ایک توثیقی کوڈ حاصل کرنا اور لاگ ان کے لیے دو مرحلے والے توثیقی عمل اپنانا
دو مرحلے والے توثیق عمل میں ، آپ کو نئے ڈیوائس یا براؤزر پر اپنے Apple اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے ایک توثیقی کوڈ کی ضرورت ہوگی۔
جب بھی آپ نئے ڈیوائس یا براؤزر پر اپنے Apple اکاؤنٹ میں سائن ان کرینگے/کرینگی،تب آپ کو اپنے پاس ورڈ اور چھ ہندسوں والے کوڈ سے اپنی شناخت کی توثیق کرنی ہوگی۔ توثیقی کوڈ حاصل کرنے کے چند طریقے ہیں۔ آپ اپنے بھروسہ مند ڈیوائس پر دکھائے گئے کوڈ کو استعمال کرسکتے/سکتی ہیں، یا میسج یا فون کال حاصل کرسکتے/سکتی ہیں۔
ہو سکتا ہے آپ کو توثیقی کوڈ درج کرنے کی ضرورت نہ ہو۔ کچھ معاملات میں، آپ کے قابل اعتماد فون نمبر کی خود بخود آپ کے iPhone پر پس منظر میں توثیق کی جا سکتی ہے۔ حالانکہ یہ ایک آسان عمل ہے، لیکن آپ کا اکاؤنٹ دو مرحلے والے توثیقی عمل سے محفوظ ہو جاتا ہے۔
اپنے بھروسہ مند ڈیوائس پر دکھائے گئے کوڈ کا استعمال کرنا
جب آپ سائن ان ہوتے/ہوتی ہیں تو توثیقی کوڈ آپ کے قابل اعتماد آلات پر خود بخود ظاہر ہو جاتا ہے۔
نئے ڈیوائس یا براؤزر پر اپنے Apple اکاؤنٹ میں سائن ان کریں۔
اپنے کسی بھی قابل اعتماد آلات پر سائن ان کی اطلاع تلاش کریں۔
اپنا توثیقی کوڈ حاصل کرنے کے لیے اجازت دیں کو منتخب کریں۔
سائن ان کرنے کے لیے اپنے دوسرے آلے پر تصدیقی کوڈ درج کریں۔
توثیقی کوڈز کو خود بخود ڈسپلے کرنے کے لیے کم از کم سسٹم کے تقاضےپورے کرنے والے ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔ Apple Watch خود بخود watchOS 6 یا بعد میں ایک توثیقی کوڈ دکھائے گا۔
اطلاع میں سائن ان کی کوشش کے متوقع مقام کا نقشہ شامل ہو سکتا ہے۔ یہ مقام نئے آلے کے IP پتے پر مبنی ہے اور بالکل درست مقام کی بجائے اس نیٹ ورک کی عکاسی کر سکتا ہے جس سے یہ منسلک ہے۔ اگر آپ جانتے/جانتی ہیں کہ آپ وہ شخص ہیں جو سائن ان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مقام کو نہیں پہچانتے ہیں، تب بھی آپ اجازت دیں پر ٹیپ کر سکتے/سکتی ہیں اور توثیقی کوڈ دیکھ سکتے/سکتی ہیں۔
میسج یا فون کال حاصل کرنا
اگر آپ کے پاس کوئی قابل بھروسہ آلہ کارآمد نہیں ہے، تو آپ اپنے بھروسہ مند فون نمبر پر ٹیکسٹ میسج یا فون کال کے طور پر ایک توثیقی کوڈ بھیج سکتے/سکتی ہیں۔
تصدیقی کوڈ اسکرین پر "کوڈ نہیں ملا؟" یا "آپ کے آلات تک نہیں پہنچ سکتے؟" منتخب کریں۔
کوڈ کو اپنے قابل اعتماد فون نمبر پر بھیجنے کا انتخاب کریں۔
آپ کو اپنے توثیقی کوڈ کے ساتھ Apple سے ٹیکسٹ میسج یا فون کال موصول ہوگی۔ اگر آپ پیغامات ایپ میں نامعلوم ارسال کنندگان کی فلٹرنگ استعمال کرتے ہیں تو اپنے توثیقی کوڈ کے لیے وہاں چیک کریں۔
سائن ان مکمل کرنے کے لیے اپنے دوسرے آلے پر کوڈ درج کریں۔
اگر آپ نامعلوم ارسال کنندگان کو اسکرین کرتے/کرتی ہیں، تب بھی آپ اپنے پیغامات کے ان باکس میں Apple سے توثیقی کوڈ جیسے وقت کے لحاظ سے حساس پیغامات وصول کر سکتے/سکتی ہیں۔ سیٹنگ > Apps > پیغامات پر جائیں، پھر نامعلوم بھیجنے والے سیکشن تک سکرول کریں اور اطلاعات کو اجازت دیں پر ٹیپ کریں۔ پھر، وقت کے لحاظ سے حساس پیغامات کے لیے اطلاعات کو آن کریں۔
جب اپنے قابل اعتماد آلات یا قابل اعتماد فون نمبروں تک رسائی حاصل نہ ہو
اگر آپ کو عارضی طور پر اپنے قابل اعتماد آلات یا قابل اعتماد فون نمبر تک رسائی حاصل نہیں ہے، تو اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کا تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کو اگلے چند دنوں میں رسائی حاصل ہونے تک انتظار کریں۔ پھر دو مرحلے والے توثیقی عمل کی مدد سے سائن ان کریں۔ ایسا کرنے کے بعد، آپ مستقبل کے لیے اپنے اکاؤنٹ میں اضافی بھروسہ مند فون نمبرز بھی شامل کر سکتے/سکتی ہیں۔
اگر آپ کو اپنے بھروسہ مند آلات یا اپنے بھروسہ مند فون نمبر تک مستقل طور پر رسائی حاصل نہیں ہے، تب بھی آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی بحال کرنے کی کوشش کر سکتے/سکتی ہیں۔
اپنے Apple اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کی کوشش کریں۔
تصدیقی کوڈ اسکرین پر "کوڈ نہیں ملا؟" یا "آپ کے آلات تک نہیں پہنچ سکتے؟" منتخب کریں۔
"[فون نمبر] استعمال نہیں کر سکتے" کو منتخب کریں۔
اگر آپ کو اپنے Apple اکاؤنٹ والی فائل پر موجود کسی بھی قابل اعتماد فون نمبر تک رسائی نہیں ہے، تو آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کی بازیافت کے لیے عمل شروع کر سکتے/سکتی ہیں۔ اسکرین بر بتائے جا رہے اقدامات کریں۔
اکاؤنٹ کی بازیابی میں کچھ دن یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے، یہ اکاؤنٹ کی اس مخصوص معلومات پر منحصر ہے جو آپ اپنی شناخت کی توثیق کے لیے فراہم کر سکتے/سکتی ہیں۔ Apple سے رابطہ کرنے سے عمل کو تیز کرنے میں مدد نہیں مل سکتی۔