iPhone کی بیٹری اور کارکردگی
iPhone کی کارکردگی اور بیٹری سے اس کے تعلق کو سمجھیں۔
iPhone اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہیکہ یہ سادہ اور استعمال میں آسان ہے۔ یہ صرف جدید ٹیکنالوجیز اور جدید ترین انجینئرنگ کے امتزاج سے ہی ممکن ہے۔ ٹیکنالوجی سے متعلق ایک شعبہ بیٹری اور کارکردگی ہے۔ بیٹریوں کی ٹیکنالوجی پیچیدہ ہے اور متعدد عوامل بیٹری کی کارکردگی اور متعلقہ iPhone کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں۔ تمام قابل ریچارج بیٹریاں صرفی اشیاء (یعنی استعمال ہونے پر رفتہ رفتہ ختم ہو جاتی ہیں) ہوتی ہیں اور ان کی عمر محدود ہوتی ہے - اخیر میں ان کی صلاحیت اور کارکردگی میں اس طرح گراوٹ آجاتی ہے کہ انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ iPhone بیٹریوں کے بارے میں اور جانیں کہ بیٹری کی عمر کس طرح iPhone کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
لتھیم آئن بیٹریوں کے بارے میں جانکاری
کی بیٹریوں میں لتھیم آئن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے۔ بیٹری ٹیکنالوجی کی پرانی نسلوں کے مقابلے میں، لتھیم آئن بیٹریاں زیادہ تیزی سے چارج ہوتی ہیں، زیادہ دیر تک چلتی ہیں، اور ہلکے پیکج میں زیادہ قوت کثافت ہوتی ہے تاکہ بیٹری لائف میں اضافہ ہو سکے۔ قابل ریچارج لیتھیم آئن ٹیکنالوجی فی الحال آپ کے ڈیوائس کے لیے بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔ کی بیٹریوں میں لتھیم آئن ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے۔ بیٹری ٹیکنالوجی کی پرانی نسلوں کے مقابلے میں، لتھیم آئن بیٹریاں زیادہ تیزی سے چارج ہوتی ہیں، زیادہ دیر تک چلتی ہیں، اور ہلکے پیکج میں زیادہ قوت کثافت ہوتی ہے تاکہ بیٹری لائف میں اضافہ ہو سکے۔ قابل ریچارج لیتھیم آئن ٹیکنالوجی فی الحال آپ کے ڈیوائس کے لیے بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرتی ہے۔ لتھیم آئن بیٹریوں کے بارے میں مزید جانیں
بیٹری کی کارکردگی کوبڑھانے کا طریقہ
"بیٹری لائف" وہ مدت ہے جتنی دیر تک ڈیوائس بغیر ریچارج چلتا ہے۔ "بیٹری کی عمر" وہ مدت ہے جب تک کہ اسے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جس طرح سے آپ اپنے ڈیوائس کو استعمال کرتے/کرتی ہیں وہ بیٹری لائف اور عمر کو متاثر کرتا ہے حالانکہ آپ ڈیوائس کسی طرح بھی استعمال کریں، آپ کی مدد کے لیے کئی طریقے موجود ہوتے ہیں۔ بیٹری کی عمر کا تعلق اس کی "کیمیائی عمر" سے ہوتا ہے، جس کا تعلق صرف وقت گزرنے سے نہیں ہوتا ہے۔ اس میں مختلف عوامل شامل ہیں، جیسے چارج سائیکلوں کی تعداد اور اس کی دیکھ بھال کیسے کی گئی۔
بیٹری کی کارکردگی میں اضافہ کرنے اور بیٹری کی عمر بڑھانے میں مدد کرنے کا طریقہ سیکھیں۔ مثال کے طور پر:
اگر iPhone کو طویل مدت تک بند رکھنا ہو، تو اسے آدھا چارج کریں۔
اپنے iPhone کو گرم ماحول میں طویل مدت تک چارج کرنے یا چھوڑنے سے گریز کریں، بشمول سورج کے براہ راست نمائش رابطے سے۔
جب بیٹریاں کیمیاوی طور پر پرانی ہوجاتی ہیں
تمام قابل ریچارج بیٹریاں صرفی اشیاء ہوتی ہیں جو کیمیاوی طور پر گزرتے وقت کے ساتھ کم موثر ہو جاتی ہیں۔
