس موجود نہیں ہے تو خریداری کی شیئرنگ آن ہونے کی صورت میں بقیہ رقم 'فیملی شیئرنگ' آرگنائزر سے وصول کی جائے گی۔
خریداری کی شیئرنگ کو آف کریں
اگر آپ 'فیملی شیئرنگ' آرگنائزر ہیں اور چاہتے ہیں کہ فیملی کے اراکین اپنی خریداریوں کے لیے خود ہی ادائیگی کریں تو خریداری کی شیئرنگ کو آف کر دیں۔
آپ کے iPhone یا iPad پر
سیٹنگ ایپ کھولیں، پھر 'فیملی' پر ٹیپ کریں۔
'خریداری کی شیئرنگ' پر ٹیپ کریں۔
'Stop Purchase Sharing (خریداری کی شیئرنگ آف کریں)' پر ٹیپ کریں، پھر تصدیق کے لیے دوبارہ 'شیئرنگ آف کریں' پر ٹیپ کریں۔
آپ کے Mac پر
Apple مینو > میں 'سسٹم سیٹنگز' منتخب کریں۔
'فیملی' پر کلک کریں، پھر 'خریداری کی شیئرنگ' پر کلک کریں۔
'Stop Purchase Sharing (خریداری کی شیئرنگ آف کریں)' پر کلک کریں، پھر تصدیق کے لیے دوبارہ 'Stop Purchase Sharing (خریداری کی شیئرنگ آف کریں)' پر کلک کریں۔
جب 'خریداری کی شیئرنگ' آف کر دی جاتی ہے تو آپ اپنی خریداریوں کو شیئر کرنا بند کر دیتے ہیں نیز 'فیملی شیئرنگ' گروپ میں اپنے دیگر فیملی اراکین کی جانب سے کی گئی خریداریوں تک رسائی سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ تاہم، آپ سبسکرپشنز کی شیئرنگ جاری رکھ سکتے ہیں جیسے iCloud+، Apple TV+ اور وغیرہ لیکن ہر کسی کو خریداری کے لیے اپنا ذاتی ادائیگی کا طریقہ استعمال کرنا ہوگا۔
بچے کی خریداریوں کو منظور کریں
اگر آپ یہ دیکھنا اور منظور کرنا چاہتے ہیں کہ بچے کیا خریدتے ہیں اور کیا ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو 'خریداری کی درخواست کریں' کو سیٹ اپ کریں۔ جب کوئی بچہ ایپس، مووی یا دیگر مواد خریدنے کی درخواست کرتا ہے تو 'فیملی شیئرنگ' آرگنائزر کو اطلاع موصول ہوتی ہے اور وہ براہِ راست اپنی ڈیوائس سے درخواست کو قبول یا مسترد کر سکتا ہے۔
'خریداری کی درخواست کریں' کو آن کرنے کا طریقہ جانیں