جیسے جیسے لتھیم آئن بیٹریاں کیمیاوی طور پر پرانی ہوتی ہیں، ان کے چارج کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں کسی ڈیوائس کو جلد ہی پھر سے چارج کرنا پڑتا ہے۔ اسے بیٹری کی حتمی صلاحیت کہا جا سکتا ہے۔ یہ ایک پیمانہ ہے جو یہ بتاتا ہے کہ نئی بیٹری کے مقابلے اب اس کی صلاحیت کیا ہے۔ اس کے علاوہ، بیٹری کی زیادہ سے زیادہ فوری کارکردگی، یا "پیک پاور" فراہم کرنے کی صلاحیت کم ہو سکتی ہے۔ فون کے صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے، الیکٹرانکس کو بیٹری سے فوری بجلی حاصل کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ ایک خصوصیت جو اس فوری بجلی کی فراہمی کو متاثر کرتی ہے وہ ہے بیٹری کی بجلی کے لیے قوت مزاحمت۔ ہو سکتا ہے کہ زیادہ قوت مزاحمت والی بیٹری سسٹم کو اس مقدار میں بجلی فراہم نہ کر سکے جس کی ضرورت ہے۔ بیٹری کی کیمیائی عمر زیادہ ہونے پر بیٹری کی قوت مزاحمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بیٹری کی قوت مزاحمت میں چارج کم ہونے اور درجہ حرارت کم ہونے پرعارضی طور پر اضافہ ہو جآئیگا۔ اور جب کیمیائي عمر زیادہ ہو، تو قوت مزاحمت میں مزید اضافہ ہو جآئيگا۔ یہ بیٹری کی کیمیائي کی خصوصیات ہیں جو صنعت میں تمام لتیم آئن بیٹریوں میں عام ہیں۔
جب کوئی ڈیوائس بہت ہی زیادہ قوت مزاحمت والی بیٹری سے توانائي حاصل کریگا، تو بیٹری کے وولٹیج میں بڑی گراوٹ آجائیگی۔ الیکٹرانک اجزاء کے لیے وولٹیج کی ایک حد ہوتی ہے جس سے کم ہونے پر وہ صحیح طریقے سے کام نہیں کرینگے۔ ان اجزاء میں ڈیوائس کا اندرونی اسٹوریج، پاور سرکٹس اور خود بیٹری شامل ہے۔ پاور مینجمنٹ سسٹم اس بجلی کی فراہمی کے لیے بیٹری کی صلاحیت کا تعین کرتا ہے اور کام کو برقرار رکھنے کے لیے بجلی کے لوڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔ جب پاور مینجمنٹ سسٹم کی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ آپریشنز کو مزید سپورٹ نہیں کیا جاسکتا ہے، تو سسٹم ان الیکٹرانک اجزاء کو محفوظ رکھنے کے لیے شٹ ڈاؤن انجام دے گا۔ اگرچہ آلہ کے نقطہ نظر سے یہ شٹ ڈاؤن جان بوجھ کر کیا گیا ہے، لیکن یہ صارف کے لیے غیر متوقع ہو سکتا ہے۔
غیر متوقع شٹ ڈاؤن کو روکنا
جب آپ کی بیٹری کم چارج ہوتی ہے، اس کی کیمیائی عمر زیادہ ہوتی ہے، یا جب آپ سرد درجہ حرارت میں ہوتے ہیں تو آپ کو غیر متوقع طور پر شٹ ڈاؤن کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ انتہائی صورتوں میں، شٹ ڈاؤن زیادہ کثرت سے ہو سکتا ہے، جس سے ڈیوائس ناقابل بھروسہ یا ناقابل استعمال ہو سکتا ہے۔ iPhone 6, iPhone 6 Plus, iPhone 6s, iPhone 6s Plus, iPhone SE (پہلی نسل)، iPhone 7، اور iPhone 7 Plus کے لیے، iOS ڈیوائس کوشٹ ڈاؤن (غیر متوقع طور پر بند ہونے) سے روکنے کے لیے کارکردگی کی اعلی سطح تک پہنچنے پر اس کا رکھ رکھاؤ کرتا ہے، تاکہ آپ اس وقت بھی اپنا iPhone استعمال کر سکیں۔ کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی یہ سہولت iPhone کے لیے مخصوص ہے اور کسی دوسرے Apple مصنوعات پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔ iPhone 8, iPhone 8 Plus, اور iPhone X کے iOS 12.1 ورزن سے یہ سہولت ملنا شروع ہوتی ہے۔ iPhone XS, iPhone XS Max, اور iPhone XR میں iOS 13.1۔ سے یہ سہولت ملنا شروع ہوتی ہے iPhone 11 اور بعد کے ورژن میں ملنے والی کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت کے بارے میں جانیں۔
iPhone کی کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت کے کام کرنے کے لیے، درجہ حرارت، بیٹری کی چارج کی حالت، اور بیٹری کی رکاوٹ کے امتزاج کو دھیان میں رکھا جاتا ہے۔ جب غیر متوقع شٹ ڈاؤن کو روکنے کے لیے یہ عوامل جب لازمی ہو جاتے ہیں،تو iOS سسٹم کے کچھ اجزاء، جیسے CPU اور GPU کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی کو متحرک طور پر منظم کرے گا۔ نتیجتاً، ڈیوائس کے کام کا بوجھ خود کو متوازن کر دے گا، جس سے سسٹم کے کاموں کی آسانی سے تقسیم ہو جائے گی، بجائے اس کے کہ کارکردگی میں تیزی سے اضافہ ہو سکے۔ کچھ معاملات میں، ہو سکتا ہے آپ کو ڈیوائس کی کارکردگی میں کوئی فرق نظر نہ آئے۔ کچھ متوقع تبدیلی کی سطح اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کے ڈیوائس کے لیے کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی کتنی ضرورت ہے۔
ایسے معاملات میں جن میں کارکردگی انتہائي رکھ رکھاؤ کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کو یہ تبدیلیاں نظر آسکتی ہیں جیسے:
ایپ کو کھلنے میں زیادہ وقت لگنا
اسکرول کرتے وقت فریم کی شرح کا کم ہونا
بیک لائٹ کا مند پڑ جانا (حالانکہ کنٹرول سینٹر میں جاکر اسے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے)
اسپیکر والیوم کہ 3dB- تک کم ہو جانا
کچھ ایپس میں بتدریج فریم ریٹ میں کمی واقع ہونا
انتہائی شدید صورتوں کے دوران، کیمرہ فلیش غیر فعال ہو جائے گا جیسا کہ کیمرہ UI میں نظر آتا ہے
پس منظر میں ریفریش ہونے والی ایپس کو لانچ ہونے پر دوبارہ لوڈ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے
کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی اس سہولت سے بہت سے اہم شعبے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ شامل ہیں:
فون کال کی کوالٹی اور نیٹ ورکنگ کی کارکردگی
کھنچی گئی تصاویر اور وڈیو کی کوالٹی
جی پی ایس کی کارکردگی
مقام کی جانکاری فراہم کرنے کی درستگی
سینسر جیسے جائرواسکوپ، ایکسلرومیٹر، بیرومیٹر
Apple Pay
بیٹری کم چارج ہونے کی حالت میں اور سرد درجہ حرارت کی صورت میں، کارکردگی کے رکھ رکھاؤ سے متعلق تبدیلیاں عارضی ہوتی ہیں۔ اگر آلے کی بیٹری کیمیاوی طور پر کافی پرانی ہو چکی ہے تو کارکردگی کے کے رکھ رکھاؤ میں تبدیلیاں زیادہ دیرپا ہو سکتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام قابل ریچارج بیٹریاں صرفی اشیاء ہوتی ہیں اور ان کی عمر محدود ہوتی ہے، آخرکار انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اپنے ڈیوائس کی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتے/چاہتی ہیں، تو اپنے ڈیوائس کی بیٹری کو تبدیل کرنے سے مدد مل سکتی ہے۔
iOS 11.3 اور بعد کے ورژن کے لیے
iOS 11.3 اور بعد میں غیر متوقع شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لیے وقتاً فوقتاً کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سطح کا جائزہ لے کر کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ اگر بیٹری اس قابل ہے کہ زیادہ سے زیادہ استعمال کے دوراغ کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہے، تو کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی مقدار کو کم کر دیا جائے گا۔ اگر دوبارہ غیر متوقع شٹ ڈاؤن ہوتا ہے، تو کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سطح کو بڑھا دیا جائيگا۔ یہ تشخیص جاری ہے، اس سے مزید موافق کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی اجازت مل جاتی ہے۔
سسٹم کی مجموعی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے، iPhone 8 اور بعد میں ایک جدید ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر ڈیزائن استعمال کیا جاتا ہے جو بجلی کی ضروریات اور بیٹری کی قوت کی صلاحیت دونوں کا زیادہ درست اندازہ فراہم کرتا ہے۔ یہ iOS کو زیادہ واضح طور پر غیر متوقع شٹ ڈاؤن کا اندازہ لگانے اور اس سے بچنے کی اجازت دیتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کے اثرات iPhone 8 اور بعد میں کم نمایاں ہو سکتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، تمام iPhone ماڈلز میں قابل ریچارج بیٹریوں کی صلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی میں کمی واقع ہو جائے گی اور آخر کار اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
بیٹری کی صحت
iPhone 6 اور بعد میں، iOS بیٹری کی صحت سے واقفیت کے لیے نئی خصوصیات شامل کرتا ہے اور اگر آپ کو بیٹری تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، تو یہ تجویز کرتا ہے۔ آپ کو یہ سیٹنگ > بیٹری > بیٹری کی صحت اور چارجنگ میں مل سکتا ہے، وہیں iOS 16.0 یا اس سے پہلے کے ورژن میں، انہیں سیٹنگ > بیٹری > بیٹری کی صحت میں تلاش کریں۔
مزید برآں، آپ یہ بھی دیکھ سکتے/سکتی ہیں کہ کیا کارکردگی کے نظم و نسق کی سہولت چالو ہے، جو غیر متوقع طور پرڈیوائس کو بند ہونے سے بچانے کے لیے کارکردگی کی اعلی سطح کا متحرک طور پر رکھ رکھاؤ کرتی ہے، اور آپ اسے بند کرنے کا اختیار منتخب کر سکتے/سکتی ہیں۔ یہ سہولت صرف اس وقت فعال ہوتی ہے جب بیٹری والے اس ڈیوائس پر پہلے غیر متوقع طور پر شٹ ڈاؤن ہوتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ فوری بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔ یہ سہولت iPhone 6, iPhone 6 Plus, iPhone 6s, iPhone 6s Plus, iPhone SE (پہلی نسل)، iPhone 7، اور iPhone 7 Plus میں دستیاب ہے۔ iPhone 8, iPhone 8 Plus, اور iPhone X کے iOS 12.1 ورزن سے یہ سہولت ملنا شروع ہوتی ہے۔ iPhone XS, iPhone XS Max, اور iPhone XR میں iOS 13.1۔ سے یہ سہولت ملنا شروع ہوتی ہے iPhone 11 اور بعد کے ورژن میں ملنے والی کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت کے بارے میں جانیں۔ ان نئے ماڈلز پر کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کے اثرات ان کے زیادہ جدید ہارڈ ویئراور سافٹ ویئر ڈیزائن کی وجہ سے کم نمایاں ہو سکتے ہیں۔
iOS 11.2.6 یا اس سے پہلے کے ورژن والے ڈیوائس میں ابتدائی طور پر کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت غیر فعال ہو جائے گی۔ اگر ڈیوائس بعد میں غیر متوقع طور پر بند ہو جاتا ہے، تو یہ خودبخود فعال ہو جائيگا۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ بیٹری اور مجموعی نظام ڈیزائن کے مطابق چلے اور اندرونی اجزاء محفوظ رہیں، تمام iPhone ماڈلز میں کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی بنیادی سہولت شامل ہے۔ اس میں گرم یا سرد درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ اندرونی وولٹیج کا رکھ رکھاؤ بھی شامل ہے۔ حفاظت اور متوقع کام کے لیے اس قسم کی کارکردگی کا رکھ رکھاؤ درکار ہے، اور اسے بند نہیں کیا جا سکتا۔

آپ کی بیٹری کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت
بیٹری ہیلتھ اسکرین میں بیٹری کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت اور اعلی کارکردگی کی صلاحیت کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
بیٹری کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت، ڈیوائس کی بیٹری کی موجودہ صلاحیت کی پیمائش اس وقت کی صلاحیت سے کرتی جب وہ نئ تھی۔ بیٹری کے کیمیاوی طور پر پرانی ہونے پر بیٹری کی صلاحیت کم ہوگی کیونکہ اس کے نتیجے میں چارجز کے درمیان استعمال کے گھنٹے کم ہوتے ہیں۔ iPhone کب بنایا گیا تھا اور اس کے چالو ہونے کے درمیان وقت کی طوالت پر منحصر ہے، آپ کی بیٹری کی گنجائش 100 فیصد سے تھوڑی کم دکھائی دے سکتی ہے۔
iPhone 14 ماڈلز اور اس سے پہلے کی بیٹریوں کو مثالی حالات میں 500 مکمل چارج سائیکلوں پر اپنی اصل صلاحیت کا 80 فیصد برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔1 iPhone 15 ماڈلز کی بیٹریوں کو مثالی حالات میں 1000 مکمل چارج سائیکلوں پر اپنی اصل صلاحیت کا 80 فیصد برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔1 تمام ماڈلز کے ساتھ، صلاحیت کا صحیح فیصد اس بات پر منحصر ہے کہ آلات کو باقاعدگی سے کیسے استعمال اور چارج کیا جاتا ہے۔ ایک سال کی وارنٹی (Türkiye میں دو سالہ وارنٹی) میں مقامی صارفین کے قوانین کے تحت فراہم کردہ حقوق کے علاوہ خراب بیٹری کے لیے سروس کوریج بھی شامل ہے۔ اگر یہ وارنٹی سے باہر ہے تو، Apple چارج کے لیے بیٹری سروس پیش کرتا ہے۔ چارج سائیکل کے بارے میں مزید جانیں۔
جیسے جیسے آپ کی بیٹری کی صحت گرتی ہے، اسی طرح اس کی بہترین کارکردگی فراہم کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ بیٹری ہیلتھ اسکرین میں اعلی کارکردگی کی صلاحیت کے لیے ایک سیکشن شامل ہے جہاں درج ذیل پیغامات ظاہر ہو سکتے ہیں۔
کارکردگی معمول کے مطابق ہے
جب بیٹری اس حالت میں ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ استعمال کے دوران بھی صحیح سے کام کرے اور اس میں کارکردگی کے انتظام کی سہولت لاگو نہیں ہوتی ، تو آپ کو یہ پیغام نظر آئے گا:
آپ کی بیٹری فی الحال زیادہ استعمال کی عام صورت میں صحیح طریقے سے کام کریگی۔

کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت لاگو کی گئي
جب کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولیات لاگو ہو جائیں گی، تو آپ کو یہ پیغام نظر آئے گا:
iPhone کو غیر متوقع شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بیٹری زیادہ استعمال کی صورت میں ضروری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی تھی۔ یہ صورتحال دوبارہ درپیش نہ آئے، اس کے لیے کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت چالو کی گئي ہے۔ غیر فعال کریں…
نوٹ کریں کہ اگر آپ کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کو غیر فعال کرتے/کرتی ہیں، تو آپ اسے دوبارہ چالو نہیں کر سکتے/سکتی۔ غیر متوقع شٹ ڈاؤن ہونے پر یہ خود بخود دوبارہ چالو ہو جائے گا۔ غیر فعال کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

کارکردگی کا رکھ رکھاؤ بند کر دیا گیا
اگر آپ پہلے سے چالو کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت کو غیر فعال کریں گے/گی، تو آپ کو یہ پیغام نظر آئے گا:
iPhone کو غیر متوقع شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ بیٹری زیادہ استعمال کی صورت میں ضروری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی تھی۔ آپ نے کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کے تحفظات کو دستی طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔
اگر ڈیوائس کو دوبارہ غیر متوقع شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو کارکردگی کے رکھ رکھاؤ کی سہولت دوبارہ چالو کر دی جائیگی۔ غیر فعال کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

بیٹری کی صحت خراب ہوگئی
اگر بیٹری کی صحت نمایاں طور پرخراب ہو گئی ہے، تو ذیل پیغام بھی ظاہر ہوگا:
آپ کی بیٹری کی صحت کافی حد تک خراب ہو گئی ہے۔ ایک Apple مجاز سروس پرووائیڈر پوری کارکردگی اور صلاحیت کو بحال کرنے کے لیے بیٹری کو بدل سکتا ہے۔ سروس کے اختیارات کے بارے میں مزید جانکاری…
یہ پیغام حفاظتی مسئلہ کی نشاندہی نہیں کرتا ہے۔ آپ اب بھی اپنی بیٹری استعمال کر سکتے/سکتی ہیں۔ تاہم، آپ کو زیادہ نمایاں بیٹری اور کارکردگی کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ متبادل بیٹری کے ساتھ اپنے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، سروس حاصل کریں۔

تصدیق کرنے سے قاصر
نیچے دیا گیا پیغام نظر آنے کا مطلب ہے کہ آپ کے iPhone کی بیٹری کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ یہ پیغام iPhone XS, iPhone XS Max, iPhone XR, اور بعد کے ورژن پر لاگو ہوتا ہے۔2
اس کی تصدیق کرنے سے قاصرہیں کہ iPhone میں حقیقی Apple بیٹری ہے۔ اس بیٹری کی تفصیلات درست نہیں ہو سکتی ہیں۔ مزید جانیں...
ہو سکتا ہے اس اسکرین پر بیٹری کی صحت کی معلومات درست نہ ہوں۔ اپنی بیٹری چیک کروانے کے لیے، سروس حاصل کریں۔

iPhone 11, iPhone 11 Pro, اور iPhone 11 Pro Max پربیٹری کی صحت کی رپورٹ کو دوبارہ درست کرنا
iOS 14.5 اور بعد کے ورژن میں کچھ صارفین کے لیے بیٹری کی صحت کی رپورٹنگ کے غلط تخمینوں سے نمٹنے کے لیے ایک اپ ڈیٹ شامل ہے۔ بیٹری ہیلتھ رپورٹنگ سسٹم iPhone 11, iPhone 11 Pro, اور iPhone 11 Pro Max پر زیادہ سے زیادہ بیٹری کی صلاحیت اور اعلی کارکردگی کی صلاحیت کو دوبارہ درست کریگا۔
iOS 14.5 میں بیٹری کی صحت کی رپورٹنگ کو درست کرنے کے بارے میں مزید جانیں
بیٹری سروس اور ری سائیکلنگ کے بارے میں جانیں
جب آپ اپنا iPhone استعمال کرتے/کرتی ہیں، تو اس کی بیٹری چارج سائیکل سے گزرتی ہے۔ ایک چارج سائیکل مکمل کرنے کا مطلب ہے کہ آپ نے بیٹری کی صلاحیت کا 100 فیصد استعمال کر لیا ہے۔ ایک مکمل چارج سائیکل کو 80 فیصد اور اصل صلاحیت کے 100 فیصد کے درمیان معمول پر لایا جاتا ہے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ بیٹری کی متوقع کم ہونے والی صلاحیت کو مدنظر رکھا جا سکے۔
iPhone X